کالعدم تنظیمیں کالوجود کیسے رہتی ہیں

ماضی قریب ترین کی تاریخ میں ایک صاحب ہو گزرے ہیں۔ علامہ خادم حسین رضوی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ ریکارڈ میں شستہ پنجابی اور رواں فارسی کے علاوہ اگر کچھ تھا تو وہ زباں کا زورِ بیاں تھا، مگر وہ بھی کیا۔بے دھڑک الزام دھرتے تھے اور خانہِ خدا میں قرآن سامنے رکھ کر دشنام پیلتے تھے۔ زمین پر کچھ مثالیں اگر انہوں نے قائم کی ہیں تو وہ جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کی مثالیں ہیں۔ ورثے میں ہمیں وہ سعد نامی گرما گرم توے سے اترا ہوا ایک جوان اور فتنہ وفساد کی ایک روایت دے … Continue reading کالعدم تنظیمیں کالوجود کیسے رہتی ہیں

صحابہ کرام کی شان میں ناصبیوں کی چند روزمرہ گستاخیاں

۱۔ “اگر امیر معاویہ نے خلیفہ راشد سے جنگ کی تو اماں عائشہ صدیقہ سلام اللٰہ علیہا نے بھی تو جنگ کی۔ تو ام المومنین پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟” یہ ام المومنین کی شان میں گستاخی ہے۔ ان کا مقام معاویہ سے ہزاروں لاکھوں درجے بلند ہے۔ وہ مہاجر ہیں، اہلبیت کا حصہ ہیں، نبی پاک کی زوجہ اور صدیقِ اکبر کی دختر ہیں، بہت بڑی محدث اور فقیہ ہیں۔ وہ صحابہ کی اسی چوٹی کی جماعت میں تھیں جس میں مولا علی تھے اور وہ علی سمیت پوری امت کی ماں تھیں اور ہیں۔ ان کا جناب معاویہ … Continue reading صحابہ کرام کی شان میں ناصبیوں کی چند روزمرہ گستاخیاں

حسین احمد مدنی بارے علامہ اقبال کے اشعار

تحریر: وحیدالزمان طارق کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کی حضرت علامہ اقبال رح نے ان اشعار سے رجوع کر لیا تھا وہ ادھر ادھر کی مار رہے ہیں۔یہ کبھی نہیں ہوا اور ان کے پاس اگر کوئی بھی دلیل ہے تو پیش کریں۔ علامہ محمد اقبال نے ان اشعار سے کبھی رجوع نہیں کیا۔ یہ حضرت کے آخری اشعار تھے جو میاں محمد شفیع کو آپ نے املاء کروائے تھے جب علامہ کی بصارت جواب دے چکی تھی۔ اس کا ذکر زندہ رود میں موجود ہے۔ اس سلسلہ میں میری مفصل بات حضرت جسٹس جاوید اقبال اور ڈاکٹر اسرار … Continue reading حسین احمد مدنی بارے علامہ اقبال کے اشعار

مسلمانوں پر شرک کا الزام

آج میری اور ایک فاضل دوست کی ڈاکٹر محمد زبیر اہل حدیث عالم سے ملاقات ہوئی۔ بہت محبت اور پیار سے گفتگو ہوئی۔ میں نے کہا کے ڈاکٹر یاسر قاضی امریکہ کے مشہور سلفی عالم استغاثہ (انبیاء و اولیاء سے مدد مانگنے) کو شرک نہیں کہتے بلکہ حرام کہتے ہیں تو آپ بھی مسلمانوں پر شرک کا الزام نا لگایا کریں۔ انہوں نے میری یہ بات تسلیم نہیں کی۔ خیر اگلی گفتگو پوائنٹ کے ساتھ لکھتا ہوں۔ 1۔ میں نے ان سے سب سے پہلے شرک کی تعریف پوچھی۔ تو وہ کہتے ہیں اللہ کی ذات، افعال، اور صفات میں … Continue reading مسلمانوں پر شرک کا الزام

جاوید احمد غامدی صاحب اور شہادتِ عمارِ یاسر

جاوید احمد غامدی صاحب کی ایک ویڈیو کلِپ گردش میں ہے جس میں موصوف نے شہادتِ عمارِ یاسر کے حوالے سے رسول کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ محترم اس ویڈیو میں اس حدیث سے اچھے خاصے گھبرائے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ گھبراہٹ کا سب سے پہلا ثبوت تو یہ ہے کہ آپ مسلسل اس حدیث کو خبر واحد کہہ رہے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اس قابل ہی نہیں کہ اسے کسی سنجیدہ علمی محفل میں پیش کیا جائے۔ حالانکہ اس حدیث کے دو حصوں میں پہلا حصہ (عمار کو ایک … Continue reading جاوید احمد غامدی صاحب اور شہادتِ عمارِ یاسر

