تکفیری فرقہ وارانہ تنظیموں کا مسلک دیوبند سےکوئی تعلق نہیں – مولانا فضل الرحمن

تکفیری فرقہ وارانہ تنظیموں کا مسلک دیوبند سےکوئی تعلق نہیں، یہ جمیعت علما اسلام کے خلاف اسٹبلشمنٹ کی سازش کا حصہ ہیں – مولانا فضل الرحمن

تکفیری فرقہ وارانہ تنظیموں کا مسلک دیوبند سے کوئی تعلق نہیں، جو تنظیمیں صحابہ کرام رضی الله عنہم کے مقدس نام کو استعمال کر کے، اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ کسی پر کفر کے فتوے لگاتی ہیں، ہمارے مدارس میں جو تنظیمیں (سپاہ صحابہ وغیرہ) فرقہ واریت اور جہاد کے نام پر وجود میں آ رہی ہیں، عدم برداشت اور تشدد کو فروغ دے رہی ہیں، ان کا فقط ایک ہی مقصد ہے، اسٹیبلشمنٹ میں موجود کچھ کالی بھیڑیں جمیعت علما اسلام کی طاقت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، تکفیری فرقہ وارانہ تنظیمیں اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں
خدا کے لئے علما کرام اس سازش کو سمجھیں اور اس کے حصار سے باہر نکلیں، کب تک ان فرقہ پرست تنظیموں کی پردہ پوشی کریں گے، یاد رکھیں ان کی تکفیری فرقہ واریت سے کسی فرقے کو نقصان نہیں بلکہ مسلک دیوبند اور جمیعت علما اسلام کے سیاسی مکتب فکر کو کمزور کیا جا رہا ہے

علما کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب