صحابی رسول حضرت حجر بن عدی کندی شہید

محمد لطیف مطہری کچوروی صحابہ کرام میں سے ایک نمایاں نام حضرت حجر بن عدی کندی ہیں۔ اس مختصر مقالہ میں ہم ان کی زندگانی کے بارے میں کچھ مطالب مرقوم کرنے کی کوشش کریں گے۔حجر بن عدی بن معاویہ بن جبلہ کندی کوفی کی کنیت ابو عبدالرحمان تھی اور وہ حجر خیر یا حجر بن ادبر کے نام سے معروف تھے (1) بعض منابع میں ان کا نسب حجر بن عدی بن بجلہ ذکر کیا گیا ہے۔ آپ صدر اسلام کے صاحب فضیلت اور بزرگ مہاجرین میں سے تھے۔ حجر بن عدی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم … Continue reading صحابی رسول حضرت حجر بن عدی کندی شہید

ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ،عظیم المرتبت خاتون

رضوان نقوی حضرت خَدیجَہ بنت خُوَیلِد، خدیجۃ الکبریٰ و ام المومنین کے نام سے مشہور، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اولین زوجہ اور حضرت زہراء سلام اللہ علیھا کی مادر گرامی ہیں۔ آپ نے بعثت سے پہلے حضرت محمدؐ کے ساتھ شادی کی۔ آپ آنحضرت پر ایمان لانے والی پہلی خاتون ہیں۔ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کی زندگی اور شخصیت کے بارے میں، خاص کر قبل از اسلام کے زمانہ سے متعلق تفصیلات تاریخ میں نہیں ملتیں، لیکن مختصر جو نقل کیا گیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے زمانے کے لوگوں … Continue reading ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ،عظیم المرتبت خاتون

علیؑ اور عدل و انصاف

سید ذہین علی کاظمی عدالت کیوں ضروری ہے؟تاکہ معاشرے کا نظم و نسق بہترین انداز سے چل سکے۔۔۔ قرآن کریم کے ایک عظیم الشان مفسر، علامہ طباطبائی نے عدالت کے بارے میں بہت ہی عمدہ اور مفید وضاحت کی ہے۔ عدالت زندگی کے کسی ایک پہلو تک محدود نہیں ہے، بلکہ انسانی زندگی کے تمام انفرادی اور اجتماعی پہلوؤں پر محیط ہے، عدالت کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام اشیاء اور اشخاص کے درمیان برابری اور مساوات کا برتاؤ کیا جائے، جو ایک مرتبہ اور منزلت رکھتے ہوں۔ اسلامی تعلیمات میں لفظ عدالت کا تین مقامات پر استعمال ہوتا … Continue reading علیؑ اور عدل و انصاف

استاد سبط جعفر – ایک عہد ساز شخصیت

تحریر: سیدہ تابندہ زیدی، دختر شہید استاد سبط جعفر شہید استاد سید سبط جعفر زیدی 7 مارچ 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ گریجویشن کے بعد دو مضامین (subjects) میں ماسٹر، پھر ایل ایل بی (L.L.B) اور سی ایس ایس (C.S.S) بھی کیا۔ ایڈووکیٹ ہونے کے باوجود اپنے والد کے مشورے پر وکالت کے بجائے معلم کا پیشہ اختیار کیا۔ طویل عرصہ پروفیسر رہے اور اس کے بعد اسی گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 20 گریڈ کے سرکاری افسر، مگر انتہائی سادہ طبیعت۔ ساری زندگی اپنی موٹر سائیکل پر سفر کیا اور سادہ زندگی … Continue reading استاد سبط جعفر – ایک عہد ساز شخصیت

وحدت امت – کراچی کے معروف سیاسی رہنما علی رضا عابدی شہید کی ایک یادگار تصویر

علی رضا عابدی ایک محب وطن اور مخلص انسان تھے، آپ اتحاد بین المسلمین اور مذہبی رواداری کے علمبردار ہے – یہ اس وقت کی تصویر ہے جب علی رضا عابدی جنرل الیکشن 2018ء میں قومی اسمبلی کی نشست پہ الیکشن لڑرہے تھے۔ کمپین کے دوران نماز کا وقت ہوگیا تو اسی دوران جماعت اسلامی کے امیدوار عثمان رضی اور ان کے ساتھی بھی نماز کا اہتمام کررہے تھے۔ امامت ان کے الیکشن میں مدمقابل عثمان رضی نے کرائی اور پیچھے مقتدیوں میں شہید علی رضا عابدی کھڑے تھے۔ سید علی رضا عابدی ایک صلح کل نظریہ اور فکر کے … Continue reading وحدت امت – کراچی کے معروف سیاسی رہنما علی رضا عابدی شہید کی ایک یادگار تصویر

شام میں جہاد کے نام پر مسلمانوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے – جماعت الدعوۃ کے کرنل نذیر احمد

شام میں جہاد کے نام پر مسلمانوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے – جماعت الدعوۃ کے کرنل نذیر احمد کرنل ریٹائرڈ نذیر احمد جماعت الدعوۃ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مرکزی مسؤل ہیں۔ اس کے علاوہ جماعت کے مرکزی سربراہ حافظ سعید احمد کے انتہائی قریبی ساتھی اور ان کے نائب کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ان سے شام میں جاری لڑائی اور جماعت الدعوۃ کا مؤقف جاننے کیلئے انٹرویو کیا ہے، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ ادارہ اسلام ٹائمز: شام میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، اس … Continue reading شام میں جہاد کے نام پر مسلمانوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے – جماعت الدعوۃ کے کرنل نذیر احمد

مسئلۂ تکفیر اور اہل سنت کا معتدل منہاج

طاہر اسلام عسکری سوال : میں نے لا علمی میں اباضی فرقے کے امام کی اقتدا نماز پڑھ لی تھی ؛ کیا ان کے پیچھے ادا کی گئی نماز دہرانی ہو گی ؟جواب : ان کے پیچھے نماز درست ہے ؛ دہرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تمام مسلمان مکاتب فکر کے پیچھے نماز جائز ہے خواہ شیعہ ہوں یا خوارج ؛ حنفی ، شافعی مالکی ہوں یا حنبلی ؛ دیوبندی ، بریلوی ہوں یا اہل حدیث ۔ کیوں کہ اصول یہ ہے کہ جب تک کوئی گروہ مسلمانوں میں شامل ہے اور اس کو معین طور پر کافر نہیں … Continue reading مسئلۂ تکفیر اور اہل سنت کا معتدل منہاج

مظلومین کربلا، ناصبیت اور چونچ میں رکھا پانی کا ایک قطرہ – محمد عامر ہاشم خاکوانی

مشہور مورخ ابن خلدون نے اپنی تاریخ میں صحابہ کے دور کی جنگوں ، جنگ جمل، صفین کے حوالے سے امام شافعی کا ایک قول نقل کیا ہے۔ امام فرماتے ہیں، خدا نے ہماری تلواروں کو ان کے خون میں بھیگنے سے محفوظ رکھا تو ہمیں اپنی زبانوں‌کو اس میں آلودہ ہونے سے بچانا چاہیے۔ یہ ویسے اہل سنت کا مشہور عقیدہ ہے۔ اہل سنت صحابہ رضوان اللہ اجمعین کی باہمی جنگو‌ں‌کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں، کہ کہیں کسی صحابی کے خلاف کلمہ منہ سے نکل جائے۔ اگرچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو متفقہ … Continue reading مظلومین کربلا، ناصبیت اور چونچ میں رکھا پانی کا ایک قطرہ – محمد عامر ہاشم خاکوانی