سنی شیعہ فرقہ واریت ۔ کچھ سوال اور جواب

ایک نکتہ نظر: یہ بات درست نہیں کہ شیعہ مسلک پاکستان میں کمزور ہے ۔ شیعہ مسلک تمام مسالک میں سب سے زیادہ طاقت ور ہے باقی دہشت گردی کا شکار شیعہ سنی سب ہوئے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں سنیوں کا بھی متفقہ موقف یہی ہے کہ وہ غلطی پر تھے اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ حق پر تھے ۔ ہماری گزارش تو بس اتنی ہے کہ اگر امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کو برا بھلا کہنا شیعہ ہونے کے لیے ضروری ہے تو آپ … Continue reading سنی شیعہ فرقہ واریت ۔ کچھ سوال اور جواب

‎غامدی صاحب! خالصیت اور تکفیریت سے گریز بہتر ہے

‎مسلمانوں میں سائنس کے عروج کے زمانے کو زوال میں بدلنے میں اندھی عقیدت اور علمِ کلام کا مرکزی کردار رہا ہے۔ ‎تقریباً ایک ہزار سال پہلے علمِ کلام کے نام سے عقائد کو خالص اور دوسروں کو کافر بنانے کا فن سامنے آیا۔ اس کے سرخیل امام غزالی تھے۔ انہوں نے نئے خیالات کو قرآن و حدیث پر پرکھ کر کافر یا مسلمان کہنے کا سلسلہ شروع کیا۔ ابنِ سینا اور الفارابی وغیرہ کو کافر قرار دے کر ان کی پیروی کرنے والوں کی جان اور ایمان خطرے میں ڈالے۔ تب سے اب تک علم کے خلاف “اسلام کو … Continue reading ‎غامدی صاحب! خالصیت اور تکفیریت سے گریز بہتر ہے

جناب جاوید غامدی کے نظریاتی اساتذہ کا تصوف اور اہلبیت بارے رویہ

کراچی یونیورسٹی میں شعبہ تاریخ کی ریٹائرڈ استاد ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر صاحبہ، جن کا ذاتی رجحان تکفیری خارجی گروہوں کی طرف ہے، نے چند روز قبل ایک پوسٹ استفساراً لکھی کہ ” علامہ تمنا عمادی،محمد جعفر شاہ پھلواروی اور غلام احمد پرویز تینوں ہی صوفی گھرانوں میں پیدا ہوئے اور خانقاہی ماحول میں پرورش پائی لیکن اس کے بعد تینوں ہی تصوف کے خلاف ہو گئے ۔ان کی یہ قلب ماھیت کیوں ہوئی؟ اسی “کیوں ” کی تلاش میں ہوں؟” ہم جب ان تین شخصیات کی تحقیقات و نظریات پر غور کرتے ہیں تو معلوم پڑتا ہے کہ نظامِ … Continue reading جناب جاوید غامدی کے نظریاتی اساتذہ کا تصوف اور اہلبیت بارے رویہ

فرقہ بندی اور مسلکی و فقہی تعصبات

‎ذرا غور کیجئے! کیا یہ حقیقت نہیں کہ منگول حملہ آور جب عباسی خلیفہ کی علامتی روحانی ہیبت کے سبب بغداد میں داخلہ سے گریزاں تھے اس وقت اس سنّی خلافت کا چراغ گل کرنے کے لیے انھیں ایک شیعی عالم نصیر الدین طوسی کی ترغیب حاصل تھی اور اسی طرح قلعۂ الموت میں جب فاطمی شیعہ خلافت کی باقیات کو منگول تباہ کرنا چاہتے تھے تو انھیں ایک سنی عالم علاء الدین عطا ملک جوینی کی معیت اور حمایت حاصل تھی۔ چوتھی صدی ہجری سے، جب ہم مختلف خانوں میں بٹ گئے، اور جب ہمارے ہاں بیک وقت متبادل … Continue reading فرقہ بندی اور مسلکی و فقہی تعصبات

بدترین فرقہ پرست جماعت اہل حدیث ہیں: ڈاکٹر اسرار کے فرقہ وارانہ نفرت پر مبنی رویے

اپنی تقریروں میں ڈاکٹر اسرار احمد نے مختلف مکاتیب فکر پر رکیک حملے کیے ہیں اور ان پر کفر، شرک اور بدعت کے الزامات لگائے ہیں – اب اس تقریر میں ڈاکٹر اسرار احمد اہل حدیث کو نشانہ بنا رہے ہیں – ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ: “میں یہاں عرض کروں گا کہ اہل حدیث تحریک جو ہے وہ بھی ایک زمانے میں بہت زور دار طریقے سے رد بدعات، مشرکانہ اوہام کی نفی کے لیے اٹھی تھی۔ لیکن بہت جلد یہ تحریک صرف چند شعائر تک خود کو محدود کر کے انتہائی تنگ نظر فرقے کی صورت اختیار کر … Continue reading بدترین فرقہ پرست جماعت اہل حدیث ہیں: ڈاکٹر اسرار کے فرقہ وارانہ نفرت پر مبنی رویے

