“تکفیر” اور اہلِ حدیث علما

عام طور پر اہلِ حدیث علماء کو متشدد سمجھا جاتا ہے کہ وہ مختلف اعمال/رسوم پر “کفر/شرک” کے فتاویٰ جاری کرنے میں حد درجہ سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔۔۔لیکن اگر تعصب سے ہٹ کر دیکھا جائے تو شاید یہ بھی ایک تہمت ہی ہے۔ یہ درست ہے کہ اہلِ حدیث، توحید کے حوالے سے زیادہ محتاط ہیں، لیکن وہ مؤول کی “تکفیر” ہرگز نہیں کرتے، تاویل پر مبنی کفریہ و شکریہ اعمال کے انجام دینے والے کو وہ “کافر/مشرک” نہیں جانتے۔ ہاں یہ درست ہے کہ کافی سارے رسوم و نظریات کو وہ روحِ توحید کے منافی جانتے ہیں، جنھیں … Continue reading “تکفیر” اور اہلِ حدیث علما

اکابرین دیوبند کی طرف سے انتہا پسندی اور وہابیت کی مذمت – تاریخی حقائق

حضرات علمائے دیوبند نے اپنی کتب میں باربار وہابی، سلفی اور سعودی نجدی عقائد کی زبردست تردید کی ہے ۔مثلاً مولانا خلیل احمد اینٹھوی دیوبندی (۱۸۵۲ء۔ ۱۹۲۷ء) لکھتے ہیں: ’’ ان کا ( محمد بن عبدالوہاب نجدی او ر اس کے تابعین) عقیدہ یہ ہے کہ بس وہ ہی مسلمان ہیں اور جو ان کے عقیدہ کے خلاف ہو وہ مشرک ہے اوراس بناء پر انہوں نے اہل سنت کا قتل مباح سمجھ رکھاتھا‘‘۔(المسند علی المفند، مطبوعہ کراچی صفحہ ۲۲) (نوٹ)۔۔۔اس کتاب پر شیخ الہند و شیخ الدیوبند مولانامحمود حسن(۱۸۵۱ء ۔ ۱۹۲۰ء) حکیم الامت دیوبند مولانا اشرف علی صاحب تھانوی … Continue reading اکابرین دیوبند کی طرف سے انتہا پسندی اور وہابیت کی مذمت – تاریخی حقائق

افسوس مسلکی جھگڑوں اور بحثوں میں اپنی عمر ضائع کر دی – مولانا انور شاہ کاشمیری

افسوس مسلکی جھگڑوں اور بحثوں میں اپنی عمر ضائع کر دی – حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کاشمیری رحمۃ اللہمفتی محمد شفیع مرحوم و مغفور فرماتے ہیں کہ میں حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کاشمیری رحمۃ اللہ کی خدمت میں ایک دن نماز فجر کے وقت اندھیرے میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضرت سر پکڑے ہوئے بہت غمزدہ بیٹھے ہیں۔ میں نے پوچھا”مزاج کیسے ہیں؟” انہوں نے کہا کہ ہاں! ٹھیک ہیں میاں! مزاج کیا پوچھتے ہو، عمر ضائع کردی۔۔۔ ۔میں نے عرض کیا حضرت! آپ کی ساری عمر علم کی خدمت میں اور دین کی اشاعت … Continue reading افسوس مسلکی جھگڑوں اور بحثوں میں اپنی عمر ضائع کر دی – مولانا انور شاہ کاشمیری

مجلسِ شہادت امام حسین رضی الله تعالی عنہ اورشاہ عبدالعزیز محدث دہلوی

[حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے ہیں ]۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیدنا امام حسین کی مجلس شہادت بروزِ عاشور یا ایک دو دن قبل ہوتی ہے چار ، پانچ سو بلکہ ہزار آدمی جمع ہوتے ہیں درود شریف پڑھتے ہیں اس کے بعد جب فقیر آتاہے لوگ بیٹھتے ہیں امام حسین ؄کے فضائل اور ذکر شہادت جو احادیث میں آیا ہے کرتے ہیں ان ( شہدائے کربلا) کو جو تکالیف پہنچیں جو معتبر روایات سے ثابت ہیں بیان کی جاتی ہیں اس ضمن میں وہ مرثیہ جو جن و پری سے حضرت … Continue reading مجلسِ شہادت امام حسین رضی الله تعالی عنہ اورشاہ عبدالعزیز محدث دہلوی

اہلبیت رضی الله عنہم سے دشمنی اور اکابرین اہلسنت کا موقف

مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی مرحوم کی زیر نگرانی نکلنے والے ندوہ العلما لکھنو کے پندورہ روزہ ترجمان آرگن “تعمیرحیات، لکھنؤ” کی ۱۰ مارچ ۱۹۹۲ء کی اشاعت میں جناب عبداللہ عباس ندوی نے سانحہ کربلا پر چشم کشا مضمون لکھا ۔ عبداللہ عباس ندوی صاحب ، جو کہ اس وقت ندوۃ العلماء کے نگرانِ امتحان کے منصب پر فائز تھے، نے ناصبی ، تکفیری، خارجی مولوی عتیق الرحمٰن سنبھلی بن مولوی منظور نعمانی کی کتاب “واقعہ کربلا اور اسکا پس منظر” میں موجود ناصبیت اور عداوت اہلبیت رضی الله عنہم کے رد میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: “غزوۂ بدر … Continue reading اہلبیت رضی الله عنہم سے دشمنی اور اکابرین اہلسنت کا موقف

