تصوف کے حوالے سے بنیادی اور عوامی سوالات پر مبنی ایک زبردست کریش کورس، اقبال کے ساتھ ایک انتہائی دل چسپ مکالمے کی صورت۔ کتاب : مقالاتِ اقبال ، مرتبہ عبدالواحد معینی احمد الیاس Continue reading

طویل زندگی کا نسخہءکیمیا

انسانی فطرت ہے کہ وہ مرنا نہیں چاہتا. جو لوگ ایسے موذی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں جن سے کوئی جانبر نہیں ہو سکتا وہ بھی کوشش کرتے ہیں کہ جس طرح ممکن ہو زندگی کے شجرہ نا تراشیدہ سے جس قدر لمحات کشید کر سکتے ہوں کر لیں. ارباب وسائل لاکھوں اور کروڑوں خرچ کر کے کئی کئی فاضل پرزے لگوا کر طول عمر کا سامان کرتے ہیں حالانکہ ہر کسی کو پتہ ہوتا ہے کہ اس کوشش کے آخری سرے پر ہرکارہ پیام اجل لے کر کھڑا ہے.دنیا بھر کے انسان جس واحد حقیقت مطلقہ پر بالاتفاق یقین … Continue reading طویل زندگی کا نسخہءکیمیا

ایک خوبصورت موضوع تحقیق

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی لکھتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ اہتمام کیا تھا کہ ہر صوبے میں گورنر، قاضی اور بیت المال کے ناظم میں سے کوئی بھی دوسرے کے ماتحت نہیں ہوتا تھا تاکہ عدل کی بالادستی یقینی بنائی جائے. بنو امیہ نے قاضیوں کا انتخاب گورنرز کے ہاتھ میں دے دیا اور وہ اپنی پسند کے قاضی لگانے لگے.. حسن المحاضره میں ہے کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے والی مصر مسلمہ کو لکھا کہ یزید کے حق میں لوگوں سے بیعت لی جائے. لوگ بے چون و چرا بیعت کرنے لگے … Continue reading ایک خوبصورت موضوع تحقیق

خانوادہ نبوت اور سیاست کانبوی منہاج

ایک بھائ نے مصالحت کر کے تاریخ کے اوراق میں یہ ثبت کر دیا کہ خانوادہ نبوت کے جینز میں ہوس اقتدار کی کوئی علامت نہیں. اور دوسرے بھائ نے آل رسول کے خون سے خلافت وملوکیت کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی جسے سات سمندروں کے پانی سے بھی نہیں مٹایا جاسکتا. یہ سیاست سے بے خبری یا حکمت عملی کی نارسائی نہیں تھی بلکہ سیاسی دانش کا معراج کمال تھا کہ ہوس اقتدار اور جوع الأرض کے مقابلے میں یوں دست برداری لکھ دی کہ ہوس گل کا تصور میں بھی کھٹکا نہ رہا . نواسے نے … Continue reading خانوادہ نبوت اور سیاست کانبوی منہاج

مولانا منظور نعمانی

مولانا منظور نعمانی ہندوستان کے ایک بڑے عالم، الفرقان لکھنؤ کے مدیر اور معارف الحدیث سمیت متعدد علمی کتابوں کے مؤلف تھے. ان کے والد گرامی خوش عقیدہ بزرگ اور پیر تھے. بہت باقاعدگی سے ہندوستان میں ہونے والے عرسوں میں شریک ہوتے. بیٹے کو دینی تعلیم دلانا چاہتے تھے، اور اپنے ہم مسلک علما کا کوئی قابل ذکر ادارہ نہیں تھا. اس لیے دیوبند بھیج دیا اور یہ سوچا کہ فارغ ہو کر واپس اپنے مسلک پر آ جائے گا. مولانا منظور نعمانی لکھتے ہیں کہ ایک دن میرے والد دوران سفر مجھے ملنے کے لیے دیوبند اترے اور … Continue reading مولانا منظور نعمانی

خورشید ندیم صاحب کا مارشل لا کے جواز میں کالم

خورشید ندیم صاحب کا مارشل لا کے جواز میں کالم پڑھ کر مجھے خورشید ندیم صاحب کے استاد گرامی جناب جاوید احمد غامدی یاد آگئے جنھوں نے 1993ء میں پاکستان اسلامک فرنٹ (ظالمو، قاضی آرہا ہے) سے امیدیں باندھ کر اپنے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر فاروق خان شہید کو بھی انتخابات میں فرنٹ کی جانب سے شریک کیا اور اسی زمانے میں “منشورِ انقلاب” لکھ کر اپنے فاضل شاگرد معز امجد سے اس کی شرح بھی لکھوائی، پھر 1996ء میں پاکستان تحریکِ انصاف کے قیام کے ساتھ ڈاکٹر فاروق شہید کو عمران خان کے ساتھ کردیا لیکن جب یہ بیل منڈھے … Continue reading خورشید ندیم صاحب کا مارشل لا کے جواز میں کالم

