خلفائے ثلاثہ کی تاریخ مولا علی کے بغیر نامکمل ہے ۔ سمیع اللہ سعدی

ایک متلون مزاج فیس بکی حضرت نے کتنی سادگی سے مولا علی کرم اللہ وجھہ کے بارے میں فرمایا کہ شروع کی چند لڑائیوں میں مولا علی کا نام آتا ہے،اس کے بعد سارے علاقے تو خلفائے ثلاثہ نے فتح کئے ،جبکہ خود حضرت علی کے دور میں ایک انچ زمین فتح نہ ہوئی اور وہ مسلمانوں سے لڑتے رہے ۔ حضرت علی کرم اللہ وجھہ کی اسلامی تاریخ میں مرکزیت اتنا روشن اور اتنا ظاہر باہر ہے کہ اس پر گفتگو ہی لاحاصل ہے، (اس موضوع پر ڈاکٹر علی شریعتی کا مضمون علی امین وحدت لائق مطالعہ ہے)، دورِ … Continue reading خلفائے ثلاثہ کی تاریخ مولا علی کے بغیر نامکمل ہے ۔ سمیع اللہ سعدی

اسلامی تاریخ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مرکزی کردار

اسلام کی ترویج اور تبلیغ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت عظام رضی اللہ عنہم کی ہمراہی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نہایت گراں مایہ خدمات انجام دیں ۔ خلفا راشدین رضی اللہ عنہم کا کردار ان میں نمایاں ہے ۔ بعض تکفیری خارجی لوگ پراپیگنڈا کرتے ہیں کہ کچھ فرقے صحابہ کی اکثریت کو نعوذباللہ منافق یا کافر سمجھتے ہیں ۔ یہ بے بنیاد پراپیگنڈا درست نہیں ۔ ذیل میں ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے چندکے نام ہیں جن کا سنی اور شیعہ فرقے مشترکہ احترام کرتے ہیں ‎ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺮﺍﻡ … Continue reading اسلامی تاریخ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مرکزی کردار

کوفہ والے کون تھے؟

امام حسین کے قیام کے وقت کوفہ میں کئی قسم کے گروہ آباد تھے۔ ایک تو یزید کی وہ اسٹیبلشمنٹ تھی جس کا انچارج عبید اللہ ابنِ زیاد تھا۔ابن زیاد نے اپنے اہلکاروں یا عمال، جنہیں نقبا کہا جاتا تھا، کے ذریعے کوفہ میں کرفیو نافذ کیا، بلکہ کربلا کی جانب نقل و حمل پر پابندی بھی لگا دی۔ یہ طبقہ امام حسین کے خلاف کھل کر لڑا اور ہر طریقے سے اس جدوجہد کو کچلنے کی کوشش کی جو کہ ایک عادلانہ نظام کے قیام کے لیے تھے۔ اس میں حرملہ جیسے لوگ شامل تھے۔ دوسرا طبقہ وہ اشرافیہ … Continue reading کوفہ والے کون تھے؟

اسلامیات کا نصاب اور فرقہ واریت

ڈاکٹر ندیم عباس بیس سال پرانا واقعہ ہے ہمارے گاؤں میں سکول فقط پرائمری تک تھا جس کی وجہ سے چھٹی کلاس سے دوسرے گاؤں میں واقع ایک سکول میں پڑھنے جاتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں شیعہ سنی آبادی مل جل کر رہتی ہے اور ایک دوسرے کا احترام کرتی ہے مگر جس دوسرے گاؤں کے سکول میں تعلیم کے لیے داخل ہوئے وہاں شیعہ آبادی نہیں ہے۔ محرم کے آغاز پر ایک باریش استاد نے ایک شیعہ لڑکے کا نام لے کر بھری کلاس میں کہا اوئے فلاں تم سینہ پیٹتے ہو؟ وہ لڑکا کافی سمجھدار تھا اور زبان … Continue reading اسلامیات کا نصاب اور فرقہ واریت

حضرت ابو ذرغفاری

عظیم صحابی رسول ؐحضرت ابو ذر ؓ کا اصل نام جندب بن جنادہ ہے آپ کا تعلق بنو غفار قبیلے سے تھا۔آپ کا شمار عظیم محدثین میں ہوتا ہے ۔لاتعداد احادیث آپ سے مروی ہیں ۔اکثر محدثین نے معراج النبی ؐ کی حدیث آپ سے ہی روایت کی ہے ۔حضرت ابوذر ؓ ایمان لانے سے قبل بھی شرک اور بت پرستی سے سخت بیزار تھے ۔جب ان تک رسول خداؐکے اعلان بعثت کی خبر پہنچی تو انہوں نے اپنے بھائی کو حالات معلوم کرنے کیلئے مکہ بھیجا ۔ان کے بھائی نے مکہ سے واپس آکر جب انہیں رسول خداؐ کی … Continue reading حضرت ابو ذرغفاری