خلافت راشدہ کے بعد امت کا زوال – علامہ سلمان ندوی، دار العلوم ندوۃ العلماء

ندوۃ العلماء لکھنؤ میں شیخ الحدیث علامہ سلمان ندوی صاحب نے اپنے بیان میں تحقیق اور حریت فکر حق ادا کر دیا اور خلافت راشدہ کے بعد امت میں جو ملوکیت در آئی ، اس کا اہم تجزیہ پیش کیا ۔ اس بابت ان کا موقف اکابرین اہلسنت جیسا کہ امام ذہبی، امام احمد بن حنبل، امام شافعی ، امام مالک ، امام ابو حنیفہ، ملا علی قاری، علامہ آلوسی، ابن جوزی، مولانا محمد قاسم نانوتوی، شاہ عبد العزیز دہلوی اور مجدد الف ثانی کے نقطہ نظر کا آئنہ دار ہے اپنے تحقیقی خطاب میں مولانا ندوی نے امیر معاویہ … Continue reading خلافت راشدہ کے بعد امت کا زوال – علامہ سلمان ندوی، دار العلوم ندوۃ العلماء

شہید کربلا اور یزید، مولانا محمد طیب قاسمی کا نقطۂ نظر

اسلام ٹائمز: امام حسینؑ کے پاک باطن ہونیکے بارے میں اہل سنت والجماعت کا عقیدہ مولانا طیب قاسمی یوں واشگاف انداز سے بیان کرتے ہیں: “بہرحال امام حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں عمومی اور خصوصی نصوص شریعہ کی روشنی میں اہل سنت والجماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ وہ جزو رسول اور صحابی جلیل ہونے کیوجہ سے پاک باطن، پاک نیت اور عادل القلب تھے۔ خواہ انکا عمل گھریلو تھا یا میدانی، وہ مدینہ کے مقدس مقام میں رہ کر بھی رجس باطن سے پاک تھے اور کربلا کے میدان میں جا کر بھی پاک ضمیر اور رجس … Continue reading شہید کربلا اور یزید، مولانا محمد طیب قاسمی کا نقطۂ نظر

خلافت راشدہ کے بارے میں میرے نتائج فکر۔ڈاکٹر طفیل ہاشمی

خلافت راشدہ کا عقیدے سے نہیں، تاریخی حقائق سے تعلق ہے. جہاں تک خلفاء راشدین کی عظمت کی بات ہے تو وہ سب السابقون الاولون ہیں. یہ وہ مقام ہے کہ کوئی بعد کا فرد اس فہرست میں نام نہیں لکھوا سکتا. قرآن میں سینکڑوں آیات ان کی عظمت کی گواہ ہیں. جہاں تک خلافت، اس کی ترتیب اور اس حوالے سے افضلیت ہے اس کا عقیدے سے تعلق نہیں ہے. بلکہ واقعاتی حقائق سے ہے. عقیدے تاریخی اور سماجی یا سیاسی حرکیات سے جنم نہیں لیتے. خلفاء راشدین کی ترتیب الہامی نہیں بلکہ جمہوری ہے. کسی آیت قرآنی یا … Continue reading خلافت راشدہ کے بارے میں میرے نتائج فکر۔ڈاکٹر طفیل ہاشمی

حضرت عمر فاروقؓ کادورِ خلافت، اسلام کا روشن نظام حیات

سیدنافاروق اعظم ؓ وہ ہستی ہیں جن کے دور خلافت میں اسلام ایک جیتے جاگتے نظام حیات کی شکل میں سامنے آیا۔ حضرت عمرفاروق ؓ کی شخصیت اتنی عظیم ا و ر ا ن کا مقام اتنا بلند ہے کہ آپ” عمر”کہیں، تب بھی کوئی شخص ابہام کا شکار نہ ہوگا۔ کائنات میں کتنے ہی عمر ہوئے ہیں مگر جب بھی کوئی شخص یہ کہے کہ “عمر نے کہا”تو ہر سننے والا فورا ًسمجھ جاتا ہے کہ یہ حضرت عمر بن خطاب ؓ کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔ کسی دوسرے کی جانب خیال جانے کا سوال ہی پیدا … Continue reading حضرت عمر فاروقؓ کادورِ خلافت، اسلام کا روشن نظام حیات

اہلسنت پر شیعہ یا رافضی ہونے کے الزام کا حربہ

اوائل اسلام سے نواصب اور خوارج کی کوشش ہے کہ فرقہ وارانہ تعصب پیدا کر کے مسلمانوں کو عشق رسول ﷺ اور محبت اہلبیت رضی الله عنہم سے دور کر دیں، اس ناپاک سازش سے ہوشیار رہیں ناصبی خارجی دشمنان اہلبیت رضی الله عنہم نے ان نیک طینت ، پاکباز علما اہلسنت بریلوی، دیوبندی اور اہلحدیث پر رافضیت اور شیعیت کا گھسا پٹا الزام لگایا – ان علماء کرام کا جرم؟ محبت ابلبیت رضی الله عنہم امام شافعی نے فرمایا کہ اگر آل محمد ﷺ سے محبت رفض ہے تو کائنات گواہ ہے کہ میں رافضی ہوں Continue reading اہلسنت پر شیعہ یا رافضی ہونے کے الزام کا حربہ