اللہ تعالیٰ سبھی انسانوں کا خالق ہے، اس کے نام پر بنائی گئی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کا حق بھی سبھی انسانوں کو ہے – جملہ اہل اسلام کا فرض بنتا ہے کہ توحید، قرآن، ختم نبوت اور شان اہلبیت کے مشترکات پر جمع ہو جائیں اور مساجد کو تمام فرقوں اور مسالک کے لئے کھلا رکھیں
کراچی میں، شاہراہ قائدین پر، پل کے نیچے قائم مسجد عبد الرحمان پر واضح درج ہے کہ یہ مسجد تمام مسالک کے مسلمانوں کے لیے ہے-
ایسی ہی مساجد، اصل عبادت گاہیں ہیں، جہاں بلا خوف و امتیاز، مسلمان عبادت کر سکتے ہیں- مساجد کو ہمہ وقت کھلا رکھنا چاہیے تاکہ کسی وقت بھی اللہ کے بندے، اس کے گھر حاضر ہو کر اسے یاد کر سکیں اور یہاں پناہ لے پائیں-