تاریخِ خلافتِ اسلامیانِ عالم: جستہ جستہ حقائق

حافظ صفوان . 1: حضورِ پاک علیہ السلام کے وصال کے بعد مدینہ میں انصار اور مہاجرین کے درمیان خلافت یعنی سیاسی اقتدار کے حصول کے لیے خاصی بحث اور تیزم تازا ہوئی کیونکہ انصارِ مدینہ اپنے علاقے کے سیاسی اقتدار کو مہاجرین کے سپرد کرنے پر آمادہ نہ تھے۔ اقتدار پر مہاجرین کی بلاشرکتِ غیرے عملداری کے مطالبے پر اصرار پر انھوں نے شراکتِ اقتدار یعنی ایک انصاری اور ایک مہاجر کے خلیفہ ہونے کی پیشکش بھی کی تاہم حضرت ابوبکر خلیفہ چن لیے گئے۔ البتہ انصار کی طرف سے امیدوارِ خلافت جنابِ سعد بن عبادہ نے ان کی … Continue reading تاریخِ خلافتِ اسلامیانِ عالم: جستہ جستہ حقائق

ہم لوگوں کا تصورِ دنیا مغرب پر کتنا مرکوز ہے

ہم لوگوں کا تصورِ دنیا مغرب پر کتنا مرکوز ہے اور ہم دنیا کے دوسرے خطوں، بشمول مسلم ممالک سے کتنے بے خبر ہیں، اس کا اندازہ اس لفڑے سے ہوتا ہے جو ہم نے بعض عرب ممالک کے ناموں کے ساتھ انگریزی کے زیراثر اپنی زبانوں میں کررکھا ہے۔ مثلاً جسے ہم مراکش کہتے ہیں، اسے اس ملک کے لوگ خود اور باقی سارے عرب المغرب کہتے ہیں۔ لیکن ہمارے یہاں مراکش کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، حالانکہ مراکش المغرب کا صرف ایک شہر ہے۔ جسے ہم تیونس کہتے ہیں وہ عربی میں تُونس ہے۔ اس ملک کے … Continue reading ہم لوگوں کا تصورِ دنیا مغرب پر کتنا مرکوز ہے

کرسمس اور مسیحی دنیا سے تعلقات

مولانا محمد اقبال بدوی صاحب جیّد عالم دین ہیں۔آج کل اولڈم انگلینڈ کی جامعہ مسجد کے امام و خطیب ہیں۔صاحبِ بصیرت اور وسیع المطالعہ ہیں۔دلیل کی بنیاد پر کسی موضوع سے اتفاق کرتے اور اختلاف کرنے والوں سے وسعتِ قلبی سے مکالمہ کرتے ہیں۔ کرسمس کے حوالے سے عیسائی دنیا سے کیسے برتاؤ کیا جائے اور ہماری روایتی سوچ دینی نقطہ نظر سے کیا ابہام رکھتی ہے۔ اس پر ان کی وال سے لیا گیا مضمون آپ کے ذوقِ مطالعہ کے لئے حاضر ہے۔ کرسمس کے حوالے سے اپنے پڑوسیوں یا ساتھ کام کرنے والوں کو مبارک کہتے ہوئے عمومی … Continue reading کرسمس اور مسیحی دنیا سے تعلقات

قرآن کے ساتھ مظالم کی داستان _طفیل ہاشمی

قرآن کے ساتھ پہلا ظلم قرآن کے علاوہ دنیا میں کسی کتاب کو بے سمجھے پڑھ کر اس سے مستفید ہونے کا نظریہ موجود نہیں ہے. اس کی تلاوت عام کرنے سے اللہ کا مقصد یہ تھا کہ یہ لفظا لفظا محفوظ رہے اور اسلامی برہمن اسے تبدیل نہ کر سکیں ، ہر کسی کی دست رس میں ہو، اسے دنیا کی ہر کتاب کی بہ نسبت آسان رکھا گیا تاکہ ہر فرد اس سے ہدایت حاصل کر کے اپنی سوچ اور عمل کو درست رکھ سکے، اس پر احبار و رہبان اور برہمنوں کی اجارہ داری نہ ہو. ہاں … Continue reading قرآن کے ساتھ مظالم کی داستان _طفیل ہاشمی