ہر مسئلہ اسلام اور کفر کا جھگڑا ہو جاتا ہے

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان میں بہت کم خواتین کو بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں. جب ان حقوق کی کوئی بات کرتا ہے تو فورا کچھ مذہبی طبقے کے افراد سامنے آ جاتے ہیں کہ اسلام نے عورت کو مکمل حقوق دئیے ہیں. گویا لوگوں کے ذہنوں میں یہ زہر گھولا جاتا ہے کہ حقوق کا مطالبہ اسلام کے خلاف نعرہ برہم زن ہے. اسلام بیچ میں کہاں سے آ گیا. افسوس ناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں پہلے دن سے ہی جاگیردارنہ نظام کو تحفظ دیا گیا تھا. وہی جاگیر دار ہمیشہ اسمبلیوں کے ممبر اور … Continue reading ہر مسئلہ اسلام اور کفر کا جھگڑا ہو جاتا ہے

عورت مارچ

ہم ایک خاص انداز سے نکالے گئے عورت مارچ کے مخالف ضرور ہیں مگر خواتین کے حقوق کی مکمل حمایت ہے۔ اپنی بچیوں کو پڑھائیں انہیں اچھی تربیت دیں، ان کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شادیاں کریں، انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کرتے رہیں ہمیشہ۔ اسی طرح جو بچی اپنے گھر میں لے آئیں، بہو بنا کر یا اس سے پہلے بیوی بنا کر۔ اس کا بھرپور خیال رکھیں، اسے پیار دیں، توجہ دیں، خیال رکھیں۔ اس پر اپنی مرضی نہ تھوپیں، جاب کرنا ہے نہیں کرنااس پر مشاورت سے فیصلہ کریں جو زیادتی ہرگز نہ ہو۔ لڑکیوں کی … Continue reading عورت مارچ

میرا جسم میری مرضی

میرا جسم میری مرضی اور خواتین کی محرومیاں یوم خواتین کی مناسبت سے _____طفیل ہاشمی خواتین کے کچھ سلوگن نا مناسب ہو جاتے ہیں اور ان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا جاتا ہے مسئلہ اس نوعیت کا نہیں ہے کہ اسے جذبات سے حل کیا جا سکے. مسئلہ مختلف، پیچ در پیچ اور تہہ در تہہ جہات کا حامل ہے . میرا جسم میری مرضی بظاہر بات معقول لگتی ہے. اگر ایک فرد اپنی دماغی صلاحیتوں، فطری یا فنی استعداد، ہاتھوں اور بدن کی طاقت کو اپنی آسودگی یا آمدنی میں اضافے کے لیے استعمال کرتا ہے تو … Continue reading میرا جسم میری مرضی

آج کے دور میں یزید کے طرفدار

ایک روز مجلس نبوی میں بیٹھے جانثار اتنے خوش تھے کہ ہر فرد یہ سمجھتا تھا کہ اسے دونوں جہانوں کی بادشاہی مل گئ. دیکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم نے کبھی بھی کبھی بھی اصحاب رسول کو اس سے زیادہ خوش نہیں دیکھا جب کہ آپ کا مدینہ تشریف لانا، بدر کی فتح، خیبر کے غنائم، مکہ کی تسخیر بڑے بڑے واقعات ہوئے جو بلا شبہ باعث مسرت تھے لیکن اس روز حاشیہ نشینان مصطفی تھے کہ خوشی سے کسی کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے. پوچھا گیا کہ ایسی کیا بات ہوئی؟ ایک ہی جواب تھا … Continue reading آج کے دور میں یزید کے طرفدار

امریکہ کے کہنے پر ایک مخصوص تعبیرِ دین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کچھ ماہ قبل اعتراف کیا کہ ان کا ملک امریکہ کے کہنے پر ایک مخصوص تعبیرِ دین پھیلاتا رہا۔ اس مخصوص تعبیرِ دین کا کام پورا ہوگیا اور بعد میں اس کا پھل القاعدہ اور داعش کی صورت آیا تو امریکہ کو اس تعبیرِ دین کی پشت پناہی سے ہاتھ کھینچنا پڑا۔ مذہب مسلمان ممالک میں اتنا ضروری ہے کہ سامراج اسے اپنے حال پر نہیں چھوڑ سکتا۔ مشرف دور میں امریکہ کی ایما پر تصوف امریکہ کو پسند رہا اور پاکستان، اردن اور مصر جیسے صوفی معاشروں والے ممالک کی مدد سے … Continue reading امریکہ کے کہنے پر ایک مخصوص تعبیرِ دین

