ہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ ہیں

سندھ کی بیٹی کی خوبصورت نظم اردو ترجمہ ہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ ہیں امن امان چاہتے ہیں نہ جھگڑے نہ جنگیں نہ شیطان کو چاہتے ہیں ہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ* ہمارا دین اور مذہب ہر انسان سے محبت ہے ہم سچل جیسا صوفی ، سچا انسان چاھتے ہیں ہم سندھی لوگ ، ہم صوفی لوگ ہیں ……..*نہ ہندو نہ مومن نہ کوئی ذات ہے میری میں جو ہوں سو ہوں، بس تیرا احسان چاہتا ہوںہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ ہیں امن امان چاہتے ہیں نہ جھگڑے, نہ جنگیں نہ شیطان کو چاہتے ہیں —- حسن … Continue reading ہم سندھی لوگ، ہم صوفی لوگ ہیں

ہم کہاں کھڑے ہیں؟ – حافظ صفوان

جوں جوں عمر بڑھی ہے توں توں جن چیزوں کے معاملے میں بالکل واضح سمجھ آنا شروع ہوئی ہے ان میں کا ایک نظامِ تعلیم اور ذریعۂ تعلیم بھی ہے۔ نظامِ تعلیم صرف وہی چلے گا جس کے لیے فنڈنگ ہو رہی ہے اور اس کا نصاب بھی وہیں سے آئے گا خواہ وہ یہاں والے کیوں نہ بنا رہے ہوں، اور ذریعۂ تعلیم بھی وہی زبان ہوگی جسے فنڈنگ دینے والے قبول کرتے ہیں۔ یہاں اس بارے میں جو کچھ کیا اور کرایا جاتا ہے اور جذبات ابھارے اور جذبات سے کھلواڑ کیا جاتا ہے یہ بھی سب کا … Continue reading ہم کہاں کھڑے ہیں؟ – حافظ صفوان

اسلام دعوت سے ریاست تک – حافظ صفوان

“سرزمینِ ہند میں پوسٹ کالونیل ازم” کے موضوع پر کافی دن سے بات چل رہی ہے۔ دل میں ایک پھریری آئی کہ میں بھی اس موضوع پر اپنے ذہن میں موجود باتیں پیش کر دوں تاکہ لوگوں کے بہتر اور عالمانہ خیالات سے کچھ سیکھ سکوں۔ میری رائے میں invaders (درانداز) کو مذہبی اور سیکولر کے خانے میں بانٹنا صرف اپنے آپ کو دھوکہ دینے والی بات ہے۔ مسلم نوآبادیات قائم کرنے والے درانداز اگر جہاد کے نعرے کے تحت آئے جو ان کا مذہبی سٹنٹ تھا، اور یورپی نوآبادی قائم کرنے والے درانداز برطانوی بادشاہت کے پروانے کے ساتھ … Continue reading اسلام دعوت سے ریاست تک – حافظ صفوان

حورعین اور جنت کے نظارے

لیاقت علی ایڈووکیٹ 1970 کی دہائی میں ٹرین اور بس کے ذریعے سفر کرتے ہوئےجس شہراور قصبے سے گذرہوتا وہاں کے مکانوں اور سرکاری عمارتوں کی دیواروں پر ایک کتاب۔۔۔۔ موت کا منظر معہ مرنے کے بعد کیا ہوگا از خواجہ محمد اسلام (واضح رہے کہ یہ کتاب مولانا عاشق الٰہی بلند شہری کی تصنیف ہے) کا اشتہار لکھا ضرور پڑھنے کو ملتا تھا ۔ بعد ازاں مختلف گھروں کی الماریوں میں بھی اس کتاب کو پڑے دیکھا لیکن پڑھنے کی توفیق کبھی نہ ہوئی۔ دوہفتے قبل یہ کتاب فٹ پاتھ پرپڑ ی ملی توسوچا کیوں نہ اس کا بھی … Continue reading حورعین اور جنت کے نظارے

