قائد اعظم اور پاکستان کے خلاف سرکردہ دیوبندی عالم مولانا محمود مدنی کی تکلیف دہ باتیں

مولانا محمود مدنی جمیت علما ہند کے جنرل سیکرٹری ہیں (اسی جماعت کی پاکستانی شاخ کی قیادت مولانا فضل الرحمن کرتے ہیں) ، دارالعلوم دیوبند بھارت سے فارغ التحصیل ہیں، اور کانگریسی ہندو لابی کے حامی ہیں، ایک انڈین ٹاک شو میں مولانا مدنی نے قائداعظم محمد علی جناح، پاکستان اور دو قومی نظریہ کے بارے میں جو نفرت انگیز زبان استعمال کی، اسے آپ اس مختصر ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں – مولانا مدنی نے کہا:

“جناح کی فوٹو علی گڑھ یونیورسٹی سے ہٹا دینی چاہیے، اس تصویر کا لگا رہنا نہ بھارت کے حق میں ہے اور نہ ہی علیگڑھ یونیورسٹی کے، سٹوڈنٹس یونین کو اس تصویر کے لگے رہنے پر ضد نہیں کرنی چاہیے، انھیں کہنا چاہیے کہ ہم بھارتی ہیں، ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو مسترد کر کے انڈیا کو ترجیح دی ، جناح ایک پاگل آدمی تھا، قائداعظم بننا چاہتا تھا ، پاکستان کا بننا ایک جھوٹ تھا، پاکھنڈ تھا، اسلام کے ساتھ دشمنی تھی ، اس کے بننے سے نہ صرف بھارت اور پورے برصغیر کا نقصان ہوا بلکہ اسلام اور مسلمانوں کا بھی بہت نقصان ہوا، ہم جناح کا فوٹو لگنے کے مخالف ہیں ، اسلام کے نام پر دھبہ ہے، جناح کی فوٹو اتنی دیر لگی کیسے رہی،اسے تو بہت پہلے ہٹا دیا جانا چاہیے تھا” (مولانا محمود مدنی دیو بندی،جنرل سیکرٹری، جمیعت علما ہند

یہ محض سیاسی یا فکری اختلاف نہیں بلکہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے اس لابی کے کینہ اور کدورت کا ثبوت ہے، یہی نفرت ان کے اجداد میں شامل حسین احمد مدنی اور ابو الکلام آزاد کو قائد اعظم ، علامہ اقبال اور لیاقت علی خان سے تھی ، آج ہندو انتہا پسندوں کے یہی چیلے قائد اعظم ، پاکستان اور دو قومی نظریات کے خلاف نفرت انگیز بات کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں موجود ان کے ان کے نظریات سے برین واش ہونے والے گمراہ تکفیری خوارج، اسی ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں اور پولیس اور فوج کے اہلکاروں کو شہید کر چکے ہیں اور اپنی تکفیری انتہا پسندی کا نشانہ جمہور اہلسنت ، بریلوی، شیعہ، صوفی کے علاوہ غیر مسلموں کو بھی بنا رہے ہیں – یہ تکفیری خوارج انتہائی موقع پرست لوگ ہیں، بھارت میں اپنے مفادات کے لئے یہ کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے تلوے چاٹتے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ اپنے تکفیری خوارجی نظریے کو پروان چڑھانے کے لئے یہ دوسرے ملکوں کے اشاروں اور مالی امداد پر چلتے ہیں اور ڈالر لے کر جہاد کرتے ہیں –

ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ مملکت خداد پاکستان اور بانی پاکستان کے خلاف اس غلیظ پراپیگنڈے اور ان خوارج کے حربوں سے ہوشیار رہے، اس پیغام کو ہر درد مند پاکستانی تک پہنچا دیں تاکہ ہم سب مل کر ایمان، اتحاد، اور تنظیم کے جذبے سے پاکستان کی خدمت کریں