قدیم لکھنؤ میں عزاداری از عبد الحلیم شرر۔۔۔حمزہ ابراہیم

دکن کی شیعہ سلطنت کےمغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے حملوں کے نتیجے میں زوال کے بعد ہندوستان کی مسلم تہذیب کا مرکز دہلی ہی رہ گیا تھا جو ایک صدی میں زوال پذیر ہوا تو لکھنؤ مسلم تہذیب کا قبلہ قرار پایا۔ اردو کے معروف ادیب اور اہل حدیث مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا عبد الحلیم شرّر (1860۔1926)نے اپنی کتاب “گزشتہ لکھنؤ-مشرقی تمدن کا آخری نمونہ” میں اس شہر کی تہذیب اور رہن سہن پر روشنی ڈالی ہے۔ اس مضمون میں 1974 ء کی چاپ سے ماہ محرم کی نسبت سے اہمیت رکھنے والے اقتباسات پیش … Continue reading قدیم لکھنؤ میں عزاداری از عبد الحلیم شرر۔۔۔حمزہ ابراہیم

“The Ark of Salvation” Imam Hussain, an art exhibition in Rome, Italy

“The Ark of Salvation” Imam Hussain, an art exhibition in Rome Italy dedicated to the Passion of Ashura /Arbaeen in Islam and Christianity with the internationally renowned Iranian artist Hassan Ruholamin. After having held exhibitions in Paris and Berlin, he presented five of his new unpublished works for the Italian public. The first objective of the event was the reach of Ashura’s message to Italians through artistic expressions closer to their culture and mindset. A great result was obtained through the presence of many Italians, several of whom non-Muslims, who participated in the event. An arrow through the eyes. Three … Continue reading “The Ark of Salvation” Imam Hussain, an art exhibition in Rome, Italy

محرم الحرام اور امام عالی مقامؓ – امیر حمزہ

قرآن میں ہے کہ ”بے شک اللہ کے ہاں مہینوں کی گنتی بارہ مہینے ہیں ۔اللہ کی کتاب میں جس دن سے اللہ نے زمین اور آسمان پیدا کیے‘ ان میں سے چار عزت والے ہیں‘ یہی سیدھا دین ہے۔ سو ان میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو اور تم سب مشرکوں سے لڑو‘ جیسے وہ سب تم سے لڑتے ہیں اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے‘‘ (التوبہ:36)۔ان چار میں سے قمری سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہے۔ قارئین کرام! کعبہ شریف کے چار کونوں میں سے دو کونوں کے نام ”رکن عراقی‘‘ اور ”رکن شامی‘‘ … Continue reading محرم الحرام اور امام عالی مقامؓ – امیر حمزہ

مظلومین کربلا، ناصبیت اور چونچ میں رکھا پانی کا ایک قطرہ – محمد عامر ہاشم خاکوانی

مشہور مورخ ابن خلدون نے اپنی تاریخ میں صحابہ کے دور کی جنگوں ، جنگ جمل، صفین کے حوالے سے امام شافعی کا ایک قول نقل کیا ہے۔ امام فرماتے ہیں، خدا نے ہماری تلواروں کو ان کے خون میں بھیگنے سے محفوظ رکھا تو ہمیں اپنی زبانوں‌کو اس میں آلودہ ہونے سے بچانا چاہیے۔ یہ ویسے اہل سنت کا مشہور عقیدہ ہے۔ اہل سنت صحابہ رضوان اللہ اجمعین کی باہمی جنگو‌ں‌کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں، کہ کہیں کسی صحابی کے خلاف کلمہ منہ سے نکل جائے۔ اگرچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو متفقہ … Continue reading مظلومین کربلا، ناصبیت اور چونچ میں رکھا پانی کا ایک قطرہ – محمد عامر ہاشم خاکوانی

