سیدّنا عمر فاروق رضی اللٰہ عنہ اور مولا علی المرتضیٰ کرم اللٰہ وجہہ کی ذہنی ہم آہنگی

سب ہی مہاجرین و انصار کی زندگیوں میں پورے خلوص کے ساتھ خدمتِ دینِ کا جذبہ مشترک نظر آتا ہے، لیکن چونکہ یہ پاکیزہ ہستیاں بھی انسان تھیں اس لیے انسانی فطرت کے مطابق ان کے مزاج اور طبعیتوں میں فرق تھا۔ کچھ بزرگ اسلام کی نرمی اور جمال کی تجسیم تھے تو کچھ میں جلال کا عنصر نمایاں تھا اور اصولوں کی سختی سے پاسداری کی طرف زیادہ میلان تھا۔ ذہنی طور پر بھی مختلف صحابہ مختلف سطحوں پر تھے، دین کے مشترک دائرے میں رہ کر انفرادی جہتوں سے سوچتے تھے اور یوں ان کے اجتہادی نکتہ ہائے … Continue reading سیدّنا عمر فاروق رضی اللٰہ عنہ اور مولا علی المرتضیٰ کرم اللٰہ وجہہ کی ذہنی ہم آہنگی

جشنِ ولادتِ شہیدِ امن امام حسن المجتبیٰ

15 رمضان المبارک جشنِ ولادتِ شہیدِ امن امام حسن المجتبیٰ رضی اللہ عنہ و علیہ السلام حسن اور حسین ۔۔۔ یہ دو سردارانِ جنت کائنات میں موجود تمام زندگی کے دو اساسی رنگ ہیں۔ امام حسین خدا اور شیرِ خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کے شکوہِ جلالی کا مظہر ہیں تو امام حسن اللہ اور حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ جمالی کی تجسیم۔ یہ صرف دو شخصیات نہیں دو بہت بنیادی علامتیں ہیں، خدائی ٹکسال کے سب سے قیمتی سکے کے دو رخ، وہ سکہ کہ جو قرآن کی دھات سے صاحبِ قرآن کی بھٹی میں تیار … Continue reading جشنِ ولادتِ شہیدِ امن امام حسن المجتبیٰ

یومِ وفات ام المومنین سیدّہ عائشہ رضی اللہ عنہا

سترہ رمضان ۔۔۔۔ یومِ وفات, ام المومنین سیدّہ عائشہ رضی اللہ عنہا (ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا حیدری پروٹوکول اور اہلبیتِ رسول اور خانوادہِ صدیقی کے تعلقات کا تسلسل) جنگِ جمل کے دل خراش واقعے کے بعد جب امیر المومنین مولا علی المرتضیٰ کرم اللٰہ وجہہ الکریم نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو عراق سے واپس ان کے وطن حجاز رخصت کیا تو ان کے ساتھ پہرے داروں کی ایک جماعت بھیجی جس کی قیادت مولا علی کے بااعتماد قریبی ساتھی محمد بن ابوبکر رضی اللٰہ عنہ کررہے تھے۔ (محمد بن ابوبکر اماں عائشہ کے … Continue reading یومِ وفات ام المومنین سیدّہ عائشہ رضی اللہ عنہا

ابو الاسود الدؤلي کا مولا علی (ع) کی شہادت پر مرثیہ

ابو الاسود الدؤلي (16/603–69/689) کا پورا نام أبو الاسود بن عمرو بن سفيان الدؤلی الكنانی تھا اور وہ امام علی بن ابی طالب ع کے زمانہ کے شاعر اور قواعد (گرامر) نویس تھے۔ ابو الاسود الدؤلي ، مولا علی ع کا مرثیہ لکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ “معاویہ بن حرب کو خبر پہنچا دو ، اور اھل شام کی آنکھیں ٹھنڈی نہ ہوں ، تم نے حرمت والے مہینے میں، ہمیں ایک ایسی ہستی کے حوالے سے تکلیف پہنچائی ہے ، جو سب لوگوں سے بہتر تھے ، تم نے سواریوں اور کشتیوں میں سوار ہونے والوں میں سے سب … Continue reading ابو الاسود الدؤلي کا مولا علی (ع) کی شہادت پر مرثیہ

وصیت امام علی علیہ السلام

”میں تم دونوں (حسن اور حسین ع) کو وصیت کرتا ہوں کہ تقویِٰ الہی اختیار کئے رہنا اور دنیا تمھاری کتنی ہی طلب گار ہو تم دنیا کے طلب گار نہ بننا اور دنیا کی جس چیز سے تمھیں محروم کردیا جائے اس کا غم نہ کھانا، جو کہو حق کی حمایت میں کہو اور جو عمل کرو اجرِ الہی کیلئے کرو ،ظالم کے مخالف اور مظلوم کے مدد گار رہو۔ میں تم دونوں کو اور اپنی تمام اولاد کو اور اپنے کنبہ کو اور جس کے پاس بھی یہ میری تحریر پہنچے وصیت کرتا ہوں کہ اللہ کا تقوی … Continue reading وصیت امام علی علیہ السلام

