ایک تاریخی مغالطہ – کیا حضرت علی کی ام کلثوم نامی بیٹی تھی جس کی حضرت عمر سے شادی ہوئی؟

علما میں سے ایک بڑی جماعت کا نظریہ یہ ہےکہ حضرت علی رضی الله عنہ کی حضرت زینب رضی الله عنہاکے علاوہ کوئی اور دختر نہیں تھی اور در حقیقت ام کلثوم وہی جناب زینب ہیں اور وہ افراد جنھوں نے حضرت علی کی حضرت فاطمہ رضی الله عنہا سے اولاد ذکر کی ہیں یعنی امام حسن و حسین، زینب و ام کلثوم در حقیقت انھوں نے اس روایت کے متن کو بیان کیا جس میں کبھی زینب کا نام ہے تو کبھی ام کلثوم کا نام ہے اور اس بات کی طرف توجہ نہیں کی ہے ام کلثوم اور … Continue reading ایک تاریخی مغالطہ – کیا حضرت علی کی ام کلثوم نامی بیٹی تھی جس کی حضرت عمر سے شادی ہوئی؟

حضرت ابو طالب نے رسول الله اور حضرت خدیجہ کا نکاح پڑھوایا

حضرت ابو طالب حنیف تھے جن کا توحید اور نبوت پر مکمل ایمان تھا، آپ نے ہی رسول الله اور حضرت خدیجہ کا نکاح پڑھوایا – قطب آن لائن نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بلال قطب اور دیگر شرکا نے واضح کیا کہ حضرت ابوطالب توحید و نبوت کی حقیقت کو پہچانتے تھے- بدقسمتی سے نواصب اور ملوک کی جانب سے گھڑی گئی روایت کی بنیاد پر کچھ بدقسمت لوگ حضرت ابو طالب کے ایمان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں جو ایک تاریخی بددیانتی ہے Continue reading حضرت ابو طالب نے رسول الله اور حضرت خدیجہ کا نکاح پڑھوایا

دور ملوکیت کے حدیث اور تاریخ پر اثرات

اگرچہ صحاح ستہ، طبری اور دیگر مستند کتب میں حدیث اور تاریخ کی مستند روایت اور واقعات مرقوم ہیں لیکن چونکہ خلافت راشدہ کے بعد بادشاہت یا ملوکیت کا دور شروع ہوا جس میں بالخصوص اہلبیت اور آل محمد پر نہایت سختیاں روا رکھی گئیں، تو چند ایسی روایات بھی ان مجموعوں میں شامل ہو گئیں جن پر ملوکیت کا گہرا اثر تھا – مقصد حدیث اور تاریخ کی کتب یا ان کی اہمیت کا انکار نہیں، بلکہ یہ واضح کرنا ہے کہ دو تین فیصد کے قریب روایات میں ملوکیت کے اثرات موجود ہیں اور ان کا کڑا جائزہ … Continue reading دور ملوکیت کے حدیث اور تاریخ پر اثرات

والد کی طرح رسول کریم کی پرورش اور دفاع کرنے والی شخصیت حضرت ابو طالب ، تاریخ کی روشنی میں

حضرت ابو طالب رضی الله عنہ کے والد کا نام حضرت عبدالمطلب رضی الله عنہ ہے ۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد حضرت عبداللہ رضی الله عنہ کے واحد سگے بھائی تھے چونکہ دیگر کی والدہ مختلف تھیں۔حضرت ابو طالب کا شمار حضرت خدیجہ ، حضرت علی ، حضرت فاطمہ بنت اسد اور حضرت ابو بکر رضی الله عنہم کے ہمراہ اولین مسلمانوں میں ہوتا ہے، آپ نے تاحیات اشاعت اسلام میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ساتھ دیا اور ان کی بت پرستی کوئی ایک روایت بھی نہیں ملتی جبکہ سیرت … Continue reading والد کی طرح رسول کریم کی پرورش اور دفاع کرنے والی شخصیت حضرت ابو طالب ، تاریخ کی روشنی میں

