جماعت اسلامی اور وحدت امہ

میں جماعت اسلامی کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، شیعہ مسمان ہمارے بھائی اور مساوی شہری ہیں، ان کے خلاف تشدد قابل مذمت ہے، حکومت شیعہ برادری کی حفاظت کا بندوبست کرے اور دہشت گردوں کی سخت ترین سزا دے – ملک میں سنی شیعہ فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں، تکفیری خارجی دہشت گرد، سنی اور شیعہ دونوں کے دشمن ہیں – جماعت اسلامی نے ہمیشہ امت مسلمہ میں وحدت پر زور دیا ہے –
(لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان، کی اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے گفتگو)