حضرتِ جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرتِ جعفربن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ عظیم شخصیت ہیں جن کا ذکر بہت کم ہوتا ہے حالانکہ یہ تو کبار صحابہ میں سے ہیں۔ حضرتِ ابو ہریرہؓ ان کے متعلق کہتے ہیں: مَا احْتَذَى النِّعَالَ، وَلَا انْتَعَلَ، وَلَا رَكِبَ الْمَطَايَا، وَلَا لَبِسَ الْكُورَ مِنْ رَجُلٍ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفْضَلُ مِنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ “رسول اللہ ﷺ کے بعد نہ کسی نے جوتا پہنایا اور نہ پہنا اور نہ سوار ہوا سواریوں پر اور نہ چڑھا اونٹ کی کاٹھی پر جو جعفر بن ابی طالبؓ سے افضل ہو۔” [مسند أحمد – ط الرسالة، … Continue reading حضرتِ جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزے اور منکرین کی آدھی بات

‎جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کسی معجزے پر بات کی جائے تو کچھ دوست بہت چیں بہ جبیں ہوتے ہیں. ان کا خیال یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معجزے کے طور صرف قرآن عطا کیا گیا. معاصر عرب سکالرز نے اس سوچ کو مہمیز دی، ہمارے ہاں بھی مستشرقین کے تلامذہ نے اسے قبول عام بخشا نیز کچھ احباب نے یہ خیال کیا کہ قرآن کےعلاوہ دیگر معجزات کے نظریہ کی وجہ سے ہمارے سماج میں پیر پرستی اور مقابر پرستی کا رجحان پروان چڑھا. ‎حیرت ہوتی ہے … Continue reading رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزے اور منکرین کی آدھی بات

خانۂ کعبہ کی اولین تصویر

تحریر: عقیل عباس جعفری آج ہر مسلمان کا گھر خانہ کعبہ کی بابرکت تصاویر سے منور ہے۔ مگر آج سے سو ڈیڑھ سو برس پہلے خانہ کعبہ کی فقط قلمی تصاویر ہی مسلمانان عالم کی آنکھوں کو ٹھنڈک بخشتی تھیں۔ اس مقدس مقام کا کوئی فوٹو گراف دستیاب نہ تھا۔ خانہ کعبہ اور مناسک حج کی جو اولین تصاویر کھینچی گئیں ان کا سہرا ایک نو مسلم عبدالغفار کے سر تھا۔ عبدالغفار کا اصل نام کرسچیان اسنائوک ہرگرونجے (Christiaan Snouck Hurgronje) تھا اور وہ 8 فروری 1857ء کو ہالینڈ میں پیدا ہوا تھا۔ اس نے مذہبیات کے شعبے میں تعلیم … Continue reading خانۂ کعبہ کی اولین تصویر

اگر اصلی اسلام ہمارے پاس ہوتا

اگر اصلی اسلام ہمارے پاس ہوتا تو اُس میں سب کچھ تھا۔ ہم اُس اسلام کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں جسے بنوامیہ اور بنوعباس کے ادوار میں گھڑا گیا، تو اِس میں ہونا کیا ہے۔ فقہ اور اجتہاد کے نام پر دینِ اسلام کی شکل تک بگاڑ کررکھ دی گئی۔ جس فقیہ اور محدث کو حکومتِ وقت کا سہارا حاصل ہوگیا وہ سب سے بڑا شیخ الاسلام بھی ہوگیا اور اُس نے اسلام کے ساتھ وہ کچھ کیا جو اہلِ کتاب بھی نہ کرسکے تھے۔ ہمیں فقہ و اجتہاد کے نام پر وہ دین تھما دیا گیا جس میں … Continue reading اگر اصلی اسلام ہمارے پاس ہوتا

عظیم ترین باپ کا بیٹی کے لیے تحفہ

یوں تو ہر کسی کا نفسیاتی، گروہی، فکری یا قبائلی معیار مختلف ہے لیکن میرا مطالعہ سیرت مجھے یہ بتاتا ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کو سیدہ فاطمہ سے پیارا کوئی نہیں تھا. یوں بھی بیٹیاں باپ کو بہت پیاری ہوتی ہیں پھر وہی ایک باقی بچ رہی تھیں اس ماں کی بچی تھیں جو رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی محسنہ بھی تھیں اور محبت بھی کہ سیدہ عائشہ کے لئے وہی وجہ رشک تھیں جنہوں نے امت کو خواتین جنت کی سردار، جوانان جنت کے ایسے سربراہ دیئے، … Continue reading عظیم ترین باپ کا بیٹی کے لیے تحفہ