غیر مسلم کی نجاست؛ آیت اللہ آصف محسنیؒ کا موقف:-

سورہ توبہ میں ارشاد ہے يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ (آیت 28) اے ایمان والو! مشرکین تو بلاشبہ ناپاک ہیں۔ اس آیت اور متعدد فرامینِ ائمہ اہلِ بیت علیھم السلام کی روشنی میں اہلِ تشیع (شیعہ اثنا عشری) کے ہاں ماضی میں سبھی غیر مسلموں کو ظاہری ناپاک، نجس سمجھا جاتا تھا۔ بعد ازاں بعض فقہا نے اس آیت میں آنے والے لفظ ” الْمُشْرِكُون ” کو بنیاد بنا کر، بعض روایاتِ ائمہ اہل بیت کی مدد سے، اہلِ کتاب (یہودی، مسیحی) کو پاک جبکہ غیر کتابی، غیر مسلم کو نجس قرار دیا۔ عصرِ حاضر میں شیعہ فقہا … Continue reading غیر مسلم کی نجاست؛ آیت اللہ آصف محسنیؒ کا موقف:-

ہمارے شاہ صاحب ۔محمد عامر خاکوانی

تصوف یاعام فہم الفاظ میں میں روحانیت کہہ لیں، اس سے میری دلچسپی سکول ، کالج کے زمانے سے شروع ہوئی۔ تصوف کے بارے میں کتابیں پڑھنا شروع کیں تو اندازہ ہوا کہ درویشوں کی بہت سی اقسام ہیں، مگر ایک بڑی تقسیم یہ ہے کہ کچھ درویش مال ووولت سے دور رہنا پسند کرتے ہیںجبکہ بعض درویش دنیا میں رہ کر دل کو دین اور روحانیت کی طرف مرتکز رکھتے ہیں۔ ان کے اردگرد دنیاوی آسائشیں اور سہولتیں موجود ہوتی ہیں، مگر دنیا کی کشش دل میںسرائیت نہیں کرتی ۔ملتان کے حضرت بہاﺅالدین زکریا ؒ ایسے ہی ایک بہت … Continue reading ہمارے شاہ صاحب ۔محمد عامر خاکوانی

محمد گُل است و علی روئے گُل

محمد گُل است و علی روئے گُل بود فاطمہ اندر آں بوئےگُل چُو عِطرش برآمد حسینؑ و حسنؑ معطّر ازاں شُدزمین و زمن ترجمہ: محمد ﷺ پُھول ہیں اور علی علیہ السّلام اس پُھول کا چہرہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اس پُھول کی خوشبو ہیں حسین و حسن علیھم السّلام ان پھولوں سے بمثل عِطر برآمد ہوئےہیں اور انہی پنجتن پاک کی برکت و خوشبو سے زمین اور زماں معطّر ہوئے ہیں __کلام شیخ سعدی رحمتہ اللہ تعالی علیہ Continue reading محمد گُل است و علی روئے گُل

الف انار ۔ ب بکری

میں نے پہلا باتصویر قاعدہ الف انار ب بکری پڑھا تھا اور ایسے ادارے میں پڑھا تھا جس کے مالک و مختار ایک عالمِ دین تھے۔ وہ عالمِ دین محض ظاہری وضع قطع کے اعتبار سے “مولوی “نہ تھے کہ ان کا گھرانہ توکئی پشتوں سے دین کی خدمت کرتا چلا آ رہا تھا، اس لیے وہ اصلاً اپنے بہت اندرون میں ٹھیٹھ ملا تھے۔میری پرائمری ایجوکیشن کے برسوں بعدجب سوویت یونین زوال پذیرہوااور مغربی دنیا نے موقع غنیمت جان کر میڈیا وار کے ذریعے اسلام کو” بنیاد پرستی”کے نعرے تلے دبا دینا چاہا، تو مسلمانوں کی ایک بہت بڑی … Continue reading الف انار ۔ ب بکری

روایت کی موت ۔۔انعام رانا

اسّی کی دہائی تھی اور گھر سُنیوں کا تھا۔ لیکن ابھی ضیائیت کے بچھائے بیج کی فصل پک کر تیار نہ ہوئی تھی۔ سو شاید آخری نسل پروان چڑھی جہاں اہل بیت اطہار سلام اللہ علیھم اجمعین کسی چونکہ اگرچہ چنانچہ کے بنا مشترکہ تھے۔ نہ تو شیعوں نے ان پہ حق ملکیت مکمل کیا تھا کہ شخصی اختلاف پر بھی دشمن اہل بیت ع کا نعرہ لگا دیں اور نہ ہی سُنی ان کا ٹھیکہ شیعوں کو دے کر دس محرم کو کرکٹ کھیلنے نکل پڑے تھے۔ محرم کا احترام کسی آرڈیننس سے نہیں بلکہ صدیوں سے موجود روایات … Continue reading روایت کی موت ۔۔انعام رانا

