ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کی فکر انگیز یاد دہانی

فرقوں، فقہوں، مسالک کی مناظرانہ بحثوں کی بجائے توحید، قرآن، ختم نبوت اور اہلبیت و آل محمد صلی الله علیہ والہ وسلم کے مشترکات پر اکٹھے ہو جائیں – اختلافات کو شائستگی، باہمی احترام اور محبت کے ساتھ قبول کریں، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے اسلام اور انسانیت کی خدمت کریں Continue reading ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کی فکر انگیز یاد دہانی

ایک تصویر جسے شئیر کئے بغیر نہ رہ سکا

دسمبر ٢٠١٩ میں لکی مروت میں ایک سینئر شیعہ رہنما اور شاعر سید ظہور افگار بخاری کو تکفیری دہشت گردوں نے ان کے حجرے میں گھس کر شہید کر دیا. انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ ایک مقامی اہل سنت عالم دین نے پڑھائی جبکہ شیعہ علماء پیچھے کھڑے ہوئے، مقتدیوں میں بھی ابھی اہل تشیع اور اہل سنت والے شامل ہیں بلکہ اہل سنت والے زیادہ تھے۔ یہ اصل چہرہ ہے میرے پاکستان اورعلمائے کرام کا۔ فضل ہادی حسن Continue reading ایک تصویر جسے شئیر کئے بغیر نہ رہ سکا

ڈربن میں سنّی کمیونٹی کی مسجد

دیار غیر میں اتحاد بین المسلمین کی عظیم مثال – اسلام دشمن قوتوں اور تکفیری خوارج کے منصوبوں کو سنی شیعہ وحدت سے ناکام بنائیں ‏یہ ڈربن میں سنّی کمیونٹی کی مسجد ہے انھوں نے شیعہ مسلمانوں کےلئے مسجد میں سجدہ گاہ رکھی ہیں، ساتھ محبت اور احترام کی نصیحت کی اور یہ واضح کیا ہے کہ رسول اکرم ص بھی زمین پر سجدہ کرتے تھے Continue reading ڈربن میں سنّی کمیونٹی کی مسجد

نجف میں معروف اینکر کامران شاھد کی آیت اللہ بشیر حسین النجفی سے گفتگو

گفتگو میں اتحادِ امّت پر روشنی ڈالی گئی اور ساتھ امّت کے اتحاد کے لیے کیمیائی نسخہ بھی بتا دیا اور وہ نسخہ توحید، قرآن، ختم نبوت کے ساتھ ساتھ مولا علی کی ذات ہے جس پر تمام امّت جمع ہو سکتی ہے – اسی موضوع پر نامور فلسفی ڈاکٹر علی شریعتی کی کتاب علی، امین وحدت مطالعہ کے لائق ہے Continue reading نجف میں معروف اینکر کامران شاھد کی آیت اللہ بشیر حسین النجفی سے گفتگو

سنی شیعہ فسادات کرنے کی سازش پاک فوج نے بے نقاب کر دی

سانحہ راجہ بازار راولپنڈی – ٢٠١٣ عاشورہ کے موقع پر سنی شیعہ فسادات کرنے کی سازش پاک فوج نے بے نقاب کر دیتکفیری خوارج نے کالے کپڑے پہن کر اپنے ہی دیوبندی مسلک کی مسجد پر حملہ کیا تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی گفتگو ضرور سنیں- مجرموں کی زبانی ان کا اقبال جرم Continue reading سنی شیعہ فسادات کرنے کی سازش پاک فوج نے بے نقاب کر دی

دیوبندیت اور مغالطے – ڈاکٹرطفیل ہاشمی

درجنوں پوسٹس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری ان دیوبندی مدارس پر ہے جو دہشت گردوں کی پنیری تیار کرتے ہیں.اس حوالے سے میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگرچہ ایسے افراد اور ادارے خود کو دیوبندیت کی طرف منسوب کرتے ہیں اور دیوبندیت ان کی گھر کی لونڈی ہے، اس لیے ان سے یہ انتساب کوئی چھین نہیں سکتا۔ لیکن میرا گھرانا دیوبند کا تعلیم یافتہ تھا، حتی کہ ہمارے بچپن میں ہمارے گھروں میں اکابر دیوبند کا اس طرح تذکرہ ہوتا کہ ہم بچے اپنے … Continue reading دیوبندیت اور مغالطے – ڈاکٹرطفیل ہاشمی

