یا محمد، یا رسول الله اور یا علی کہنا شرک ہے – ڈاکٹر اسرار احمد کے تکفیری رویے

مسلک یا فرقے سے قطع نظر، مسلمان علما اور عوام کی عظیم اکثریت رسول اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم. مولا علی کرم الله وجہ، حضرت عبد القادر جیلانی اور اولیا کرام کے توسل یا وسیلہ کی قائل ہے اور ان کا واسطہ دے کر ان کے وسیلے سے الله سے رحمت کی دعا کی جاتی ہے – لیکن ڈاکٹر اسرار احمد توسل اور استمداد کو شرک قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مدد فقط طبیعاتی یا فزیکل قوانین کے تحت مانگی جا سکتی ہے – اگر طبیعاتی یا فزیکل قوانین ہی ہمارا پیمانہ ہیں تو وحی الہی، ایمان الغیب اور نبوت سمیت بہت سے بنیادی عقائد ڈاکٹر اسرار کے پیمانے پرپورا اترنے کا سوال پیدا ہو جائے گا – بنیادی عقد میں خلل تکفیر اور شرک کے فتوے دینے والے مولویوں کا اصلی مقصد اور مسئلہ ہے – یہ لوگ نہایت بد دیانتی سے توسل اور استمداد کے بنیادی اصول کو مسخ کرتے ہیں اور بے جا طور پر اس کو شرک قرار دیتے ہیں