جاوید احمد غامدی اور بنو امیہ کے سرکاری تاریخی بیانیہ کی ترجمانی

جاوید احمد غامدی صاحب کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں ان سے حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ اور معاویہ ابن ابی سفیان کے بارے میں سوال ہوا کہ کس کا موقف درست تھا۔ اس کے جواب میں انھوں نے جو گفتگو کی اس کا لب لباب یہ تھا: غامدی صاحب کی رائے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا خیال یہ تھا کہ ان کی خلافت کا انعقاد ویسے ہی ہوا ہے جیسے باقی خلفا کا ہوا تھا۔ اس لیے اب سب مسلمانوں کا بیعت کرنا فرض بنتا ہے۔معاویہ ابن ابی … Continue reading جاوید احمد غامدی اور بنو امیہ کے سرکاری تاریخی بیانیہ کی ترجمانی

جاوید احمد غامدی

*جاوید احمد غامدی اصلی نام”شفيق احمد“* 1951ء میں پنجاب کے ایک ضلع ساہیوال کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ایک مقامی اسکول سے میٹرک پاس کرنے کے بعد وہ 1967ء میں لاہور آگئے۔ مختلف اساتذہ سے اپنی ابتدائی زندگی میں روایتی انداز میں اسلامی علوم پڑھے۔ 1973ء میں یہ امین احسن صاحب اصلاحی صاحب کی شاگردی میں آگئے اور اصلاحی صاحب کے مخصوص، شدت پسند اور متنازعہ نظریات نے ان کی زندگی پر گہرا اثرڈالا۔ دس سال سے زیادہ (1979ء تا 1991ء) عرصے تک سول سروسز اکیڈمی لاہور میں بطور عربی ٹیچر کے ملازمت کی، نائن الیون کے واقعے کے … Continue reading جاوید احمد غامدی

حدیث عمار (رض)

متواتر حدیث نبوی، حدیث عمار (رض) ہمارے لئے قطعی نص ہے اور رسول اللہ (ع) کی نبوت کی واضح نشانیوں میں سے ہے اور ہمارے لئے خط احمر کا درجہ رکھتی ہے،اس پر تشکیک کرنے والا ہمارے نزدیک ضال ومضل ہے – غامدی صاحب نے اس صحیح حدیث کا انکار کر کے اپنی ناصبیت اور تعصب کا مزید ثبوت دیا ہے – بنو امیہ کی ملوکیت اور ظلم کا دفاع کرنا اسلام اور دین فروخت کرنے کے مترادف ہے اگر فرض کر لیں “حدیث عمار” صحیح بخاری کے بعض نسخوں میں نہیں ہے (اگرچہ تحقیق کے مطابق حدیث عمار کا … Continue reading حدیث عمار (رض)

حضرت علی ؓ اور غلطیہائے مضامین

حضرت علی ؓ اور غلطیہائے مضامین ناصبیتِ قدیمہ و جدیدہ کے احمقانہ و احسان فراموشانہ اعتراضات کے جواب میں امام المحققين علامہ مولانا سید مناظر احسن گیلانی دیوبندی ؒ کی نادر تحریر, جو آجکل کے حالات کے حسبِ حال بھی ہے،کتاب :امام ابو حنیفہ کی سیاسی زندگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک طبقہ ایسا پیدا ہوگیا ہےجو بنوامیہ کے سلاطین جمعین کے مقابلہ میں بےچارے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو محلِ طعن و ملامت بناتے رہتے ہیں۔ مرتضی علیہ السلام سے ان لوگوں کو اس کی شکایت ہے کہ کفار کے مقابلہ میں مسلمان صف آرا تھے اور فتوحات پر فتوحات حاصل … Continue reading حضرت علی ؓ اور غلطیہائے مضامین

غامدی صاحب کے کچھ نظریات

غامدی صاحب کے کچھ نظریات جو ان کی چند ویڈیوز سے بلا شک و شبہ سامنے آچکے ہیں اور اجماعِ اُمت سے صریح انحراف پر مبنی ہیں: 1. علی بن ابی طالب اہلبیت میں سے نہیں ہیں۔ 2. مشاجرات صحابہ میں صرف علی برحق نہیں تھے بلکہ وہ احق یعنی مخالفین کی نسبت حق سے قریب تر بھی نا تھے۔ عملاً امیر معاویہ کا نکتہ نظر زیادہ “حقیقت پسندانہ” ہونے کی وجہ سے بہتر تھا اور معاویہ کی سیاسی “جیت” نے ان کا حق پر ہونا ثابت کردیا۔ 3. یزید کی جانشینی اُمت پر امیر معاویہ کا احسان ہے۔ جاوید … Continue reading غامدی صاحب کے کچھ نظریات

