عمار بن یاسر کو باغی گروہ قتل کرے گا ۔ صحیح حدیث کا متن

عمار بن یاسر کو باغی گروہ قتل کرے گا ٭٭٭ صحیح حدیث کا متن ‎عکرمہ نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رض نے مجھ سے اور اپنے بیٹے علی سے فرمایا : تم دونوں حضرت ابوسعید رض کے پاس جائو اور ان سے حدیث کا سماع کرو، پس ہم دونوں گئے ، اس وقت حضرت ابوسعید رض اپنے باغ کی اصلاح کر رہے تھے ، انہوں نے اپنی چادر کے ساتھ کمر اور گھٹنوں کو باندھ دیا ، پھر ہمیں حدیث سنانے لگے حتیٰ کہ مسجد کی تعمیر کا ذکر آیا تو انہوں نے کہا : ہم ایک ایک … Continue reading عمار بن یاسر کو باغی گروہ قتل کرے گا ۔ صحیح حدیث کا متن

امام جعفر الصادق

امام مالک بن انس رحمہ اللہ بنو امیہ کے دور حکومت میں امام جعفر الصادق علیہ السلام سے حدیث بیان کرتے ہوئے ڈرتے تھے حتی کہ بنو عباس کی حکومت اگئی اور آپ نے ان سے کھول کر حدیث بیان کی : (1). امام مالک کے شاگرد ثقہ شاگرد دراوردی بیان کرتے ہیں : لم يَرْوِ مالك عن جعفر بن مُحَمَّد حتى ظهرَ أمْرُ بني العَبَّاس امام مالک نے جعفر بن محمد سے جب تک حدیث بیان نہ کی جب تک بنو عباس حکومت میں نہ اگئے۔ (تاریخ ابن ابی خیثمہ 2/332 وسندہ صحیح) (2). امام مالک کے دوسرے ثقہ … Continue reading امام جعفر الصادق

کانگریس کاشو بوائے

1946 کے الیکشن کے بعد جب مولانا آزاد پنجاب میں کانگریس اور یونینسٹ کی مشترکہ وزارت بنوانے اور تقسیم پنجاب کے حق میں رائے ہموار کرنے آئے تھے تو قائداعظم پر کچھ الزام بھی لگائے۔ اس کے جواب میں قائداعظم نے ایک تقریر کی جس کا آخری حصہ قابل قدر ہے۔ قائداعظم نے کہا “مولانا آزاد نے جس مشغولیت اور خلوص سے کانگریس کی خدمت کی ہے۔ اگر اس سے آدھے خلوص اور جوش کے ساتھ خدا کی اطاعت کرتے تو آج معاشرے میں ان کا مرتبہ بہت بلند ہوتا۔ ایک مسلم علامہ کانگریس کا صدر، عوام کی آنکھوں میں … Continue reading کانگریس کاشو بوائے

اقبال کے خطوط جناح کے نام

لاہور ۲۰ مارچ ۱۹۳۷ء محترم جناح صاحب میرا خیال ہے کہ آپ نے پنڈت جواہر لال نہرو کا وہ خطبہ جو انہوں نے آل انڈیا نیشنل کنوینشن میں دیا ہے، پڑھا ہوگا اور اس کے بین السطور جو پالیسی کارفرما ہے اس کو آپ نے بخوبی محسوس کر لیا ہوگا۔ جہاں تک اس کا تعلق ہندوستان کے مسلمانوں سے ہے، میں سمجھتا ہوں آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ نئے دستور نے ہندوستان کے مسلمانوں کو کم از کم اس بات کا ایک نادر موقع دیا ہے کہ وہ ہندوستان اور مسلم ایشیا کی آئندہ سیاسی ترقی کے پیش نظر اپنی … Continue reading اقبال کے خطوط جناح کے نام

معاویہ الثانی رح بن یزید بن معاویہ

مؤرخین نے معاویہ الثانی رح بن یزید بن معاویہ بارے بالاتفاق لکھا ہے کَانَ رَجلا صالحا ناسکا ( البدایہ والنھایہ ج۸،ص۲۳۷ ۔ سیراعلام النبلاء ج۴، ص ۱۳۹) ۔ شیخ الحدیث مولانا عبد الحق بانی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک حقائق السنن شرح جامع السنن للترمذی میں فرماتے ہیں: یزید مرا تو اس کے بیٹے معاویہ بن یزید کو حکومت سونپ دی گئی ۔ معاویہؒ بن یزید ایک نیک دل ، خداترس، متورع پرہیزگار اور ایک حق شناس انسان تھا، ہروقت ان پرگریہ طاری رہتا اور وہ احساس ذمہ داری سے خداکے حضور روتے رہتے ۔ وہ کھلم کھلاکہا کرتے تھے کہ … Continue reading معاویہ الثانی رح بن یزید بن معاویہ

