ہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ ہیں

سندھ کی بیٹی کی خوبصورت نظم

اردو ترجمہ

ہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ ہیں

امن امان چاہتے ہیں

نہ جھگڑے نہ جنگیں نہ شیطان کو چاہتے ہیں

ہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ
* ہمارا دین اور مذہب ہر انسان سے محبت ہے

ہم سچل جیسا صوفی ، سچا انسان چاھتے ہیں

ہم سندھی لوگ ، ہم صوفی لوگ ہیں ……..
*نہ ہندو نہ مومن نہ کوئی ذات ہے میری

میں جو ہوں سو ہوں، بس تیرا احسان چاہتا ہوں
ہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ ہیں

امن امان چاہتے ہیں

نہ جھگڑے, نہ جنگیں نہ شیطان کو چاہتے ہیں


—- حسن عمر کا انتخاب