جاوید غامدی صاحب سے سنیے میٹھی میٹھی مستندکہانیاں

یابان یعنی جاپان، دجال اور قرب قیامت – جاوید غامدی صاحب سے سنیے میٹھی میٹھی مستندکہانیاں

تاریخی کتب ویسے تو غامدی صاحب اور ان کے مقلدین کے نزدیک ناقابل اعتنا ہیں (خاص طور پر اگر ان کتب اور روایات سے غامدی صاحب کے نظریات اور عقائد کو زک پہنچتی ہو) لیکن اگر غامدی صاحب کی زبان سے رطب و یابس قسم کی تاریخی کہانیاں نشر ہوں تو ان کے مستند ہونے پر کوئی شبہ نہیں رہ جاتا – یاد رہے کہ تاریخ کی فقط وہی کتاب یا روایت معتبر ہے جو فقط غامدی صاحب کے نزدیک معتبر ہے یا ان کے عقیدے اور نظریے کی جانچ پر پورا اترتی ہے، جاپان کا اصلی نام یابان ہے جو اصل میں حضرت نوح کا پوتا تھا – آسٹریلیا اور امریکہ کے ایب اوریجنل حضرت نوح کی اولاد میں سے نہیں ہیں لیکن باقی ساری دنیا حضرت نوح کی اولاد ہے، یاجوج ماجوج، حضرت نوح کے پوتے ہیں اور حضرت یافث کی اولاد میں سے ہیں
یاجوج ماجوج اصل میں وسطی ایشیاکے لوگ ہیں، انہی کے ایک بھائی کا نام یابان تھا، جس کے نام پر جاپان ہے، یہی لوگ پھر یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا گئے اور یہی لوگ آریاؤں کی شکل میں ہندستان آئے – قرآن مجید کے مطابق یہ لوگ ایک وقت میں پوری دنیا پر پل پڑیں گے – حضرت عیسی نے دوبارہ نازل نہیں ہونا لیکن مسیح دجال ضرور نمودار ہوگا – بھوکے ننگے عرب بلند بالا عمارتیں بنا رہے ہیں، قیامت بس آیا ہی چاہتی ہے – دیکھیے کتنے تیقن اور اعتماد سے غامدی صاحب نے صحیح اسناد کے ساتھ آپ کو ہزاروں لاکھوں سال پرانی کہانیاں سنا دیں، گتھیاں سلجھا دیں اور یورپی و امریکی گوروں سے نفرت بھی پھیلا دی