حضرت معاویہ اورغیر آئینی طرز عمل

“اس سے بدرجہا زیادہ غیر آئینی طرز عمل دوسرے فریق ، یعنی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا تھا جو معاویہ بن ابی سفیان کی حیثیت سے نہیں بلکہ شام کے گورنر کی حیثیت سے خون عثمان رضی اللہ عنہ کا بدلہ لینے کے لیے اٹھے ، مرکزی حکومت کی اطاعت سے انکار کیا ، گورنری کی طاقت اپنے اس مقصد کے لیے استعمال کی ، اور مطالبہ بھی یہ نہیں کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ پر مقدمہ چلا کر انھیں سزا دیں ، بلکہ یہ کیا کہ وہ قاتلین عثمان رضی اللہ … Continue reading حضرت معاویہ اورغیر آئینی طرز عمل

‎ کیا اب عمار خان ناصر ہمیں بتائیں گے کہ سیدنا امام حسینؓ کا اقدام درست تھا یا نہیں

‎ کیا اب عمار خان ناصر ہمیں بتائیں گے کہ سیدنا امام حسینؓ کا اقدام درست تھا یا نہیں آصف محمود ‎تو کیا اب عمار خان ناصر ہمیں بتائیں گے کہ سیدنا امام حسینؓ کا اقدام درست تھا یا نہیں.جائز تھا یا حرام تھا اور نواسہ رسول ﷺ کے اس اقدام کی کوئی اجتہادی گنجائش نکلتی ہے یا نہیں ؟ ٍٍ ‎’’ ہم پرندے ہیں نہ مقتول ہوائیں پھر بھی ‎آکسی روز کسی دکھ پہ اکٹھے روئیں‘‘ ‎محترم عمار خان ناصر کی ایک تحریر نظر سے گزری جس میں انہوں نے سیدنا حسینؓ کو موضوع بنایا ۔ اس تحریر کے … Continue reading ‎ کیا اب عمار خان ناصر ہمیں بتائیں گے کہ سیدنا امام حسینؓ کا اقدام درست تھا یا نہیں

یزید کا دفاع اور عمار ناصر صاحب کی رائے۔۔۔۔ گل ساج

ہر قوم کی ایک تاریخ ہوتی ہے، ایک ماضی ہوتا ہے جس سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کی تعمیر کی جاتی ہے، بہتر کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔ اگر وہ تاریخ قابلِ ستائش نہ ہو، قابلِ فخر نہ ہو تو اسے غلط، دروغ گوئی اور تعصب پہ مبنی کہہ کر رد نہیں کیا جانا چاہئیے۔ ردی کی ٹوکری کی نذر نہیں کر دینا چاہیے، نظریں نہیں چرانی چاہئیں یا گمراہ ہونے کے خدشے کے پیشںِ نظر”سکوت” کی منطق کاسہارا نہیں لینا چاہئیے۔ میں اپنی بات کرتا ہوں، بچپن سے ہی مطالعے کی عادت نے میرے اندر مذہب، سماج، خدا، … Continue reading یزید کا دفاع اور عمار ناصر صاحب کی رائے۔۔۔۔ گل ساج

ماثرالامرا کے مطابق ’باوجود اس زہد خشک کے جس کے لیے اورنگزیب اس عہد میں بھی مشہور ہو چکے تھے۔ زین آبادی کے عشق و شیفتگی میں اس درجہ بے قابو ہو گئے کہ اپنے ہاتھ سے شراب کا پیالہ بھر بھر کر پیش کرتے اور عالم نشہ و سرور کی رعنائیاں دیکھتے۔ کہتے ہیں کہ ایک دن زین آبادی نے اپنے ہاتھ سے جام لب ریز کر کے اورنگزیب کو دیا اور اصرار کیا کہ لبوں سے لگا لیں۔‘ ‘شہزادے نے ہرچند عجز و نیاز کے ساتھ التجائیں کیں کہ میرے عشق و دل باختگی کا امتحان اس جام … Continue reading

ایک خوبصورت موضوع تحقیق

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی لکھتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ اہتمام کیا تھا کہ ہر صوبے میں گورنر، قاضی اور بیت المال کے ناظم میں سے کوئی بھی دوسرے کے ماتحت نہیں ہوتا تھا تاکہ عدل کی بالادستی یقینی بنائی جائے. بنو امیہ نے قاضیوں کا انتخاب گورنرز کے ہاتھ میں دے دیا اور وہ اپنی پسند کے قاضی لگانے لگے.. حسن المحاضره میں ہے کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے والی مصر مسلمہ کو لکھا کہ یزید کے حق میں لوگوں سے بیعت لی جائے. لوگ بے چون و چرا بیعت کرنے لگے … Continue reading ایک خوبصورت موضوع تحقیق