حضرت علی سے بغض و عناد

ڈاکٹر وسیم مفتی حضرت حسن خلافت سے دست بردار ہوئے تو حضرت معاویہ سے صلح کی ایک شرط یہ رکھی کہ وہ حضرت علی پر سب وشتم نہ کریں گے۔حضرت معاویہ نے بدقت یہ شرط مانی، لیکن اسے پورا نہ کیا۔  حضرت علی کوگالم گلوچ کرنابنو امیہ کا دستور تھا۔حضرت عمر بن عبدالعزیز کے استاد، مشہور فقیہ عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے ان سے پوچھا کہ تمھیں کیسے پتا چلا کہ اللہ تعالیٰ اہل بدر سے راضی ہونے کے بعد پھر ناراض ہو گیا ہے؟ تو انھوں نے حضرت علی کو برا بھلا کہنے سے توبہ کی ۔ … Continue reading حضرت علی سے بغض و عناد

مولا علی المرتضیٰ کی سیرت

مولا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی سیرت کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ آپ طبعاً خوش مزاج، زندہ دل اور سہل طبعیت کے انسان تھے۔ آپ جلدی پریشان نہیں ہوتے تھے بلکہ بڑی بڑی خوفناک جنگوں میں بھی پرسکون رہتے تھے۔ آپ کی حسِ مزاح بہت اچھی تھی اور گھمبیر ماحول میں بھی آپ دل لگی یا ہنسی مذاق کی کوئی بات کر کے سب کو ہنسا دیا کرتے تھے۔ آپ کو غصہ بھی جلدی نہیں آتا تھا بلکہ بدترین کافروں کے ساتھ بھی جنگ کے میدان سے باہر، امن کی حالت میں ملتے تو بہت … Continue reading مولا علی المرتضیٰ کی سیرت

صحابہ میں سب سے زیادہ اوقاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تھے

میرے اندازے کے مطابق صحابہ میں سب سے زیادہ اوقاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تھے، اس معاملے میں وہ متعدد مشہور اغنیائے صحابہ سے بھی آگے نظر آتے ہیں. ایک تحقیق کے مطابق ان اوقاف کی تعداد تیس سے زائد ہے. ان میں اکثر اوقاف وہ ہیں جن کی رف زمینوں کو آپ نے خود آباد کیا تھا اور ان میں کنوؤں وغیرہ کی کھدائی کی تھی، بلکہ بعض روایات میں “بیدہ” کے لفظ بھی آتے ہیں، یعنی یہ کام اپنے ہاتھ سے بھی کیے. ینبع کے علاقے میں بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعدد اوقاف … Continue reading صحابہ میں سب سے زیادہ اوقاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تھے

معاویہ بن ابو سفیان اور دیوبندیوں کے دو ترازو

مولانا مودودیؒ نے خلافت و ملوکیت میں خلفائے راشدین اور بعد کے ادوار میں بیت المال کے حوالے سے لکھا ہے کہ بادشاہی اور خلافت کے درمیان بنیادی فرق یہ تھا کہ بادشاہ قومی خزانے کو اپنی ملک بناکر ان میں اپنی خواہشات کے مطابق آزادانہ تصرف کرتا تھا اور خلیفہ اسے خدا اور خلق کی امانت سمجھ کر ایک ایک پائی حق کے مطابق وصول اور حق ہی کے مطابق خرچ کرتا ہے۔ “معاویہؓ کے بارے میں لکھا ہے کہ مال غنیمت کے تقسیم کے معاملے میں حضرت معاویہؓ نے کتاب اللّٰہ اور سنت رسول کے صریح احکام کی … Continue reading معاویہ بن ابو سفیان اور دیوبندیوں کے دو ترازو

جنگ صفین میں معاویہ بن ابو سفیان کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش

‎کیا جنگ صفین میں معاویہ بن ابو سفیان کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش شکست سے بچنے کی چال تھی؟ بنو امیہ کی طرفدار مورخ ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر معاویہ و یزید کے دفاع میں سر گرم ہو گئیں اور دعوی کیا کہ حضرت علی کی فوج ایک کمزور بھیڑ تھی، امیر معاویہ کی فوج طاقتور تھی اور شکست سے بچنے کے لیے قرآن نیزوں پہ بلند کرنے کا واقعہ ہی نہیں ہوا تبصرہ ‎ایک طرف یہ دعوی ہے کہ صفین کی جنگ کے وقت اتنے مصحف کہاں تھے کہ ان کو نیزوں پر بلند کیا جاتا اور دوسری … Continue reading جنگ صفین میں معاویہ بن ابو سفیان کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ

