عاشورہ کے موقع پر قتل عام کی مذمت سب سے پہلے مولانا مودودی اورخان بہادر خان نے کی

١٩٦٣ میں ٹھرہی سندھ میں عاشورہ کے موقع پر قتل عام کی مذمت سب سے پہلے مولانا مودودی اورخان بہادر خان نے کی پاکستان میں تکفیری خوارج کے ہاتھوں اہل تشیع اور اہلسنت بریلوی نسل کشی تاریخ بہت پرانی ہے – ١٩٦٣ میں ایوب خان کے دور میں تکفیری خوارج نے عاشورہ محرم کے موقع پر ٹھہری سندھ میں ایک سو سے زائد شیعہ اور سنی سوگواران امام حسین کو نہایت بے دردی سے قتل کیا – اس قتل کی مذمت سب سے پہلے جماعت اسلامی کے امیر مولانا سید ابو الا علی مودودی اور جنرل ایوب خان کے بھائی … Continue reading عاشورہ کے موقع پر قتل عام کی مذمت سب سے پہلے مولانا مودودی اورخان بہادر خان نے کی

جماعت اسلامی اور وحدت امہ

میں جماعت اسلامی کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، شیعہ مسمان ہمارے بھائی اور مساوی شہری ہیں، ان کے خلاف تشدد قابل مذمت ہے، حکومت شیعہ برادری کی حفاظت کا بندوبست کرے اور دہشت گردوں کی سخت ترین سزا دے – ملک میں سنی شیعہ فرقہ واریت کا کوئی مسئلہ نہیں، تکفیری خارجی دہشت گرد، سنی اور شیعہ دونوں کے دشمن ہیں – جماعت اسلامی نے ہمیشہ امت مسلمہ میں وحدت پر زور دیا ہے –(لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان، کی اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر … Continue reading جماعت اسلامی اور وحدت امہ

ایران میں اسلامی انقلاب اور مولانا مودودی – نثار ترمذی کے انٹرویو سے اقتباس

مولانا ابو الاعلٰی مودودی انقلاب اسلامی ایران کو اسلامی انقلاب تصور کرتے تھے، انکی ہمدردیاں انقلاب اسلامی ایران کیساتھ تھیں۔ انہوں نے ہمیشہ انقلاب اسلامی ایران کی تائید اور حمایت کی۔ وہ انقلاب اسلامی کے فوری بعد ایک وفد لیکر امام خمینی کی خدمت میں گئے، گیارہ فروری کو انقلاب کامیاب ہوا اور وہ ستائیس فروری کو وہاں پہنچ گئے۔ پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں کے نمائندوں کا وفد تھا، جو چارٹرڈ طیارہ لیکر امام خمینی کے پاس گیا اور کہا کہ آپ کو جس تعاون کی ضرورت ہو، ہم حاضر ہیں۔ لیکن مولانا مودودی اسی سال رحلت کر گئے۔ … Continue reading ایران میں اسلامی انقلاب اور مولانا مودودی – نثار ترمذی کے انٹرویو سے اقتباس

تکفیری اور فرقہ پرست ملاوں اور خوارج بارے علامہ اقبال کے خیالات

دین حق از کافری رسوا تر استزانکہ ملا مؤمن کافر گر استکم نگاہ و کور ذوق و ہرزہ گردملت از قال و اقولش فرد فردمکتب و ملا و اسرارِ کتابکورِ مادر زاد و نورِ آفتابدین کافر فکر و تدبیر و جہاددین ملا فی سبیل اللہ فساد ترجمہ آج دینِ حق کفارکے دین سے زیادہ رسوا ہےکیونکہ ہمارا ملا مومنوں کو کافر بنانے پر لگا ہوا ہےیہ کم نگاہ، کم سمجھ اور ہرزہ گرد ہےجسکی وجہ سے آج ملت فرد فرد میں بٹ گئی ہےمکتب، ملا اور اسرار قرآن کا تعلق ایسا ہی ہےجو کسی پیدائشی اندھے کا سورج کی روشنی … Continue reading تکفیری اور فرقہ پرست ملاوں اور خوارج بارے علامہ اقبال کے خیالات

سید مودودی اور خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کے جواب میں – عبد الرحمن صدیق

صاحبان اس بابت اپنا موقف واضع کردیجئے 1۔ آپکا عقیدہ یہ ہے کہ کوئی صحابی غلطی نہیں کرسکتا؟ 2۔ یا آپ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ صحابی سے غلطی ہوسکتی ہے مگر کسی صحابی سے کبھی کسی غلطی کا صدور نہیں ہوا؟ 3۔ یا آپ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ صحابہ سے غلطی کا صدور ممکن بھی تھا اور صدور ہوا بھی مگر انکو بیان کرنا جائز نہیں اور نہ صحابہ کی کسی غلطی کو غلطی کہا جا سکتا ہے؟ ان میں سے جس بات کے بھی آپ قائل ہوں اسکی وضاحت فرمادیں اگر آپ پہلی بات کے قائل ہیں … Continue reading سید مودودی اور خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کے جواب میں – عبد الرحمن صدیق

