یا رسول اللہ کہنےکے بارے میں جاوید غامدی صاحب کا انتہا پسندانہ موقف

جمہور مسلمان حیات النبی پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ آقا کریم صلی الله علیہ والہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں، محبوب الہی ہیں اور اذن خدا سے ہماری التجاؤں کو سنتے ہیں اور ہمارے فریاد رس اور مشکل کشا ہیں – خوارج اور نواصب کے نزدیک ایسا عقیدہ رکھنے والا بدترین مشرک ہے، اسی طرح کے خارجی نظریات سے متاثر ہو کر تکفیری خارجی دہشت گرد اولیا اللہ کے مزارات اور میلاد النبی کی تقریبات پر حملے کر کے بے گناہ مسلمانوں کا خون ناحق کرتے ہیں -اس ویڈیو میں جاوید غامدی صاحب نے یا رسول اللہ کہنے کو غلیظ ترین شرک قرار دیا – اسی طرح ایک اور ویڈیو میں جاوید غامدی صاحب نے یا علی کہنے کو بھی شرک اور احمقانہ بات قرار دے دیا – اس طرح کے شرک و کفر کے فتووں سے معاشرے میں اعتدال کی بجائے انتہا پسندی کو فروغ ملتا ہے اور خاص طور پر جو مکاتب فکر توسل کے قائل ہیں ان کے خلاف متشدد نظریات میں اضافہ ہوتا ہے