ثقافتی مسلمان اور تمدنی مرتد

(وہابیہ اور غامدیہ کی خدمت میں ایک نارمل مسلمان کی کچھ گزارشات) ”کلچرل مسلمان“ کی اصطلاح کئی قارئین نے سن رکھی ہوگی۔ یہ اصطلاح ان افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو عقیدے کے اعتبار سے مسلمان نہیں رہتے لیکن پھر بھی عام مسلمانوں کا سا رہن سہن رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ السلام علیکم، وعلیکم السلام، ماشاء اللہ، انشاء اللہ جیسے کلمات ادا کرتے ہیں۔ عیدین، رمضان اور عاشور جیسے اسلامی ایونٹس کے اہتمام میں شریک رہتے ہیں، حتیٰ کہ عید اور جمعہ کی نماز بھی پڑھ لیتے ہیں۔ بچوں کے نام مسلمانوں والے رکھتے ہیں … Continue reading ثقافتی مسلمان اور تمدنی مرتد

برصغیر کے سلفی اور جدید دیوبندیوں سے عرض

واپس آجائیں یوں تو کچھ لوگ مناظر مزاج ہوتے ہیں اور ہر مکتب فکر میں ہوتے ہیں تاہم برصغیر میں اہل حدیث اور حنفی تعاون، رواداری اور احترام کی ایک طویل پائیدار روایت رہی ہے. اہل حدیث عالم قاضی سلیمان منصور پوری کی تالیف سیرت “رحمۃ للعالمین” عشق مصطفوی میں ڈوب کر لکھی گئی ایک ایسی تالیف ہے کہ جس کے بغیر اردو کتب سیرت کی لائبریری مکمل نہیں ہو سکتی. اہل حدیث محدث مولانا عبدالرحمن مبارک پوری کی شرح ترمذی “تحفۃ الاحوذی” سے شاید کبھی کسی حنفی محدث یا فقیہ کی دلازاری نہیں ہوئ. برصغیر کے مسلم دلچسپی کے … Continue reading برصغیر کے سلفی اور جدید دیوبندیوں سے عرض

رسول اللہ ﷺ کو دس ہزار دفعہ ٹوک دیا گیا؟

شعوری طور پر مسلسل کوشش کی کہ جاوید غامدی صاحب کی یہ بات نظرانداز کروں اور بھول جاؤں لیکن بار بار ان کا لہجہ اور انداز یاد آجاتا ہے۔ کیا انھوں نے ذرا بھی نہیں سوچا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ اور کیسے کہہ رہے ہیں؟ دس ہزار مرتبہ۔۔۔۔ ٹوک دیا گیا۔۔۔۔ مبالغہ ایک طرف کہ وہ شاعروں کی عادت ہوتی ہے، لیکن کیا انھیں اپنے استاذ امام کا لکھا بھی یاد نہیں رہا؟ وہ لکھا جس کی نقل انھوں نے خود بھی کئی مقامات پر کی ہے؟ وہ واقعی بھول گئے ہوں تو انھیں یاد دلاؤں کہ ایسے … Continue reading رسول اللہ ﷺ کو دس ہزار دفعہ ٹوک دیا گیا؟

غامدی اصول کے مطابق علم حدیث

‎جب آپکوپتا چلے کہ آپکے اصول پر قران بھی خبر احاد ہے کیونکہ اس کا واحد ماخذ رسول اللہ ص ہیں اور ان سے اوپر جبرئیل علیہ سلام غامدی اصول کے مطابق علم حدیث حماقت کا پلندہ بن جاتا ہے کیونکہ غامدی کے اصولوں کو اگر من و عن اپلائی کیا جائے تو آپ ایک حدیث بھی صحیح ثابت نہیں کر سکتے۔ حدیث چھوڑیں، آپ تو قرآن کو بھی شاید اللہ سے ثابت نہیں کر سکتے۔ میں احادیث کو مانتا ہوں بس اخبار آحاد کو نہیں مانتا اور احادیث ساری اخبارِ آحاد ہیں ۔ارے نہیں بھائی آپ کو غامدی صاحب … Continue reading غامدی اصول کے مطابق علم حدیث