یوم شہداء کی مناسبت سے شیعہ شہیدوں کا تذکرہ ۔۔حمزہ ابراہیم

پاکستان میں کل 6 ستمبر کو یوم شہداء منایا گیا۔ شہیدوں کی یاد منانا اس لیے ضروری ہے کیوں کہ تاریخ انسانی معاشرے کا حافظہ ہوتی ہے۔ اگر معاشرہ تاریخ کو بھلا دے تو تاریخ اپنے آپ کو دہرا سکتی ہے۔ دنیا بھر میں شہیدوں کی یاد منانے کیلئے نہ صرف تقریبات اور یوم مناۓ جاتے ہیں بلکہ ان شہیدوں کے آثار کو عجائب گھروں میں رکھا جاتا ہے تاکہ نئی نسل ان اسباب سے آگاہ ہو سکے جنہوں نے ان شہیدوں سے ان کی زندگی چھین لی، اور یہ سبق حاصل کر سکے کہ ان شہیدوں پر ہونے والے … Continue reading یوم شہداء کی مناسبت سے شیعہ شہیدوں کا تذکرہ ۔۔حمزہ ابراہیم

بشار الاسد اور مشرق وسطیٰ – حمزہ ابراہیم

یہ اپریل 2017 ہے۔۔۔ حال ہی میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ اور ایک اعلی تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ایک دہشتگرد سے شادی کر لی، گھر والوں کو یہ پیغام بھیجا کہ وہ شام جا چکی ہے، وہ اپنے نئے نویلے دولہا کے ساتھ بقیہ زندگی گزارنے کی بجائے لاہور میں مسیحی حضرات کی مذہبی تقریب میں دھماکہ کرنا چاہ رہی تھی کہ خفیہ اداروں کے آپریشن میں گرفتار ہو گئی، ایسا کیوں ہوا؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ہمیں ایسے طلبہ کے ذہنی پس منظر اور اس فکری … Continue reading بشار الاسد اور مشرق وسطیٰ – حمزہ ابراہیم

عرب دنیا میں حافظ الاسد کا کردار – حمزہ ابراہیم

حال ہی میں اوریا مقبول جان صاحب نے شام کے حوالے سے ارشادات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔شام کے بحران کے حوالے سے اپنے تعصبات کے زیر اثر آ کر جو جھوٹ اور نفرت پاکستان میں پھیلائی جا رہی ہے اس کا شام کی خانہ جنگی پر تو کوئی قابل ذکر اثر نہیں پڑے گا لیکن یہاں کے معصوم بچوں کے ذہن ضرور گمراہ ہوں گے۔وہ اپنے ملک میں رہنے والے دوسرے مسالک کے لوگوں کے بارے میں تعصب کا شکار ہو جائیں گے۔ کراچی یونیورسٹی کے سعد عزیز اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نورین لغاری کے ذہن … Continue reading عرب دنیا میں حافظ الاسد کا کردار – حمزہ ابراہیم

کربلا کے بارے میں گھڑی گئی سازشی تھیوریاں اور آلِ صدیقؓ کی سیرت ۔حمزہ ابراہیم

”سازشی تھیوری“ حالات و واقعات کی ایسی تشریح کو کہا جاتا ہے جس میں اصل اسباب کو چھپانے کے لیے تاریخ کے مستند حصوں پر پردہ ڈالا جاتا ہے اور مبہم حصوں اور کمزور روایات ڈھونڈ کر سارے تاریخی عمل کو متاثرین ہی کی سازش کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔ عموماً یہ سازشی تھیوری صرف نظریاتی تعصب کے شکار مریدوں کی تشفی کے کام آتی ہے اور علمی اور عوامی حلقوں میں نتائج دینے سے قاصر رہتی ہے۔ کربلا کے معاملے میں ڈاکٹر اسرار احمد اور غلام احمد پرویز وغیرہ جیسے ناصبی حضرات کے بیانیے کا یہی حال ہے۔ … Continue reading کربلا کے بارے میں گھڑی گئی سازشی تھیوریاں اور آلِ صدیقؓ کی سیرت ۔حمزہ ابراہیم