ڈاکٹر علی شریعتی اور مختار مسعود

”خراسان میں دشتِ کاویر کے کنارے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والا غریب لڑکا جب چوالیس برس کی عمر میں انتقال کرتا ہے تو لوگ اسے نظریہ ساز اور عہد ساز شخصیت قرار دیتے ہیں۔ ایک قبیلہِ جاویداں ایسے لوگوں کا ہوتا ہے جو بعد از مرگ بھی اس دنیا کے کام سنوارتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر علی شریعتی کا تعلق اسی قبیلے سے ہے۔“ (مختار مسعود، لوحِ ایام) یہ حسینیہ ارشاد ہے، تہران کا وہ ادارہ جہاں علی شریعتی نے تین برس میں تین سو تقریریں کیں۔ ہر تقریر سننے کے لیے میلوں تک گاڑیوں، سائیکلوں اور پیادہ … Continue reading ڈاکٹر علی شریعتی اور مختار مسعود

سب کے سب مالِ خدیجہ سے بنائے گئے ہیں

‎ میں نے ایک شعر پوسٹ کیا۔ گنبد و منبر و مینار و چراغ و محراب سب کے سب مالِ خدیجہ سے بنائے گئے ہیں ‎اس شعر کو اگر صرف عقیدے کی آنکھ سے دیکھا جائے تو ابلاغ کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس شعر کو تاریخ کے تناظر اور معروضی صورتِ حال میں دیکھیے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے شادی کے وقت جنابِ خدیجہ سلام اللہ علیہا، ملیکتہ العرب کے لقب سے جانی جاتی تھیں۔ تاریخ کے مطابق خطۂ عرب کے طول و عرض میں انکی تجارت قائم تھی اور مالِ تجارت ہزارہا اونٹوں پر آیا جایا کرتا … Continue reading سب کے سب مالِ خدیجہ سے بنائے گئے ہیں

سیدّنا عمر فاروق رضی اللٰہ عنہ اور مولا علی المرتضیٰ کرم اللٰہ وجہہ کی ذہنی ہم آہنگی

سب ہی مہاجرین و انصار کی زندگیوں میں پورے خلوص کے ساتھ خدمتِ دینِ کا جذبہ مشترک نظر آتا ہے، لیکن چونکہ یہ پاکیزہ ہستیاں بھی انسان تھیں اس لیے انسانی فطرت کے مطابق ان کے مزاج اور طبعیتوں میں فرق تھا۔ کچھ بزرگ اسلام کی نرمی اور جمال کی تجسیم تھے تو کچھ میں جلال کا عنصر نمایاں تھا اور اصولوں کی سختی سے پاسداری کی طرف زیادہ میلان تھا۔ ذہنی طور پر بھی مختلف صحابہ مختلف سطحوں پر تھے، دین کے مشترک دائرے میں رہ کر انفرادی جہتوں سے سوچتے تھے اور یوں ان کے اجتہادی نکتہ ہائے … Continue reading سیدّنا عمر فاروق رضی اللٰہ عنہ اور مولا علی المرتضیٰ کرم اللٰہ وجہہ کی ذہنی ہم آہنگی

ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺑﻨﺪ ﻣﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﺎ

ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﺣﻨﺒﻞؒ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ : ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﭼﻼ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﯾﮏ ﮈﺍﮐﻮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﻮﭦ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﮐﭽﮫ ﺩﻧﻮﮞ ﺑﻌﺪ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﮨﯽ ﺷﺨﺺ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﺘﺎ ﻧﻈﺮ ﺁﯾﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﻧﻤﺎﺯ ﮨﮯ۔ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﯾﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﻮﭨﻮ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻧﻤﺎﺯ ﺧﺪﺍ ﮐﻮ ﻗﺒﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﺗﯽ ﺭﮨﮯ۔ ﮈﺍﮐﻮ ﺑﻮﻻ : ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ! ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً ﺳﺐ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺑﻨﺪ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﮏ … Continue reading ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺑﻨﺪ ﻣﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﺎ

جشنِ ولادتِ شہیدِ امن امام حسن المجتبیٰ

15 رمضان المبارک جشنِ ولادتِ شہیدِ امن امام حسن المجتبیٰ رضی اللہ عنہ و علیہ السلام حسن اور حسین ۔۔۔ یہ دو سردارانِ جنت کائنات میں موجود تمام زندگی کے دو اساسی رنگ ہیں۔ امام حسین خدا اور شیرِ خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کے شکوہِ جلالی کا مظہر ہیں تو امام حسن اللہ اور حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ جمالی کی تجسیم۔ یہ صرف دو شخصیات نہیں دو بہت بنیادی علامتیں ہیں، خدائی ٹکسال کے سب سے قیمتی سکے کے دو رخ، وہ سکہ کہ جو قرآن کی دھات سے صاحبِ قرآن کی بھٹی میں تیار … Continue reading جشنِ ولادتِ شہیدِ امن امام حسن المجتبیٰ