مسلمان فرقوں کے “عقائدی” تنازعات

مسلمان فرقوں کے “عقائدی” تنازعات بھی خاصے دلچسپ ہیں، متعدد اختلافات ایسے امور میں ہوئے جن کا عملی زندگی یا بنیادی ایمانیات سے کوئی تعلق نہ تھا؛ لیکن یہ جنگ و جدل کا باعث بنے۔ اِیسے ہی مسائل میں سے ایک “محنة خلق القرآن” یا قرآن کے مخلوق ہونے نہ ہونے یا حادث و قدیم ہونے کا مسئلہ ہے۔ (قرآن حادث/ اللہ کا خلق کردہ، بنایا ہوا ہے یا نہ، یہ قدیم اور غیر مخلوق ہے؟ یہ بحث تھی)۔ قرآن یا احادیث نبوی میں اس بابت نصوص مذکور نہیں ہیں۔ عباسی دور میں خاصکر مامون کی حکومت میں یہ مسئلہ … Continue reading مسلمان فرقوں کے “عقائدی” تنازعات

اُمت اور خاندان

واقعہ کربلا خدا تعالیٰ کی بنائی ہوئے دو اکائیوں یا یوں کہئیے کہ دو معاشرتی اور روحانی اداروں کے گرد گھومتا ہے : اُمت اور خاندان۔ درحقیقت زمین کی اکائیوں میں سے مومن کی زندگی میں اہمیت ہی ان دو اکائیوں کی ہے ۔۔۔ باقی سب مصنوعی ہے۔ امامِ عالی مقام اُمت کی اصلاح اور نجات کے لیے ریگ زار میں کھڑے ہیں لیکن ان کے ساتھ ان کا خاندان ہے ۔۔۔ اماں فضہ سے شہزادی سکینہ تک، اور عباسِ علمدار سے علی اصغر تک، سیدّہ زینب سے بی بی اُمِ لیلیٰ و رباب تک، عون و محمد سے شہزادہ … Continue reading اُمت اور خاندان

امام زید بن علی بن حسین

سرکارِ دو عالم صلی اللٰہ علیہ وسلم نے سیّدنا زید بن حارث رضی اللٰہ عنہ کی طرف دیکھا اور رو پڑے۔ فرمایا “خدا کی راہ کے ایک شہید، میری امت کے ایک مصلوب، میری آل میں سے مظلوم ایک شخص کا نام بھی وہی ہے جو تمہارا ہے”۔ پھر آنحضرت نے زید کو اپنی طرف بلایا اور کہا کہ “میرے قریب آجاؤ، تمہارا نام مجھے محبوب تر ہوگیا ہے کہ یہ میرے ایک لاڈلے بچے کا نام ہے”۔ امام محمد باقر روایت فرماتے ہیں : پیغمبرِ اکرم نے اپنا مبارک ہاتھ حسین ابن علی کی کمر پر رکھا اور فرمایا … Continue reading امام زید بن علی بن حسین

خرافات میں مبتلا مذہبی ذہن

ہم مذہبی لوگ خرافات میں پڑ گئے ہیں اور بہت زیادہ پڑ گئے ہیں۔ آپ دارالعلوم دیوبند کے ابتدائی بیج دیکھئے، شیخ الہند، حضرت تھانوی، حضرت کشمیری، حضرت مدنی، مولانا عبید اللہ سندھی، مفتی کفایت اللہ، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا اعزاز علی اور قاری طیب صاحب جیسی بڑی ہستیاں ہمیں نظر آتی ہیں۔ ان میں سے بالخصوص تین تو ایسی ہستیاں ہیں جو علم کی اس مین سٹریم کے شیان شان ہیں جو مدینہ سے نکلتی ہے اور ثمرقند تک جاتی ہے۔ میرا اشارہ شیخ الہند، حضرت تھانوی اور حضرت کشمیری کی جانب ہے۔ پھر ان میں سے بھی … Continue reading خرافات میں مبتلا مذہبی ذہن

جوں ہی آپ مفتی تقی صاحب سے اختلاف کریں گے تو

مذہبی حلقوں میں ایک بات یہ کہی جاتی ہے کہ علمی اختلاف کے لئے تقوی اور للہیت کا کوئی بلند مقام بہت ضروری ہے۔ مثلا جوں ہی آپ مفتی تقی صاحب سے اختلاف کریں گے تو پون انچیے کہیں گے “پہلے تقی صاحب والا مقام تو حاصل کرلو” اور تقی صاحب کے مقام سے مراد ان کے علم کے ساتھ ساتھ ان کا زہد و تقوی بھی ہوتا ہے۔ یہ بات اچھی طرح ذہن میں بٹھا لیجئے کہ علم اور زہد دونوں ایسی چیزیں ہیں جن کی پیمائش یا درجہ بندی ممکن ہی نہیں۔ چنانچہ ہم یہ تو کہہ پاتے … Continue reading جوں ہی آپ مفتی تقی صاحب سے اختلاف کریں گے تو