شیعہ سُنّی اختلاف اور مشاہیرِ اسلام کا رویّہ

ڈاکٹر اختر حسین عزمی اس میں کوئی شک نہیں کہ اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان بہت سے اصولی احکام مشترک ہیں اور کچھ بنیادی عقاید و احکام میں شدید اختلاف رائے بھی پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہر دو فریق کے ہاں ایک دوسرے کے با رے میں بہت سی بدگمانیاں بھی موجود ہیں، ایک دوسرے کی تکفیر کے اقوال بھی ملتے ہیں اور تکفیر پر خاموشی اور احتیاط کی روش بھی پائی جاتی ہیں، اگر کوئی تکفیر کا قائل نہ بھی ہو تو ایک دوسرے کو گمراہ ضرور سمجھتا ہے اور کہیں اشارے کنائے میں … Continue reading شیعہ سُنّی اختلاف اور مشاہیرِ اسلام کا رویّہ

علمی دنیا کا چیلنج اور فرقہ واریت کا حل۔طفیل ہاشمی

کبھی آپ نے سوچا کہ نئے نبی کے آنے سے انسانیت امتوں میں بٹ جاتی ہے. ابراھیم علیہ السلام کے آنے سے امت نوح علیہ السلام کا ایک حصہ امت ابراھیم ہوگیا، پھر موسی علیہ السلام آگئے اور امت ابراھیم تقسیم ہو گئی. پھر عیسی علیہ السلام کے آنے سے امت موسی کے دو گروہ ہو گئے پھر پیغمبر اسلام آگئے اور انسانیت دو امتوں میں بٹ گئی. نبوت تو اللہ کی نعمت تھی. جس کے بارے میں اللہ نے ابتدائے آفرینش میں ہی آدم کو بتایا تھا کہ تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آتی رہے گی پھر یہ … Continue reading علمی دنیا کا چیلنج اور فرقہ واریت کا حل۔طفیل ہاشمی

استغاثہ ۔ وسیلہ کی قسم

السلام علیکم۔ آپ کا پورا بیان سنا۔ پہلی بات آپ نے بہت پیار سے بات سمجھانے کی کوشش کی۔ اس لیے میں بھی پیار سے سمجھانے کی کوشش کروں گا ان شاء اللہ۔ 1۔ اہل سنت (بریلوی اور دیگر علماء جیسے عرب وغیرہ کے) استغاثہ کو وسیلہ کی قسم ہی مانتے ہیں۔ حقیقی حاجت روا مشکل کشا صرف اللہ ہی کو مانتے ہیں۔ جب ڈائریکٹ انبیاء و اولیاء اس استغاثہ کرتے ہیں تو نیت یہ ہوتی ہے کے وہ اللہ سے ہمارے لیے دعا کر دیں۔ یعنی یہ بھی وسیلہ کی ہی قسم ہے۔ تو سب سے پہلے میں وسیلہ … Continue reading استغاثہ ۔ وسیلہ کی قسم

مسلمانوں پر شرک کا الزام

آج میری اور ایک فاضل دوست کی ڈاکٹر محمد زبیر اہل حدیث عالم سے ملاقات ہوئی۔ بہت محبت اور پیار سے گفتگو ہوئی۔ میں نے کہا کے ڈاکٹر یاسر قاضی امریکہ کے مشہور سلفی عالم استغاثہ (انبیاء و اولیاء سے مدد مانگنے) کو شرک نہیں کہتے بلکہ حرام کہتے ہیں تو آپ بھی مسلمانوں پر شرک کا الزام نا لگایا کریں۔ انہوں نے میری یہ بات تسلیم نہیں کی۔ خیر اگلی گفتگو پوائنٹ کے ساتھ لکھتا ہوں۔ 1۔ میں نے ان سے سب سے پہلے شرک کی تعریف پوچھی۔ تو وہ کہتے ہیں اللہ کی ذات، افعال، اور صفات میں … Continue reading مسلمانوں پر شرک کا الزام

برصغیر کے سلفی اور جدید دیوبندیوں سے عرض

واپس آجائیں یوں تو کچھ لوگ مناظر مزاج ہوتے ہیں اور ہر مکتب فکر میں ہوتے ہیں تاہم برصغیر میں اہل حدیث اور حنفی تعاون، رواداری اور احترام کی ایک طویل پائیدار روایت رہی ہے. اہل حدیث عالم قاضی سلیمان منصور پوری کی تالیف سیرت “رحمۃ للعالمین” عشق مصطفوی میں ڈوب کر لکھی گئی ایک ایسی تالیف ہے کہ جس کے بغیر اردو کتب سیرت کی لائبریری مکمل نہیں ہو سکتی. اہل حدیث محدث مولانا عبدالرحمن مبارک پوری کی شرح ترمذی “تحفۃ الاحوذی” سے شاید کبھی کسی حنفی محدث یا فقیہ کی دلازاری نہیں ہوئ. برصغیر کے مسلم دلچسپی کے … Continue reading برصغیر کے سلفی اور جدید دیوبندیوں سے عرض

شیخ محمود آفندی رح کا جنازہ

‎جمعہ کے دن ترکی کے بہت بڑے شیخ محمود آفندی رح کا جنازہ تھا، بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، ترکی کے صدر بھی بہت عقیدت کے ساتھ شریک ہوئے. ہمارے ہاں کے علمائے دیوبند بھی شیخ کے مداح تھے اور شیخ علمائے دیوبند کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتے تھے. تصویر میں قابلِ ملاحظہ بات یہ ہے کہ شیخ کے جنازے پر ڈالی گئی چادر پر یا رسول اللہ یاحسن یا حسین لکھا ہوا ہے ۔ ساتھ علیہ السلام کا “ع” بھی ہے – ویسے بظاہر دوسری طرف اوپر یا اللہ اور نیچے یا علی یا فاطمہ … Continue reading شیخ محمود آفندی رح کا جنازہ

ڈاکٹر محمد عبد الکریم العیسی

ڈاکٹر محمد عبد الکریم العیسی رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ہیں، اس سال خطبہ حج کے لیے ان کا تقرر کیا گیا ہے، اس ویڈیو میں وہ فرما رہے ہیں کہ شیعہ ہمارے بھائی ہیں، امت مسلمہ کا حصہ ہیں اور یہ کہ ان کی تکفیر غلط ہے. کیا ان کے امامِ حج بننے پر کوئی احتجاج ہوگا یا یہ ساری حساسیت اندرون پاکستان کے لیے ہے. مفتی محمد زاہد Continue reading ڈاکٹر محمد عبد الکریم العیسی

اتحاد بین المسلمین کا ایک راستہ یہ بھی ہے

اتحاد بین المسلمین کا ایک راستہ یہ بھی ہے کہ سنی اور شیعہ ایک دوسرے کی احادیث کی کتب کھلے دل کے ساتھ، تعصب اور عیب جوئی کی خواہش کے بغیر پڑھیں ۔ اہلسنت کی صحاح ستہ تو مشہور ہیں لیکن اہل تشیع کی کتب اربعہ ( چار کتابیں) عام طور پر اوجھل رہتی ہیں ۔ ان چار کتابوں میں بھی کئ احادیث صحیح ہونگی۔ امت کو ان سے بھی راہنمائی مل سکتی ہے مگر ہم نے اھلسنت کے یہاں کبھی کوئی ریفرنس ان چار کتابوں میں سے نہیں دیکھا۔ پہلے کتابیں تو کتابوں کے قریب لائیے۔ مذاھب اور فرقے … Continue reading اتحاد بین المسلمین کا ایک راستہ یہ بھی ہے