یومِ وفات ام المومنین سیدّہ عائشہ رضی اللہ عنہا

سترہ رمضان ۔۔۔۔ یومِ وفات, ام المومنین سیدّہ عائشہ رضی اللہ عنہا (ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا حیدری پروٹوکول اور اہلبیتِ رسول اور خانوادہِ صدیقی کے تعلقات کا تسلسل) جنگِ جمل کے دل خراش واقعے کے بعد جب امیر المومنین مولا علی المرتضیٰ کرم اللٰہ وجہہ الکریم نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو عراق سے واپس ان کے وطن حجاز رخصت کیا تو ان کے ساتھ پہرے داروں کی ایک جماعت بھیجی جس کی قیادت مولا علی کے بااعتماد قریبی ساتھی محمد بن ابوبکر رضی اللٰہ عنہ کررہے تھے۔ (محمد بن ابوبکر اماں عائشہ کے … Continue reading یومِ وفات ام المومنین سیدّہ عائشہ رضی اللہ عنہا

وصیت امام علی علیہ السلام

”میں تم دونوں (حسن اور حسین ع) کو وصیت کرتا ہوں کہ تقویِٰ الہی اختیار کئے رہنا اور دنیا تمھاری کتنی ہی طلب گار ہو تم دنیا کے طلب گار نہ بننا اور دنیا کی جس چیز سے تمھیں محروم کردیا جائے اس کا غم نہ کھانا، جو کہو حق کی حمایت میں کہو اور جو عمل کرو اجرِ الہی کیلئے کرو ،ظالم کے مخالف اور مظلوم کے مدد گار رہو۔ میں تم دونوں کو اور اپنی تمام اولاد کو اور اپنے کنبہ کو اور جس کے پاس بھی یہ میری تحریر پہنچے وصیت کرتا ہوں کہ اللہ کا تقوی … Continue reading وصیت امام علی علیہ السلام

حضرتِ جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرتِ جعفربن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ عظیم شخصیت ہیں جن کا ذکر بہت کم ہوتا ہے حالانکہ یہ تو کبار صحابہ میں سے ہیں۔ حضرتِ ابو ہریرہؓ ان کے متعلق کہتے ہیں: مَا احْتَذَى النِّعَالَ، وَلَا انْتَعَلَ، وَلَا رَكِبَ الْمَطَايَا، وَلَا لَبِسَ الْكُورَ مِنْ رَجُلٍ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفْضَلُ مِنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ “رسول اللہ ﷺ کے بعد نہ کسی نے جوتا پہنایا اور نہ پہنا اور نہ سوار ہوا سواریوں پر اور نہ چڑھا اونٹ کی کاٹھی پر جو جعفر بن ابی طالبؓ سے افضل ہو۔” [مسند أحمد – ط الرسالة، … Continue reading حضرتِ جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ

علی کرم اللہ وجہہ کی انفرادیت

غالبا أمام نووی رح نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی دس انفرادی خصوصیات قلم بند کی ہیں، جن میں کوئی دوسرا آپ کا شریک و سہیم نہیں. مثلا آپ نا بالغی میں اسلام لانے والے اولین فرد ہیں جب آپ نے قریش کی دعوت کی اور انہیں اسلام کی طرف بلایا تو سارے مجمع میں آپ کی اکیلی آواز تھی کہ آپ نے پیغمبر اسلام کا ساتھ دینے کا عہد کیا. آپ واحد فرد ہیں جو بچپن سے رسول اللہ کی وفات تک اللہ کے رسول کی تربیت میں رہے آپ ہجرت کی رات رسول اللہ کے بستر پر … Continue reading علی کرم اللہ وجہہ کی انفرادیت

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزے اور منکرین کی آدھی بات

‎جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کسی معجزے پر بات کی جائے تو کچھ دوست بہت چیں بہ جبیں ہوتے ہیں. ان کا خیال یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معجزے کے طور صرف قرآن عطا کیا گیا. معاصر عرب سکالرز نے اس سوچ کو مہمیز دی، ہمارے ہاں بھی مستشرقین کے تلامذہ نے اسے قبول عام بخشا نیز کچھ احباب نے یہ خیال کیا کہ قرآن کےعلاوہ دیگر معجزات کے نظریہ کی وجہ سے ہمارے سماج میں پیر پرستی اور مقابر پرستی کا رجحان پروان چڑھا. ‎حیرت ہوتی ہے … Continue reading رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزے اور منکرین کی آدھی بات