شہادتِ حضرت عثمانؓ، تاریخی حقائق کی روشنی میں – مولانا مودودی کی تحریر

شورش کے اسباب لوگوں کو اپنی شرارت میں کامیابی صرف اس وجہ سے حاصل ہوئی کہ اپنے اقرباء کے معاملے میں حضرت عثمانؓ نے جو طرزِ عمل اختیار فرمایا تھا اس پر عام لوگوں ہی میں نہیں بلکہ اکابر صحابہ تک میں ناراضی پائی جاتی تھی۔ اسی سے ان لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور جو کمزور عناصر انہیں مل گئے ان کو اپنی سازش کا شکار بنا لیا۔ یہ بات تاریخ سے ثابت ہے کہ فتنہ اٹھانے والوں کو اسی رخنے سے اپنی شرارت کے لیے راستہ ملا تھا۔ ابن سعد کا بیان ہے کہ:وکان الناس ینقمون علی عثمان تقریبہ … Continue reading شہادتِ حضرت عثمانؓ، تاریخی حقائق کی روشنی میں – مولانا مودودی کی تحریر

اسلام میں اقتصاد کی اہمیت

رضوان حیدر نقوی اسلام ایک جامع و کامل دین ہے، جس نے زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق بشریت کی راہنمائی فرمائی ہے۔ اگر اسلامی احکامات کی طرف توجہ کی جائے تو معلوم ہوگا کہ اسلام نے اقتصاد اور معاش کو عبادی احکامات سے اگر زیادہ نہ کہیں تو کم اہمیت بھی نہیں دی۔ بے شک اقتصاد انسانی زندگی کا بنیادی ترین رکن ہے۔ انسان، معاش اور اقتصاد کو نظر انداز کرکے اچھی زندگی نہیں گزار سکتا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جس طرح اسلام عبادات و معنویات کو اہمیت دیتا ہے، اسی طرح اپنے خاندان اور بچوں کے لئے حلال … Continue reading اسلام میں اقتصاد کی اہمیت

صحابی رسول حضرت حجر بن عدی کندی شہید

محمد لطیف مطہری کچوروی صحابہ کرام میں سے ایک نمایاں نام حضرت حجر بن عدی کندی ہیں۔ اس مختصر مقالہ میں ہم ان کی زندگانی کے بارے میں کچھ مطالب مرقوم کرنے کی کوشش کریں گے۔حجر بن عدی بن معاویہ بن جبلہ کندی کوفی کی کنیت ابو عبدالرحمان تھی اور وہ حجر خیر یا حجر بن ادبر کے نام سے معروف تھے (1) بعض منابع میں ان کا نسب حجر بن عدی بن بجلہ ذکر کیا گیا ہے۔ آپ صدر اسلام کے صاحب فضیلت اور بزرگ مہاجرین میں سے تھے۔ حجر بن عدی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم … Continue reading صحابی رسول حضرت حجر بن عدی کندی شہید

ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ،عظیم المرتبت خاتون

رضوان نقوی حضرت خَدیجَہ بنت خُوَیلِد، خدیجۃ الکبریٰ و ام المومنین کے نام سے مشہور، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اولین زوجہ اور حضرت زہراء سلام اللہ علیھا کی مادر گرامی ہیں۔ آپ نے بعثت سے پہلے حضرت محمدؐ کے ساتھ شادی کی۔ آپ آنحضرت پر ایمان لانے والی پہلی خاتون ہیں۔ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کی زندگی اور شخصیت کے بارے میں، خاص کر قبل از اسلام کے زمانہ سے متعلق تفصیلات تاریخ میں نہیں ملتیں، لیکن مختصر جو نقل کیا گیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے زمانے کے لوگوں … Continue reading ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ،عظیم المرتبت خاتون

علیؑ اور عدل و انصاف

سید ذہین علی کاظمی عدالت کیوں ضروری ہے؟تاکہ معاشرے کا نظم و نسق بہترین انداز سے چل سکے۔۔۔ قرآن کریم کے ایک عظیم الشان مفسر، علامہ طباطبائی نے عدالت کے بارے میں بہت ہی عمدہ اور مفید وضاحت کی ہے۔ عدالت زندگی کے کسی ایک پہلو تک محدود نہیں ہے، بلکہ انسانی زندگی کے تمام انفرادی اور اجتماعی پہلوؤں پر محیط ہے، عدالت کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام اشیاء اور اشخاص کے درمیان برابری اور مساوات کا برتاؤ کیا جائے، جو ایک مرتبہ اور منزلت رکھتے ہوں۔ اسلامی تعلیمات میں لفظ عدالت کا تین مقامات پر استعمال ہوتا … Continue reading علیؑ اور عدل و انصاف