عید میلاد النبی پر بدعت کا فتوی – مفتی تقی عثمانی صاحب معاشرے میں عدم برداشت سے گریز فرمائیں

کراچی کے دیوبندی مدرسے میں تقریر میں مفتی تقی عثمانی صاحب نے عید میلاد النبی کو بدعت اور خلاف اسلام قرار دے دیا، اسی طرز کے فتووں سے متاثر ہوکر لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور طالبان کے خارجی دہشت گرد اولیا الله کے مزاروں اور میلاد النبی کے جلوسوں پر حملے کرتے ہیں اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کرتے ہیں –

اس سے قبل مفتی تقی عثمانی صاحب نے بنو امیہ کے بادشاہوں کی حمایت اور اہلبیت کی تنقیص میں مضامین شائع کیے اور مولانا مودودی کی تحقیقی کتاب خلافت و ملوکیت کے جواب میں بنو امیہ کے دفاع میں کتاب لکھی، اب ان صاحب نے آقا کریم ﷺ کی میلاد کو بھی غیر شرعی قرار دے دیا ہے اور میلاد منانےوالوں کو عذاب کی دھمکی دے رہے ہیں، مسلمانوں پر عذاب تو تکفیری فتووں اور خوار ج کی دہشت گردی کی وجہ سے آیا ہوا ہے جو میلاد اور عاشورہ کے جلوسوں اور جلسوں پر حملے کرتے ہیں، اولیا اللہ کے مزاروں پر بم دھماکے کرتے ہیں اور سکول کے بچوں کو ذبح کرتے ہیں