علامہ طالب جوہری

ٹیلی وژن اور صحافت میں طویل عرصہ کام کرنے کی وجہ سے میں بتا سکتا ہوں کہ بہت سے لوگ آن اسکرین کچھ اور ہوتے ہیں اور آف اسکرین کچھ اور۔ عوامی زندگی میں کچھ اور، ذاتی زندگی میں کچھ اور۔ منبر پر کچھ تو نجی محفل میں کچھ اور۔ علامہ طالب جوہری کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں لیکن کسی رُخ میں تصنّع نہیں تھا۔ جیسی گفتگو مجلس کے خطاب میں کرتے تھے، ویسی ہی ٹیلی وژن کی تقریر میں۔ جو مؤقف عوام کے سامنے ہوتا تھا، وہی حکام کے سامنے۔ جس انداز سے علما سے مخاطب ہوتے تھے، … Continue reading علامہ طالب جوہری

پاکستـــــان میں غیر مسلموں کی نئی عبادت گاہوں کی تعمیر اور قومی خِزانے سے ان پر اخراجات کا مسئلہ

عرفان شہزاد ۔۔۔ حِجـــــاز کو اللّٰه تعالیٰ نے توحید کا مرکز بنا کر مقدّس کیا، کعبہ خدائے واحد کے گھر اور قبلے کے حیثیت سے تعمیر ہوا. وہاں جب شِرک نے قبضہ کر لیا تو یہ قبضہ واگُزار کرایا گیا اور مشرکانہ عبادت گاہوں اور آثار کو مِٹا ڈالا گیا. حجـاز کی یہ خصوصیت ہے کہ وہاں کوئی مشرکانہ عبادت گاہ قائم رہ سکتی ہے اور نہ تعمیر کی جا سکتی ہے، اس کی خصوصی حیثیت ہے، ایسے ہی جیسے کعبہ کی بیت اللّٰه کی خصوصی حیثیت ہے. نہ کعبہ کہیں اور تعمیر ہو سکتا ہے، نہ حجاز کا تقدُّس … Continue reading پاکستـــــان میں غیر مسلموں کی نئی عبادت گاہوں کی تعمیر اور قومی خِزانے سے ان پر اخراجات کا مسئلہ

توہینِ رسالت کے 5000 سے زائد کیس

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 1986 سے 2004 تک توہینِ رسالت کے 5000 سے زائد کیس رجسٹر ہوئے ان کیسز میں 4050 کیسز جھوٹے ہونے کی بناء پہ ابتدائی سطح پہ خارج کر دئے گئے۔ جو کیسز عدالتوں تک پہنچے ان کی تعداد 953 ہے۔ جن مذاہب کے ماننے والوں پہ گستاخئ رسول ( صلی اللہ علیه وآلہ وسلم ) کا الزام لگا؟ اس کی تفصیل یہ ہے۔ مسلمان 480 قادیانی 340 عیسائی 119 ہندو 14 مُلحد 12 مسلمانوں میں سے کن کن مکاتبِ فکر کے لوگوں کی کتنی تعداد پہ یہ الزام لگا؟ دیوبندی 418 اہلِ … Continue reading توہینِ رسالت کے 5000 سے زائد کیس

تصوف = متوازی دین

“تصوف = متوازی دین” قیصر شہزاد محترم جاوید احمد غامدی صاحب کا مشہور و معروف ارشاد ہے کہ تصوف ایک متوازی دین ہے جس میں دین ِ اسلام کے متوازی تمام عناصر موجود ہیں مثلاً توحید کے متوازی وحدت الوجود، وحی کے متوازی کشف و الہام، نبوت کے متوازی ولایت وغیرہ ۔ ہمارا گمان یہ ہے کہ غامدی صاحب کے اس ارشادِ گرامی کو بذاتِ خود جتنی توجہ اور جس قدر اہمیت دی جانی چاہیے تھی وہ نہ تو ان سے اتفاق کرنے والوں نے دی اور نہ ان سے اختلاف کرنے والوں نے۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں اس … Continue reading تصوف = متوازی دین

فضائل معاویہ رضی اللہ عنہ صحیح احادیث کی روشنی میں

فضائل معاویہ رضی اللہ عنہ صحیح احادیث کی روشنی میں مَا يُرْوَى فِي مُعَاوِيَةَ رضی اللہ عنہ مِنَ الْفَضَائِلِ فَإِنَّهُ لَمْ يَصِحَّ مِنْهُ شَيْءٌ (فضائلِ معاویہ رضی اللہ عنہ میں جو کچھ روایت کیاگیاہے اُس میں سےکچھ بھی صحیح نہیں) 1. أَنْبَأَنَا زَاهِرُ بْنُ طَاهِرٍ، أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُوْ عَبْدِ اللهِ الْحَاكِمُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ مُحَمَّدَ بْنَ يَعْقُوْبَ بْنِ يُوْسُفَ، يَقُوْلُ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُوْلُ: سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاهِيْمَ الْحَنْظَلِيَّ، يَقُوْلُ: لَا يَصِحُّ عَنِ النَّبِيِّ فِي فَضْلِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ شَيْءٌ. ہمیں زاہربن طاہرنے بیان کیا، اُنہوں نے کہا: ہمیں احمدبن حسین بیہقی نے بیان کیا، … Continue reading فضائل معاویہ رضی اللہ عنہ صحیح احادیث کی روشنی میں