کیا ایرانی یا فارسی النسل لوگ اسلام سے نسلی تعصب رکھتے ہیں؟

بعض متعصب فرقہ پرست خوارج کہتے ہیں کہ ایرانیوں کو اوائل اسلام میں عربوں کی ایران پرفتح کے دن سے آج تک اسلام سے بغض ہے ۔ ان کے لیے عرض ہے کہ اہلسنت کے تقریباً تمام اکابر محدثین بشمول امام بخاری، امام مسلم، ابن ماجہ،نسائی، ترمذی، ابو داؤد اور دیگر ایرانی یا فارسی تھے ۔ آج کے تکفیری خوارج صرف فرقہ پرستی کی وجہ سے ایرانی یا فارسی بولنے والے اہل اسلام کو مجوسی سازشی اور مشرک کہتے ہیں ۔ ترکی میں عثمانیوں اور ایران میں صفیوں کی حکومت کے ادوار میں ذاتی یا خاندانی آمریت کے فروغ کے … Continue reading کیا ایرانی یا فارسی النسل لوگ اسلام سے نسلی تعصب رکھتے ہیں؟

تمام فرقے ایک دوسرے کی احادیث کی کتب سے استفادہ کریں

اتحاد بین المسلمین کا ایک راستہ یہ بھی ہے کہ سنی اور شیعہ ایک دوسرے کی احادیث کی کتب کھلے دل کے ساتھ، تعصب اور عیب جوئی کی خواہش کے بغیر پڑھیں ۔ اہلسنت کی صحاح ستہ تو مشہور ہیں لیکن اہل تشیع کی کتب اربعہ ( چار کتابیں) عام طور پر اوجھل رہتی ہیں ۔ ان چار کتابوں میں بھی کئ احادیث صحیح ہونگی۔ امت کو ان سے بھی راہنمائی مل سکتی ہے۔ پہلے کتابیں تو کتابوں کے قریب لائیے۔ مذاھب اور فرقے بھی قریب آ جائیں گے۔ مشترکات یعنی توحید،قرآن، ختم نبوت اور اہلبیت پر امت کو اکٹھا … Continue reading تمام فرقے ایک دوسرے کی احادیث کی کتب سے استفادہ کریں

آہ، جنت البقیع – آغا شورش کاشمیری

آغا شورش کاشمیری، مسلک دیوبند کے نقیب، پاکستان کے مشہور اہل قلم اور نامور صحافی تھے۔اُنہوں نے شاہ فیصل کے دور میں سعودی عرب میں 14دن گزارے اور اُن تاثرات کو اپنی مشہور کتاب “شب جائے کہ من بودم” میں تحریر کیا ہے۔ جنت البقیع کے حوالے سے شورش کاشمیری لکھتے ہیں کئی لوگ باہر زائروں کے انتظار میں رہتے اور معاوضہ طے کئے بغیر انعام کی توقع پر ساتھ ہو جاتے ہیں وہ ڈھیریوں کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کون سی قبر کس وجود مبارک کی ہے ؟ ۔۔۔ جنت البقیع جو خاندان رسالت کے … Continue reading آہ، جنت البقیع – آغا شورش کاشمیری

کیا یا رسول الله اور یا علی کہنا شرک ہے؟

اہل اسلام کی عظیم اکثریت خواہ ان کا تعلق کسی بھی علاقے یا فرقے سے ہو یا رسول الله اور یا علی کی صدا بلند کر کے الله تعالی کو اس کے پیاروں کا واسطہ دے کر ان کے وسیلے سے مدد کی درخوست کرتی ہے – بعض تنگ نظر فرقہ پرست افراد اس طرح کی استمداد (مدد طلب کرنے) کو بے جا طور پر شرک کہتے ہیں – جاوید غامدی ڈاکٹر اسرار احمد، محمد ابن عبدالوہاب اور بعض دیگر افراد اس عقیدے کو توڑ موڑ کر بیان کرتے ہیں اور بے جا طور پر اسے غلیظ ترین شرک کہتے … Continue reading کیا یا رسول الله اور یا علی کہنا شرک ہے؟

Hadith: Discussion of validity and authenticity

Background Because hadith is “the basis for most” Islamic laws and codes “at the detailed level”, which pertain “to people’s life, honour and property”, and because many (especially revivalist and conservative Muslims) consider these not just inspirational or informational but laws “sacrosanct or immutable Shari’ah” to be enforced, and because to others (especially modernist and liberal Muslims) the laws thus developed are “contrary to the intent and spirit of the Qur’an and Islam’s fundamental commitment to justice and fairness”, the “problem of the authenticity of the Sunnah” or hadith has become an issue for those (especially modernist and liberal Muslims) … Continue reading Hadith: Discussion of validity and authenticity