اعیان الشیعہ – طفیل ہاشمی


میں جب تاریخ سائنس پر تحقیقی مقالہ لکھ رہا تھا تو مجھے العاملی کی مذکورہ صدر کتاب بکثرت دیکھنے اور اس سے استفادہ کرنے کا موقع ملا.
شروع میں تو مجھے حیرت ہوئی کہ جس اہل علم یعنی سائنس دان، فلاسفر، ماہر علم نجوم، فلکیات، طبعیات، کیمیا، طب، حیاتیات، زراعت، جغرافیہ اور تاریخ کو دیکھو تو اعیان الشیعہ میں موجود ہیں
ایک صاحب جو اندر سے شاید ناصبی تھے کہنے لگے
انہوں نے یوں ہی اہل علم کو شیعہ قرار دے دیا ہے
لیکن جب میں نے مزید تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ
قرآن نے جن لوگوں کو علماء کہا ہے یعنی ارباب فکر و دانش
آیات کائنات اور آیات انفس میں غور و تدبر کرنے والے
ان کا سلسلہ علم آل بیت کے توسط سے سیدنا علی بن ابی طالب سے ملتا ہے

فقہاء میں بھی بڑے فقہاء اسی سلسلہ سے وابستہ ہیں


طفیل ہاشمی