امام النواصب جاوید غامدی

ہر ضلالت کی طرح ناصبیت بھی اپنی ہر بات کی تردید خود کرتی ہے۔ ایک طرف یہ ضد ہے کہ سسر اور برادر نسبتی کو بھی اہلبیت مانو، دوسری طرف انتہاء درجے کی بدلحاظی اور بدتمیزی کے ساتھ امام النواصب جاوید غامدی کہتے ہیں کہ داماد اہلبیت میں نہیں ہوتا لہذا علی بن ابی طالب اہلبیت میں نہیں ہیں۔ یہ بات تو دین کی تھوڑی سی فہم رکھنے والا ایک ذہین بچہ بھی بخوبی سمجھتا ہے کہ مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم دامادِ رسول ہونے سے پہلے رسول اللہ کے بھائی اور بیٹے ہیں۔ اہلبیتِ رسول صلی اللہ علیہ … Continue reading امام النواصب جاوید غامدی

اتمام حجت کا غامدی استدلال

مجھے کوشش اور خواہش کے باوجود اتمام حجت کا غامدی فلسفہ نہیں سمجھ آیا. آج ایک دوست جو ایک مقالہ کا امتحان لینے اسلامی یونیورسٹی سے آئے تھے اس کے مختلف مراحل پر گفتگو کرتے رہے. میری الجھن یہ ہے کہ رسول کی طرف سے تو اتمام حجت کا تعین ہو سکتا ہے لیکن جن لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہوتی ہے ان کی داخلی کیفیت کا کیسے ادراک ہو سکتا ہے کہ اس کے تمام شبہات دور ہو گئے مثلاً ابو جہل کے اعترافات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ محض ہٹ دھرمی کے باعث مخالف تھا لیکن … Continue reading اتمام حجت کا غامدی استدلال

کیا معاویہ بن ابو سفیان نے بغاوت کی؟

جا وید غامدی صاحب کے جواب میں اس معاملے کو اسلام اور عقیدت کی عینک سے ہٹ کر دیکھیں، تو ہمیں بعض باتیں معلوم ہوتی ہیں، جاوید غامدی نے اپنی حالیہ ایک وڈیو میں کہا کہ علی بن ابی طالب کی خلافت کا انعقاد وقت اور حالات کو مدنظر رکھ کر نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے معاویہ کی بغاوت، کو ہم بغاوت نہیں کہہ سکتے۔ اس بات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ اسے دور رسول سے بھی پہلے، قریش کی مکہ پر قبائلی حکومت اور قبائلی نظام کی فطرت کو بیان کرنے سے دیکھنا چاہیے مگر میں … Continue reading کیا معاویہ بن ابو سفیان نے بغاوت کی؟

اہلبیتِ رسولؐ صرف امہات المومنین ہیں

‎عقل پر پتھر رکھ کر بحث کی خاطر مان بھی لیا جائے کہ جاوید غامدی صاحب درست فرماتے ہیں کہ اہلبیتِ رسولؐ صرف امہات المومنین ہیں اور رشد و ہدایت بھی اہل کساء و مباہلہ سے نہیں بلکہ صرف امہات المومنین سے ہی ملنی ہے ۔۔۔ اس صورت میں غامدی صاحب ام المومنین ام سلمہ سلام اللہ علیہا اور ان کی بے لاگ حمایتِ علی رض و حمایتِ حسین رض کا کیا کریں گے ؟ قرآن کی کس آیت کی بنا پر سیدّہ ام سلمہ سلام اللہ علیہا کو اہلبیت سے خارج کریں گے؟ احمد الیاس اصل مسئلہ یہ ہوا … Continue reading اہلبیتِ رسولؐ صرف امہات المومنین ہیں

وراثت اور وصیت کے متعلق غامدی صاحب کی غلط فہمیاں

آج جاوید غامدی صاحب کا ایک تازہ وڈیو کلپ ایک دوست کی وجہ سے دیکھنا پڑا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ غامدی صاحب نے میرے سوالات کا جواب دیا ہے۔ تقریباً آٹھ منٹ کے اس کلپ کو کئی دفعہ دیکھنے اور ان کی بات غور سے سننے پر ایک دفعہ پھر اس نتیجے کو تقویت ملی کہ وہ حد درجے سادگی پر مبنی موقف کو انتہائی قطعیت کے ساتھ بیان کرتے ہیں اور اس دوران میں انھیں یہ بھی معلوم نہیں ہوپاتا کہ ان کے بیان کا ایک حصہ دوسرے حصے کے ساتھ متناقض ہے۔ مزید یہ بھی معلوم … Continue reading وراثت اور وصیت کے متعلق غامدی صاحب کی غلط فہمیاں