کس نے سب سے بڑھ کر فکرِ حسین کی درستگی کو ثابت کیا

مجھ سے کوئی پوچھے کہ وہ کون شخص ہے جس نے سب سے بڑھ کر فکرِ حسین کی اصابت اور درستگی کو ثابت کیا تو میں کہوں گا وہ یزید ہے. واقعۂ کربلا کے بعد اس کے لیے ممکن تھا کہ وہ اپنی اور اپنی حکم رانی پر لگنے والے اس دھبے کو اپنے طرزِ عمل سے دھو دیتا، ایسا کرنے کی صورت میں وہ تاریخ میں نسبتاً بہتر جگہ پا سکتا تھا اور یہ ثابت کر سکتا تھا کہ حسین کو غلطی لگ گئی وگرنہ وہ اتنا بھی برا نہیں تھا، جو کام بے چارے آج یزید کے وکیل … Continue reading کس نے سب سے بڑھ کر فکرِ حسین کی درستگی کو ثابت کیا

کربلا پہ عجیب اعتراض

عجیب اعتراض ہے کہ زید کی دعا پر فرشتہ بھیج دیا اور کربلا میں وہ خاموش تماشائی رہا درحقیقت جب آپ واقعات کو انسانی کینوس پر دیکھتے ہیں تو وہ تمام اعتراضات جو ملحدین کرتے ہیں آپ کی راہ روک کر کھڑے ہو جاتے ہیں میں واقعہ کربلا کو بڑے کینوس پر دیکھتا ہوں فرض کریں یہ واقعہ نہ ہوتا تو خلافت اور ملک عضوض میں کیسے امتیاز کیا جاتا امام حسین نے اپنے اور آل بیت رسول کے خون سے خلافت اور ملوکیت کے درمیان ایسی لکیر کھینچ دی ہے کہ ساری دنیا کے نواصب اپنی مشترکہ کوششوں سے … Continue reading کربلا پہ عجیب اعتراض

مرثیہ امام حسین علیہ السلام – فیض احمد فیض

مرثیہ امام حسین علیہ السلام ‎بزبان فیض احمد فیض۔ ‎رات آئی ہے شبّیر پہ یلغارِ بلا ہے ‎ساتھی نہ کوئی یار نہ غمخوار رہا ہے ‎مونِس ہے تو اِک درد کی گھنگھور گھٹا ہے ‎مُشفِق ہے تو اک دل کے دھڑکنے کی صدا ہے ‎تنہائی کی، غربت کی، پریشانی کی شب ہے ‎یہ خانۂ شبّیر کی ویرانی کی شب ہے ‎دشمن کی سپہ خواب میں‌ مدہوش پڑی تھی ‎پل بھر کو کسی کی نہ اِدھر آنکھ لگی تھی ‎ہر ایک گھڑی آج قیامت کی گھڑی تھی ‎یہ رات بہت آلِ محمّد پہ کڑی تھی ‎رہ رہ کے بُکا اہلِ‌حرم کرتے … Continue reading مرثیہ امام حسین علیہ السلام – فیض احمد فیض

کربلا سیدنا علی ع کے فرض کی تکمیل کا دن ہے

لوگ سمجھتے ہیں کہ کربلا بدر کے بدلہ کا دن ہے۔ نہیں، بدلہ ہوتا تو کامیاب نا ہو جاتا؟ بدر کے مقتولوں کے نام بھی یاد کرنے پڑتے ہیں اور اسکے برعکس آج بھی نام حسین ع زندہ و کامیاب ہے۔ بھلائے بھی نہیں بھولتا۔ ہجرت کی شب سیدی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا “یا علی میرے بستر پہ سو جاو”۔ سیدنا علی ع سو گئے۔ کیا جناب علی رض پہ حکم فقط سونے کا تھا؟ نہیں بلکہ تمام تر خطرات نے جب پیغام نبوت کا محاصرہ کر لیا تو جناب علی ع کو حکم نبوت … Continue reading کربلا سیدنا علی ع کے فرض کی تکمیل کا دن ہے

قائدِ اعظم محمد علی جناح کے جنازے کی یہ تصویر کس قدر طاقتور ہے، ہماری قومی تاریخ کی اہم ترین تصویروں میں سے ایک۔ غازی عباس علمدار کا عَلم، عَلم کے سائے میں بابا جان کا پھُولوں سے لدا تابوت، تابوت کے ہمراہ پینٹ کوٹ ترکی ٹوپی والے بھی ہیں اور پگڑی و عمامہ والے بھی۔ سب سے الگ ایک منڈھیر پر وزیراعظم خان لیاقت علی خان یوں تنہاء بیٹھے ہیں جیسے باپ کے مرنے پر اپنے صدموں اور اندیشوں کو دل میں دبائے گھر کا بڑا بیٹا ایک طرف بیٹھا ہوتا ہے احمد الیاس Continue reading