: عَن الْعَلَاء قَالَ سَأَلَ رجل ابْن عمر عَن عُثْمَان قَالَ كَانَ من الَّذين توَلّوا يَوْم التقى الْجَمْعَانِ فَتَابَ الله عَلَيْهِ ثمَّ أصَاب ذَنبا فَقَتَلُوهُ وَسَأَلَهُ عَن عَليّ فَقَالَ لَا تسال عَنهُ أَلا ترى قرب منزله من رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم عَن عَطاء عَن سعد بن عُبَيْدَة قَالَ جَاءَ رجل إِلَى بن عمر فَسَأَلَهُ عَن عَليّ فَقَالَ لَا تسْأَل عَن عَليّ وَلَكِن انْظُر إِلَى بَيته من بيُوت النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم قَالَ فَإِنِّي أبغضه قَالَ أبغضك الله (1) علاء سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ابن عمر سے عثمان رض کے متعلق پوچھا؟۔ ابن عمر نے … Continue reading عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ

علی رضی اللہ عنہ سے بغض

ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں منافقوں کو نہیں جانتے تھے سوائے علی رضی اللہ عنہ سے بغض کے۔ [الجزء الحمیري ص ٩٧ وسنده صحيح] اس روایت کی سند صحیح ہے نوٹ: ترمذی میں یہ روایت موجود ہے اس پر شیخ البانی نے کلام کیا کیونکہ اس کا راوی ابی ھارون متروک تھا۔ طبرانی میں موجود روایت میں محمد بن علی السلمی پر کلام تھا لیکن جزء الحمیری کی اس روایت میں کوئی علت نہیں۔ Continue reading علی رضی اللہ عنہ سے بغض

علی رض کی طرف دعوت جنت کی دعوت اور علی سے لڑائی جہنم کی دعوت۔ از ابن تیمیہ

: امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ حدیث “عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا” کی شرح میں فرماتے ہے : وهذا أيضا يدل على صحة إمامة علي ووجوب طاعته، وأن الداعي إلى طاعته داع إلى الجنة، والداعي إلى مقاتلته داع إلى النار – وإن كان متأولا – وهو دليل على أنه لم يكن يجوز قتال علي۔ وعلى هذا فمقاتله مخطئ وإن كان متأولا، أو باغ بلا تأويل، وهو أصح القولين لأصحابنا، وهو الحكم بتخطئة من قاتل عليا، وهو مذهب الأئمة الفقهاء الذين فرعوا على ذلك قتال البغاة المتأولين اور یہ بھی علی رض کی صحت خلافت اور ان کی اطاعت … Continue reading علی رض کی طرف دعوت جنت کی دعوت اور علی سے لڑائی جہنم کی دعوت۔ از ابن تیمیہ

سیدّنا عمر فاروق رضی اللٰہ عنہ اور مولا علی المرتضیٰ کرم اللٰہ وجہہ کی ذہنی ہم آہنگی

سب ہی مہاجرین و انصار کی زندگیوں میں پورے خلوص کے ساتھ خدمتِ دینِ کا جذبہ مشترک نظر آتا ہے، لیکن چونکہ یہ پاکیزہ ہستیاں بھی انسان تھیں اس لیے انسانی فطرت کے مطابق ان کے مزاج اور طبعیتوں میں فرق تھا۔ کچھ بزرگ اسلام کی نرمی اور جمال کی تجسیم تھے تو کچھ میں جلال کا عنصر نمایاں تھا اور اصولوں کی سختی سے پاسداری کی طرف زیادہ میلان تھا۔ ذہنی طور پر بھی مختلف صحابہ مختلف سطحوں پر تھے، دین کے مشترک دائرے میں رہ کر انفرادی جہتوں سے سوچتے تھے اور یوں ان کے اجتہادی نکتہ ہائے … Continue reading سیدّنا عمر فاروق رضی اللٰہ عنہ اور مولا علی المرتضیٰ کرم اللٰہ وجہہ کی ذہنی ہم آہنگی

محرابِ شہادت حضرت علی علیہ السلام

انشراحِ کتاب اور محراب منبر و ماہتاب اور محراب سرخ رُو ہو چکے ہیں فجر کے وقت اک شہادت مآب اور محراب اک مصلّے پہ ایک جا دیکھے آسماں، بوتراب اور محراب ضربتِ نامُراد اور خنجر سجدۂ کامیاب اور محراب کب کھُلے دیدۂ غنودہ پر؟ یہ حضور و غیاب اور محراب کاکلِ عشق نے پسند کیے موجِ خوں سے خضاب اور محراب استعارے کسی جبیں کے ہیں شہرِ دانش کا باب اور محراب بعدِ گریہ جو سو گیا تو مجھے ایک جیسے تھے خواب اور محراب عارف امام Continue reading محرابِ شہادت حضرت علی علیہ السلام