سلطنت عثمانیہ میں بھائیوں کو ہلاک کرنے کی روایت اور ترکوں کے جانشینی کے اصول

بی بی سی اردو سنہ 1595 کا ایک دن۔ سلطنت عثمانیہ اپنے عروج پر ہے۔ یہ وہ دن ہے جب اس وقت کی سپر پاور کا اقتدار سلطان مراد سوم کے انتقال پر ان کے بیٹے محمت کو مل چکا ہے جو اب سلطان محمت سوم ہیں۔لیکن اس دن کو تاریخ میں جس وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے وہ شاید استنبول میں شاہی محل میں نئے سلطان کی آمد سے زیادہ وہاں سے 19 شہزادوں کے جنازوں کا نکلنا تھا۔ یہ جنازے نئے سلطان محمت سوم کے بھائیوں کے تھے جنھیں سلطنت میں اس وقت رائج بھائیوں کے قتل … Continue reading سلطنت عثمانیہ میں بھائیوں کو ہلاک کرنے کی روایت اور ترکوں کے جانشینی کے اصول

رب سے لاڈ

مولانا اظہر حسن زیدی مرحوم معروف شیعہ عالم تھے. ان کی ملتان میں بڑھاپے کے دور کی ایک مجلس کی ویڈیو ہے جس میں وہ فرما رہے ہیں کہ میں نمازِ صبح اس لیے نہیں پڑھتا کہ اللہ سے کہوں گا میں مزے کی نیند میں تھا. اللہ جب ناراض ہونے لگا میں کہوں گا پروردگار تجھے نیند کی لذت جو معلوم نہیں.اللہ سوال کرے گا نمازِ ظہر کیوں نہیں پڑھی. میں کہوں گا بچوں کی روزی میں مصروف تھا. اللہ کہے گا رزق کمانا ضروری تھا یا نماز؟ میں کہوں گا اللہ تجھے رزق کی ضرورت نہیں ورنہ جانتا … Continue reading رب سے لاڈ

تحریکِ خلافت اور ابو الکلام آزاد

قاضی محمد عدیل عباسی پکے خلافتی اور کانگرسی تھے۔ اپنی مشہور کتاب “تحریکِ خلافت” میں انھوں نے بدلائل ثابت کیا ہے کہ 1920 میں ہجرت کا فتویٰ مولانا عبد الباری نے نہیں بلکہ مولانا ابوالکلام آزاد نے دیا تھا۔ اس فتویٰ میں انھوں نے لکھا تھا:“تمام دلائل شرعیہ حالات حاضرہ و مصالحِ مہمہ امت اور مقتضیات و مصالح پر نظر ڈالنے کے بعد پوری بصیرت کے ساتھ اس اعتقاد پر مطمئن ہو گیا ہوں کہ مسلمانان ہند کے لیے بجز ہجرت کوئی چارہ شرعی نہیں۔ ان تمام مسلمانوں کے لیے جو اس وقت ہندوستان میں سب سے بڑا اسلامی عمل … Continue reading تحریکِ خلافت اور ابو الکلام آزاد

ایک تصویر جسے شئیر کئے بغیر نہ رہ سکا

دسمبر ٢٠١٩ میں لکی مروت میں ایک سینئر شیعہ رہنما اور شاعر سید ظہور افگار بخاری کو تکفیری دہشت گردوں نے ان کے حجرے میں گھس کر شہید کر دیا. انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ ایک مقامی اہل سنت عالم دین نے پڑھائی جبکہ شیعہ علماء پیچھے کھڑے ہوئے، مقتدیوں میں بھی ابھی اہل تشیع اور اہل سنت والے شامل ہیں بلکہ اہل سنت والے زیادہ تھے۔ یہ اصل چہرہ ہے میرے پاکستان اورعلمائے کرام کا۔ فضل ہادی حسن Continue reading ایک تصویر جسے شئیر کئے بغیر نہ رہ سکا

ڈربن میں سنّی کمیونٹی کی مسجد

دیار غیر میں اتحاد بین المسلمین کی عظیم مثال – اسلام دشمن قوتوں اور تکفیری خوارج کے منصوبوں کو سنی شیعہ وحدت سے ناکام بنائیں ‏یہ ڈربن میں سنّی کمیونٹی کی مسجد ہے انھوں نے شیعہ مسلمانوں کےلئے مسجد میں سجدہ گاہ رکھی ہیں، ساتھ محبت اور احترام کی نصیحت کی اور یہ واضح کیا ہے کہ رسول اکرم ص بھی زمین پر سجدہ کرتے تھے Continue reading ڈربن میں سنّی کمیونٹی کی مسجد