کربلا کی جنگ نہ پہلی جنگ ھے اور نہ آخری

کربلا کی جنگ نہ پہلی جنگ ھے اور نہ آخری ؛ وہ خونی رنگ والا پرچم کہ جو ساحل فرات پر امام حسین ع کے ہاتھ میں تھا، ایک ایسا پرچم ھے کہ جو تاریخ بشر میں آدم سے دست بدست ہوتا ہوا ان تک پہنچا ھے ؛ اور انہوں نے اپنے بعد اس اعلان کے ساتھ کہ ” ہر مہینہ محرم، ہر روز عاشورہ اور ہر زمین کربلا ھے ” اسے آئندہ کے سپرد کیا ھے اور اپنے علمبردار کے خیمے پر اس لئے ہمیشہ کے لئے لہرایا ھے تاکہ وہ ان نسلوں کو کہ جو تلواروں کو نیام میں اور جنگ آوروں کو خیموں میں رنجیدہ اور دلگیر دیکھ رہی ہیں اس بات کا اعلان کرے کہ امن اس لئے نہیں کہ سمجھوتہ ہو گیا ھے۔

~ڈاکٹر علی شریعتی