آں امام عاشقاں پور بتول

آں امام عاشقاں پور بتولسرو آزادے زبستان رسولاللؔہ اللؔہ، باے بسم اللؔہ پدرمعنی ”ذبح عظیم“ آمد پسرموسیٰ و فرعون، شبیر و یزیدایں دو قوت از حیات آید پدیدزندہ حق از قوت شبیری استباطل آخر داغ حسرت میری استتا قیامت قطع استبداد کردموج خون او چمن ایجاد کردبہر حق درخاک و خوں غلطیدہ استپس بنائے لا الہ گردیدہ استمدعایش سلطنت بودے اگرخود نکردے با چنیں سامان سفرتیغ بہر عزت دین است و بسمقصد او حفظ آئین است و بسرمز قرآں از حسین آموختمزآتش او شعلہ ہا اندوختم(اقبال) ترجمہ:وہ عاشقوں کے امام سیدہ فاطمہ سلام الله علیھا کے فرزند جو حضور اکرم … Continue reading آں امام عاشقاں پور بتول

کربلا کی روحانی معنویت، علامہ اقبال کی نظر میں

شہادت امام حسین کی روحانی معنویت کی طرف اقبال کی نظر کا پہلا بھرپور تخلیقی اظہار ان کے فارسی کلام میں ملتا ہے۔ بال جبریل میں ”درمعنی حریت اسلامیہ و سر حادثہ کربلا“ کے عنوان سے جو اشعار ہیں‘ ان کو اس رجحان کا آئنہ دار کہا جاسکتا ہے رموز بے خودی میں کربلا سے متعلق اشعار رکن دوم میں آئے ہیں‘ جہاں شروع کا حصہ رسالت محمدیہ (ص) اور تشکیل و تاسیس حریت و مساوات و اخوت بنی نوع آدم کے بارے میں ہے۔ اس کے بعد اخوت اسلامیہ کا حصہ ہے‘ پھر مساوات کا اور ان کے بعد … Continue reading کربلا کی روحانی معنویت، علامہ اقبال کی نظر میں

فقیر عبدالقادر بیدل‘ معروف صوفی بزرگ جو ادیب اور ہفت زبان شاعر بھی تھے

چوہدری محمد ارشاد پانچ ہزار سال پرانی تہذیب کی وارث سندھ کی دھرتی اولیاء، صوفیاء اور بزرگان دین کا مسکن رہی ہے۔ حضرت لعل شہباز قلندر، شاہ عبداللطیف بھٹائی، حضرت سچل سرمست جیسے جلیل القدر بزرگ اور صوفی شعراء نے امن، اخوت، محبت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا درس دیا۔ ایسی ہی ایک ہستی ہفت زباں صوفی شاعر فقیر قادر بخش بیدل بیکس کی ہے۔وہ اپنے دور میں سندھ کے ایک عظیم شاعر اور صوفی بزرگ گزرے ہیں۔ ان کی تحریریں آج بھی لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ہفت زباں شاعر فقیر قادر بخش بیدل نے سکھر کے … Continue reading فقیر عبدالقادر بیدل‘ معروف صوفی بزرگ جو ادیب اور ہفت زبان شاعر بھی تھے

صوفی درگاہوں میں خواتین کی گائیکی اور رقص کی روایت ریاض سہیلبی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی 6 مار چ 2018 بی بی سی اردو منچھر جھیل کے کنارے پر ایک زبوں حال مزار کے قریب لوگوں کا مجمع لگا ہے جبکہ ایک خاتون گا رہی ہے اور دو خواتین رقص کر رہی ہیں، ساتھ میں سازندوں نے ہاتھوں میں یکتارا، ہارمونیم اور ڈھول اٹھا رکھے ہیں۔ یہ گروپ ’متھن شاہ‘ کے مزار میں داخل ہوکر سلامی دیتا ہے اور باہر آکر محفل موسیقی کا آغاز کرتا ہے۔ سندھ میں صوفی درگاہوں پر میلوں کے موقعے پر گائیکی اور … Continue reading

محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دینی والے صوفی شاعر روحل فقیر

چوہدری محمد ارشاد پانچ ہزار سالہ قدیم تہذیب کی حامل سندھ دھرتی اپنے اندر کتنے راز مخفی کئے ہوئےہے، اس کااندازہ آج تک نہیں ہوسکا ہے۔ یہ دھرتی روز اول سے ہی محققین کے لئے حیرت کدہ بنی ہوئی ہے، جہاں ایک پردہ اٹھتا ہے تو راز آشکار ہوتا ہے، پھر اس راز کی کوکھ سے مزید پردے فاش ہوتے جاتے ہیں۔ اس دھرتی کی سب سے خاص بات یہ بھی ہے کہ اس دھرتی کو صوفیائے کرام، اولیائے کرام اور بزرگان دین کی سرزمین کہا جاتا ہےجنہوں نے جو فلسفہ و پیغام محبت، بھائی چارے اور امن کا درس … Continue reading محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دینی والے صوفی شاعر روحل فقیر

محبت کا پیغام پھیلانے والے پاکستانی لوک گلوکار

لوک موسیقی جسے عوامی موسیقی بھی کہتے ہیں، کلاسیکی موسیقی اور نیم کلاسیکی موسیقی سے زیادہ عام فہم اور عوام میں زیادہ مقبول ہے۔ لوک موسیقی میں ہلکے پھلکے گیت، لوک دھنیں، علاقائی دھنیں، شادی بیاہ کے گیت، منظوم، لوک … Continue reading محبت کا پیغام پھیلانے والے پاکستانی لوک گلوکار

اِنتہا پسندی و دہشت گردی سے متعلق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا موقف

1۔ فکرِ اِسلامی کا تحفظ بذریعہ علم و اَمن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اِسلام کے علم و دانش اور اَعلیٰ تصوراتی محاذوں کے خلاف حملوں کا مقابلہ مخاصمت یا غیض و غضب کی فضا میں نہیں بلکہ تعلیم و تعلم، علم دوستی اور منطق کو فروغ دے کر کیا ہے۔ ابھی گیارہ ستمبر کی مصیبت نہیں ٹوٹی تھی کہ انہوںنے اُس سے بھی قبل 13 اگست 1999ء کو اوسلو ناروے میں بین الاقوامی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: So this is just mention of what is the significance of peace in Islam. Islam, from the very … Continue reading اِنتہا پسندی و دہشت گردی سے متعلق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا موقف

ملی یکجہتی کونسل پاکستان :کسی بھی مسلمہ اسلامی مکتب فکر کی تکفیر جائز نہیں

ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک متفقہ بیان میں بیان کیا : کسی بھی مسلمہ اسلامی مکتب فکر کی تکفیر جائز نہیں ۔عالم اسلام کے تمام ذمہ دار علماء اور دینی ادارے اہل تسنن اور اہل تشیع کے مسلمہ مکاتب فکر کو مسلمان قرار دے چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا : ذرائع ابلاغ میں ایک گروہ کی جانب سے ایسا موقف پیش کیا جارہا ہے جو ملک بھر کے اکابرو جید علماو مفتیان کرام اور مشائخ عظام کے متفقہ موقف کی نفی پر مبنی ہے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماوں  نے مزید کہا : ملی … Continue reading ملی یکجہتی کونسل پاکستان :کسی بھی مسلمہ اسلامی مکتب فکر کی تکفیر جائز نہیں