کیا امام حسینؑ یزید لعين کی بیعت کرنا چاھتے تھے

کیا امام حسینؑ یزید لعين کی بیعت کرنا چاھتے تھے ؟ ممبئ کے نا ص بی کفایت اللہ سنابلی نے اپنی کتاب میں یزید کا دفاع کرتے ہوئے ایک روایت پیش کی جو اس انساب الاشرف میں اس طرح ہے : حدثنا سعدويه، حدثنا عباد بْن العوام، حَدَّثَنِي حصين، حَدَّثَنِي هلال بن إساف قال: أمر ابن زياد فأخذ مَا بين واقصة، إِلَى طريق الشَّام إِلَى طريق الْبَصْرَة، فلا يترك أحد يلج وَلا يخرج، فانطلق الْحُسَيْن: يسير نحو طريق الشَّام يريد يزيد بْن مُعَاوِيَة فتلقته الخيول فنزل كربلاء، وَكَانَ فيمن بعث إِلَيْهِ عمر ابن سعد بن أبي وقاص، وشمر ابن ذي … Continue reading کیا امام حسینؑ یزید لعين کی بیعت کرنا چاھتے تھے

خلیفہِ ثانی کے دور میں معاویہ بن ابی سفیان کی تقرری کا مسئلہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدّنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں والی (گورنر) اور عامل (کمشنر) کی حیثئیت سیاسی نہیں بلکہ خالصتاً انتظامی تھی۔ وہ حکمران نہیں بلکہ سرکاری ملازم ہوتے تھے جن کا کام محصولات کی وصولی اور صوبے یا علاقے میں تعینات مسلم فوجوں کی ضروریات کا خیال رکھنا ہوتا تھا۔ اسی سبب ان کا انتخاب تقویٰ اور علم سے زیادہ ان کی انتظامی و عسکری صلاحیتوں کی بنیاد پر عمل میں آتا تھا۔ خلیفہِ دوم کے گورنرز صوبے میں مالک و مختار ہرگز نہیں ہوتے تھے بلکہ ان سے زیادہ طاقتور امین المال اور قاضی ہوا کرتے تھے۔ … Continue reading خلیفہِ ثانی کے دور میں معاویہ بن ابی سفیان کی تقرری کا مسئلہ

اسلام کی ابتدائی تاریخ میں دو انتہائی مشکل ادوار

اسلام کی ابتدائی تاریخ میں دو ادوار انتہائی مشکل تھے اور آج تک یہ دونوں ادوار حساس موضوعات ہیں : ۱ ۔ پہلا فتنہ جو شہادتِ عثمان رضی اللٰہ عنہ (۶۵۶ عیسوی) سے شروع ہوا اور صلحِ حسن علیہ السلام و معاویہ (۶۶۱ عیسوی) تک رہا۔ ۲۔ دوسرا فتنہ جو شہادتِ حسین علیہ السلام (۶۸۰ عیسوی) سے شروع ہوا اور شہادتِ عبداللٰہ بن زبیر رضی اللٰہ عنہ تک رہا۔ یہ دونوں کثیر الفریقی سیاسی تنازعات تھے۔ ان دونوں میں چار گروہ تھے۔ ۱۔ شیعتِ علی ۔۔۔ جو اس زمانے میں کوئی مذہبی فرقہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی جماعت تھی … Continue reading اسلام کی ابتدائی تاریخ میں دو انتہائی مشکل ادوار

یزید کی “خلافت” کے انعقاد کےلیے “ولی عہدی” سے استدلال کا بودا پن

یزید کی “خلافت” کے انعقاد کےلیے “ولی عہدی” سے استدلال کا بودا پن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار لوگوں کو اور کچھ نہ سوجھا تو یزید کی “خلافت” کے انعقاد کےلیے یہ دلیل گھڑ لی کہ اس کی “خلافت” تو اسی وقت منعقد ہوچکی تھی جب اسے “ولی عہد” بنا دیا گیا۔ اچھا، تو اگر تنہا ولی عہدی اس کی خلافت کے انعقاد کےلیے کافی تھی، تو پھر اس کےلیے بیعت لینے کی کوشش کیوں کی گئی اور اس مقصد کےلیے گاجر اور ڈنڈے کا استعمال کیوں کیا گیا؟ پھر اگر وہ پہلے دن سے ہی خلیفہ تھا، تو اس نے اور اس … Continue reading یزید کی “خلافت” کے انعقاد کےلیے “ولی عہدی” سے استدلال کا بودا پن