بنو امیہ کے ساتھ تعامل کرتے ہوئے ان احادیث کو بھی سامنے رکھا جائے

بنو امیہ کے ساتھ تعامل کرتے ہوئے ان احادیث کو بھی سامنے رکھا جائے ،جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اغیلمہء قریش سے خبردار کیا ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تکوینی طور پر اگرچہ یہ طے ہوچکا تھا کہ بنو امیہ نے آکر رہنا ہے ،لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان سے قطعاً خوش نہ تھے۔اور کیونکر ہوتے کہ اہل مدینہ کو انہوں نے خوفزدہ کرنا تھا، مکہ اور حرم مکی پر انہوں نے سنگباری کرنی تھی، کبد نبوی اور حفید رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک خون میں انہی کے ہاتھ رنگنے … Continue reading بنو امیہ کے ساتھ تعامل کرتے ہوئے ان احادیث کو بھی سامنے رکھا جائے

‎”ناصبیت تحقیق کے بھیس میں”

‎سید متین شاہ جی کے لئے سراپا سپاس ہوں کہ انہوں نے مولانا عبدالرشید نعمانی کی دوکتب ناصبیت تحقیق کے بھیس میں ‎اور یزید کی شخصیت اہل سنت کی نظر میں ‎ای میل کیں. آج کا دن اول الذکر کتاب کے مطالعہ میں گزرا. آخر میں پہنچ کر افسوس ہوتا ہے کہ کاش مولانا اسے مکمل کر سکتے تو محمود احمد ناصبی کی کتاب کا مکمل اور جامع جواب ہوتا. ‎ہمارے عہد میں اس موضوع پر بہت مستند اور علمی مواد آ چکا ہے ‎خلافت و ملوکیت اور اس کی حمایت ورد میں، نیز سید لعل حسین شاہ بخاری کی … Continue reading ‎”ناصبیت تحقیق کے بھیس میں”

طٰہ حسین اور الفتنة الکبری

تاریخ اور عقیدت کو خلط ملط کرنے سے تاریخ کی تخریب ہوتی ہے اور عقائد ذاتی خواہشات پر مستحکم ہو جاتے ہیں ۔ اوائل اسلام میں تنازعات کو معروضی انداز میں دیکھنے کے لیے بے لاگ تاریخی تجزیہ بہت ضروری ہے ۔ اس امر میں تحقیق کا حق مصر کے طٰہ حسین نے الفتنة الکبری لکھ کر اور برصغیر کے مولانا عبد الرشید نعمانی نےرسالہ حضرت علی اور قصاص عثمان لکھ کر ادا کیا ۔ یہی کلمہ حق مولانا مودودی اور غلام علی نے بھی بلند کیا۔ طہ حسین کے نقطہ نظر سے احتجاج کرنے والوں یا باغیوں کا موقف … Continue reading طٰہ حسین اور الفتنة الکبری

صحابہ کے سیاسی اختلافات سے متعلق میرے ذوق کے چند بنیادی نکات

مفتی محمد زاہد (یہ میں نے اپنے ذوق کا خلاصہ عرض کرنے کی کوشش کی ہے، ضروری نہیں ہر کوئی اس کا پابند ہو، اختصار کی پوری کوشش کے باوجود طوالت پر معذرت) 1.- ہر بات کو جلدی سے عقیدے کا عنوان دے دینا مناسب نہیں، عقیدے کی بجاے نظریہ کہا جاے تو بہتر ہے، جس سے مقصود تاریخ میں پیش آنے والے ان واقعات کی اصولی تنقیح اور مختلف حضرات کے مواقف کی تکییف ہوتی ہے۔ 2.- اگرچہ یہ اس طرح کا عقیدے کا مسئلہ نہیں ہے ، لیکن جو کچھ اہل السنۃ والجماعۃ نے لکھا ہے میں خود … Continue reading صحابہ کے سیاسی اختلافات سے متعلق میرے ذوق کے چند بنیادی نکات