مجلسِ شہادت امام حسین رضی الله تعالی عنہ اورشاہ عبدالعزیز محدث دہلوی

[حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے ہیں ]۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدنا امام حسین کی مجلس شہادت بروزِ عاشور یا ایک دو دن قبل ہوتی ہے چار ، پانچ سو بلکہ ہزار آدمی جمع ہوتے ہیں درود شریف پڑھتے ہیں اس کے بعد جب فقیر آتاہے لوگ بیٹھتے ہیں امام حسین ؄کے فضائل اور ذکر شہادت جو احادیث میں آیا ہے کرتے ہیں ان ( شہدائے کربلا) کو جو تکالیف پہنچیں جو معتبر روایات سے ثابت ہیں بیان کی جاتی ہیں اس ضمن میں وہ مرثیہ جو جن و پری سے حضرت … Continue reading مجلسِ شہادت امام حسین رضی الله تعالی عنہ اورشاہ عبدالعزیز محدث دہلوی

ہمارا سلام ہو معاویہ بن یزید بن معاویہ پر

ہمارا سلام ہو معاویہ بن یزید بن معاویہ پر جو ایک مرد صالح اور محب اہلبیت تھا الصواعق المحرقہ میں جناب شهاب الدين أبو العباس أحمد بن محمد بن محمد بن علي بن حجر الهيتمي السعدي الأنصاري الشافعي، (909 هـ – 973 هـ)، فقيه شافعي ومتكلم على طريقة أهل السنة من الأشاعرة ابن حجر الهيتمي اپنی کتاب میں ہم کو لے کر چلتے ہیں معاویہ بن یزید کے پاس جو بیٹا ہے یزید پلید کا اور پوتا ہے معاویہ بن ابوسفیان کا ۔ اب اک پوتا اپنے دادا کی گواہی دے رہا ہے اور گواہی بھی کوئی چھپ چھپا کر … Continue reading ہمارا سلام ہو معاویہ بن یزید بن معاویہ پر

کربلا اور امام حسینؑ, علامہ اقبال کا آئیڈیل – از ایس ایچ بنگش

پاکستان کا تصور پیش کرنے والے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال دنیا بھر میں حریت و آزادی کے لئے برسر پیکار تحریکوں کے لئے امام حسین و کربلا کو آئیڈیل قرار دے کر امام حسینؑ کی تحریک کو ظلم و طاغوت کے خلاف سب سے بڑا جہاد قرار دیتے ہیں۔ یہاں علامہ اقبال کے مختلف اشعار کا ان کے کتب سے حوالہ کے ساتھ تحریر کیا جارہا ہے۔ رونے والا ہوں شہیدکربلا کے غم میںکیادُر مقصد نہ دیں گے ساقی کوثر مجھے سال رواں محرم کو دنیا بھر میں موجود اسلامی سکالرز علما اور دینی و عزاداری تنظیموں نے مزار شریکتہ … Continue reading کربلا اور امام حسینؑ, علامہ اقبال کا آئیڈیل – از ایس ایچ بنگش

کربلا کا سفر، کچھ یادیں ۔ مبشر علی زیدی

بُلاوا میری پیاری امی کا انتقال ہوچکا ہے۔ میں قرآن پاک خریدتا ہوں اور امی کی طرف سے مسجدوں میں رکھ دیتا ہوں۔ چاہے کوئی سُنی پڑھے، شیعہ پڑھے، مقلد پڑھے، غیر مقلد پڑھے، کچھ ثواب امی کو بھی پہنچتا ہوگا۔امام حسین علیہ السلام کا حرم بھی خدا کی مسجد ہے۔ یہاں بھی نماز پڑھی جاتی ہے۔ یہاں بھی قرآن پڑھا جاتا ہے۔ جگہ جگہ طاقچے بنے ہیں جن میں قرآن پاک رکھے ہیں۔ تسبیحیں رکھی ہیں۔ کوئی زمین پر سجدہ نہ کرنا چاہے تو سجدہ گاہیں رکھی ہیں۔ پچھلی بار میں کربلا آیا تو دیکھا کہ حرم کے خدام … Continue reading کربلا کا سفر، کچھ یادیں ۔ مبشر علی زیدی