کربلا کا سفر، کچھ یادیں ۔ مبشر علی زیدی

بُلاوا میری پیاری امی کا انتقال ہوچکا ہے۔ میں قرآن پاک خریدتا ہوں اور امی کی طرف سے مسجدوں میں رکھ دیتا ہوں۔ چاہے کوئی سُنی پڑھے، شیعہ پڑھے، مقلد پڑھے، غیر مقلد پڑھے، کچھ ثواب امی کو بھی پہنچتا ہوگا۔امام حسین علیہ السلام کا حرم بھی خدا کی مسجد ہے۔ یہاں بھی نماز پڑھی جاتی ہے۔ یہاں بھی قرآن پڑھا جاتا ہے۔ جگہ جگہ طاقچے بنے ہیں جن میں قرآن پاک رکھے ہیں۔ تسبیحیں رکھی ہیں۔ کوئی زمین پر سجدہ نہ کرنا چاہے تو سجدہ گاہیں رکھی ہیں۔ پچھلی بار میں کربلا آیا تو دیکھا کہ حرم کے خدام … Continue reading کربلا کا سفر، کچھ یادیں ۔ مبشر علی زیدی

فدک کا مقدمہ – محمد فاروق علوی

واقعہ فدک کاخلاصہ یہ ہے کہ فدک حجاز کا ایک قریہ ہے اور مدینہ کے قریب ہے ۔مدتوں وہاں یہودی آباد تھے اور وہاں کی زمین بڑی زرخیزتھی ۔وہاں یہود کھیتی باڑی کیا کرتے تھے ۔ سال 8 میں اہل فدک نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رعب ودبدبہ سے مرعوب ہوکر فدک کی زمین ان کے حوالہ کردی تھی اور فدک خالص رسول خدا کی جاگیر تھی ۔کیوں کہ سورہ حشر میں اللہ تعالی کا فرمان ہے ومآ آفاء اللہ علی رسولہ منھم فما او جفتم علیہ من خیل ولارکاب ولکنّ اللہ یسلّط رسلہ علی من … Continue reading فدک کا مقدمہ – محمد فاروق علوی

تاریخ کے بارے میں غیر علمی روئیے — طفیل ہاشمی

مسلمانوں میں علم حدیث میں جرح و تعدیل نے تاریخ نویسی، طبقات نگاری اور وقائع قلم بند کرنے کے رجحان کو اوج ثریا پر پہنچا دیا تھا . تاریخ نگاروں کا استقصا کرنا اور انہیں کنٹرول کرنا کسی ریاست کے بس میں نہیں تھا نیز علم جرح و تعدیل نے مسلم وقائع نگاروں میں راست گوئی کو اس حد تک مستحکم کر دیا تھا کہ کسی بھی واقعہ کے حوالے سے چند ایک تاریخی مراجع کا موازنہ کر کے امر واقعہ کا کھوج لگانے میں کوئی دقت نہیں تھی اور آج بھی نہیں ہوتی . تاریخ کی برہنہ گوئی بالعموم … Continue reading تاریخ کے بارے میں غیر علمی روئیے — طفیل ہاشمی

مارکو پولو کی کارستانی

حسن بن صباح اور اس کی جنت کی کہانی مشہور کرنے میں سب سے نمایاں کردار مارکو پولو نے ادا کیا۔ یہ وہ اطالوی سیاح تھا جس کا سفرنامہ دنیا کی مشہور ترین کتابوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کتاب میں مارکو پولو نے لکھا ہے: ‘شیخ الجبال (حسن)نے دو پہاڑوں کے درمیان واقع وادی میں ایک وسیع و عریض اور خوشنما باغ بنوایا ہے جس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ اس میں ہر قسم کے پھل پائے جاتے ہیں اور تصور سے باہر حسین محلات اور خیمے ہیں جن پر سونے کے ورق چڑھے ہیں اور ان میں … Continue reading مارکو پولو کی کارستانی

Diversity in Islam for Beginners

Roughly 1 in 5 of the world’s population is Muslim – that’s over 1.5 billion people. Yet for all the talk about a global society with the information technology revolution bringing knowledge to the masses, what most westerners from non-Muslim backgrounds know about Islam can be written on the back of a small postage stamp. So here then is a crash course. Fundamentalism? Islam, like Christianity is an expansionist religion rather than the traditionalist beliefs of a closed community. This is particularly true of the Caliphates established after the death of the Prophet Muhammad. Conscious of itself as a new … Continue reading Diversity in Islam for Beginners