وصیت امام علی علیہ السلام

”میں تم دونوں (حسن اور حسین ع) کو وصیت کرتا ہوں کہ تقویِٰ الہی اختیار کئے رہنا اور دنیا تمھاری کتنی ہی طلب گار ہو تم دنیا کے طلب گار نہ بننا اور دنیا کی جس چیز سے تمھیں محروم کردیا جائے اس کا غم نہ کھانا، جو کہو حق کی حمایت میں کہو اور جو عمل کرو اجرِ الہی کیلئے کرو ،ظالم کے مخالف اور مظلوم کے مدد گار رہو۔ میں تم دونوں کو اور اپنی تمام اولاد کو اور اپنے کنبہ کو اور جس کے پاس بھی یہ میری تحریر پہنچے وصیت کرتا ہوں کہ اللہ کا تقوی … Continue reading وصیت امام علی علیہ السلام

علی کرم اللہ وجہہ کی انفرادیت

غالبا أمام نووی رح نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی دس انفرادی خصوصیات قلم بند کی ہیں، جن میں کوئی دوسرا آپ کا شریک و سہیم نہیں. مثلا آپ نا بالغی میں اسلام لانے والے اولین فرد ہیں جب آپ نے قریش کی دعوت کی اور انہیں اسلام کی طرف بلایا تو سارے مجمع میں آپ کی اکیلی آواز تھی کہ آپ نے پیغمبر اسلام کا ساتھ دینے کا عہد کیا. آپ واحد فرد ہیں جو بچپن سے رسول اللہ کی وفات تک اللہ کے رسول کی تربیت میں رہے آپ ہجرت کی رات رسول اللہ کے بستر پر … Continue reading علی کرم اللہ وجہہ کی انفرادیت

مرتضی’ کو خانہ زاد ِ رب ِ اکبر دیکھ کر

مرتضی’ کو خانہ زاد ِ رب ِ اکبر دیکھ کر بیاہ دی بیٹی پیمّبرنے بڑا گھر دیکھ کر جب بھی اٹھے گا نبی ۖ کی جانشینی کا سوال فیصلہ ہوگا شب ِ ہجرت کا بستر دیکھ کر وہ تو یوں کہیے کہ آپہنچے مدینے سے علی ورنہ لوٹ آۓ بہت سے باب ِ خیبر دیکھ کر ہوتے ہوں گے ُکنج ِ مرقد میں فرشتوں کے سوال ہم سے تو کچھ بھی نہ پوچھا شکل ِ حیدر دیکھ کر زوج ِ زہرا کا پتا معلوم تھا ورنہ قمرؔ عرش سے آتا ستارہ سینکڑوں گھر دیکھ کر استاد قمر جلالوی Continue reading مرتضی’ کو خانہ زاد ِ رب ِ اکبر دیکھ کر

امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی جنگوں پر ایک مختصر مگر جامع تبصرہ

معروف اہلِ حدیث عالم نواب صدیق حسن خان صاحب لکھتے ہیں وأما الكلام فيمن حارب عليا كرم الله وجهه فلا شك ولا شبهة أن الحق بيده في جميع مواطنه أما طلحة والزبير ومن معهم فلأنهم قد كانوا بايعوه فنكثوا بيعته بغيا عليه وخرجوا في جيوش من المسلمين فوجب عليه قتالهم وأما قتاله للخوارج فلا ريب في ذلك والأحاديث المتواترة قد دلت على أنه يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية وأما أهل صفين فبغيهم ظاهر لو لم يكن في ذلك إلا قوله صلى الله عليه وسلم لعمار: “تقتلك الفئة الباغية” لكان ذلك مفيدا للمطلوب ثم ليس معاوية ممن يصلح … Continue reading امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی جنگوں پر ایک مختصر مگر جامع تبصرہ

ناصبی اور خارجی کون ہیں، الله پاک نے حق بات کو ڈاکٹر اسرار کی زبان پر جاری کر دیا

ناصبی اور خارجی کون ہیں، الله پاک نے حق بات کو ڈاکٹر اسرار کی زبان پر جاری کر دیا – صحیح حدیث کے مطابق حضرت علی کی رسول الله سے وہی نسبت ہے جو ہارون کی موسی سے تھی، ان سے بغض رکھنے والے ناصبی اور خارجی ہیں – ڈاکٹر اسرار احمد کا کلمہ حق Continue reading ناصبی اور خارجی کون ہیں، الله پاک نے حق بات کو ڈاکٹر اسرار کی زبان پر جاری کر دیا

منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے – پیر نصیر الدین نصیر

منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہےجس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علی کا ہے مرحب دو نیم ہے سر خیبر پڑا ہوااٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علی کا ہے کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاںگھوڑے پہ ہیں حسین نظارہ علی کا ہے اصحابی کالنجوم کا ارشاد بھی بجاسب سے مگر بلند ستارا علی کا ہے ہم فقر مست چاہنے والے علی کے ہیںدل پر ہمارے صرف اجارا علی کا ہےِ اہلِ ہوس کی لقمہ تر پر رہی نظرنان جویں پہ صرف گزارا علی کا ہے تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میںدیکھو … Continue reading منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے – پیر نصیر الدین نصیر

Naad-e-Ali – A brief history

Ali ibn Abi Talib is the universal hero of Islam. The first Muslim, the fourth of the Rightly Guided Caliphs, and the spiritual master of all Sufis, the special status of Imam Ali is best represented by the story of Khaybar. The story begins that Prophet Muhammad (peace be upon him and his progeny) laid siege to the fort of Khaybar near Medina but the walls were so well-fortified that the army could not break through. The angel Gabriel came to the Prophet Muhammad and told him to recite the naad-e Ali: Nade Ali, Nade Ali, Nade AliNade Aliyyan mazhar … Continue reading Naad-e-Ali – A brief history

فاتح خیبر حضرت علی مرتضی – اثر چوہان

نوائے وقت19 March 2020 معزز قارئین!۔ پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمان ’’ فاتح خیبر ‘‘ حضرت علی مرتضیٰ ؓ کواپنے اپنے انداز میں یاد کرتے ہیں۔ 7 ہجری میں پیغمبر انقلاب صلی اللہ علیہ و آلہ وَسلم کی قیادت میں ،مدینہ منّورہ سے دو سو میل شمال میں یہودیوں کا قلعہ خیبرؔ (قموص ) فتح کرنے کے لئے لشکر ِ اسلام نے پہلے 40 دِن تک حضرت ابو بکر صدیق ؓ اور پھر حضرت عمر فاروق ؓ کی قیادت میں جدوجہد کی لیکن، قلعہ فتح نہ ہوسکا۔ پھر وحی ٔ الٰہی کے مطابق حضور پُر نُور ؐ نے ایک … Continue reading فاتح خیبر حضرت علی مرتضی – اثر چوہان

ابن عربی کی تعلیمات ۔ بعض اوقات شیطان کلمہ حق بلند کرتا ہے

ابن عربی کی تعلیمات ۔ بعض اوقات شیطان کلمہ حق بلند کرتا ہے لیکن مقصد اس کا باطل ہوتا ہے اور اس طرح وہ نفوس میں مداخلت کی راہ تلاش کرتا ہے ۔ مثال کے طور پر خوارج بالعموم توحید کے خوش کن نعرے کی آڑ میں اپنے تکفیری اور باطل نظریات کا پرچار کرتے ہیں ۔ جنگ صفین میں جن خوارج نے فیصلہ کن موقع پر کلام اللہ کی آڑ لے کر مولا علی کا ساتھ چھوڑا، انہوں نے بھی کلمہ حق بلند کیا تھا لیکن ان کا مقصد باطل کی اعانت کرنا تھا Continue reading ابن عربی کی تعلیمات ۔ بعض اوقات شیطان کلمہ حق بلند کرتا ہے

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شخصیت: ایک جائزہ — جمیل اصغر جامی

کئی دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ جناب علی المرتضٰی کرم اللہ وجہہ کی شخصیت پر کچھ لکھوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر بار اپنی علمی اور ذہنی کم مائیگی آڑے آجاتی ہے۔ کئی بار لکھا، لیکن مٹا دیا، اس شدید احساس ندامت کے ساتھ کہ موضوع سے ناانصافی ہو رہی ہے۔ میرے خیال میں جناب علی مرتضی کی شخصیت ایک عظیم ترین امتراج ہے جس کی کوئی دوسری مثال ہمیں نہ صرف اپنی تاریخ بلکہ تاریخ عالم میں بھی بہت کم ملتی ہے۔ کسی بھی انسانی شخصت کے بنیادی طور پر تین پہلو ہوتے ہیں: عقل، عرفان، شجاعت۔ … Continue reading حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شخصیت: ایک جائزہ — جمیل اصغر جامی