ایک تاریخی مغالطہ – کیا حضرت علی کی ام کلثوم نامی بیٹی تھی جس کی حضرت عمر سے شادی ہوئی؟

علما میں سے ایک بڑی جماعت کا نظریہ یہ ہےکہ حضرت علی رضی الله عنہ کی حضرت زینب رضی الله عنہاکے علاوہ کوئی اور دختر نہیں تھی اور در حقیقت ام کلثوم وہی جناب زینب ہیں اور وہ افراد جنھوں نے حضرت علی کی حضرت فاطمہ رضی الله عنہا سے اولاد ذکر کی ہیں یعنی امام حسن و حسین، زینب و ام کلثوم در حقیقت انھوں نے اس روایت کے متن کو بیان کیا جس میں کبھی زینب کا نام ہے تو کبھی ام کلثوم کا نام ہے اور اس بات کی طرف توجہ نہیں کی ہے ام کلثوم اور … Continue reading ایک تاریخی مغالطہ – کیا حضرت علی کی ام کلثوم نامی بیٹی تھی جس کی حضرت عمر سے شادی ہوئی؟

مولا علی کی محبت ایمان کا تقاضا – مفتی حنیف قریشی

مولا علی کرم الله وجہ کی محبت ایمان کا تقاضا ہے، ان کی فضیلت بیان کرنے پر کسی مومن کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے – مفتی حنیف قریشی کا گجرات میں جلسہ عام سے خطاب Continue reading مولا علی کی محبت ایمان کا تقاضا – مفتی حنیف قریشی

امیرالمومنین علی ابن ابی طالب کی شان میں علامہ اقبال کا کلام

ﺳﭙﺎﺱ ﻧﺎﻣﮧ ﺟﻨﺎﺏِ ﺍﻣﯿﺮ – ﺍﺯ ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﮐﯽ ﯾﮧ ﻧﻈﻢ ١٩٠٥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﺩﺑﯽ ﻣﺠﻠﮯ “ﻣﺨﺰﻥ” ﻣﯿﮟ ﺷﺎﺋﻊ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ. ﺑﻘﻮﻝ ﻏﻼﻡ ﺭﺳﻮﻝ ﻣﮩﺮ ﻋﻼﻣﮧ ﯾﮧ ﻧﻈﻢ ﮨﺮ ﺻﺒﺢ ﺑﻄﻮﺭ ﻭﻇﯿﻔﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ. ﯾﮧ ﻣﻨﻘﺒﺖ ﺑﺎﻗﯿﺎﺕ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﮐﮯ ﺻﻔﺤﺎﺕ ١٠٢ ﺗﺎ ١٠٥ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺟﺎﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﮮ ﻣﺤﻮ ﺛﻨﺎﺀﮮ ﺗﻮ ﺯﺑﺎﻧﮩﺎ – ﺍﮮ ﯾﻮﺳﻒ ﮐﺎﺭﻭﺍﻥ ﺟﺎﻧﮩﺎﺍﮮ ﺑﺎﺏ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﺤﺒّﺖ – ﺍﮮ ﻧﻮﺡ ﺳﻔﯿﻨﮧ ٍ ﻣﺤﺒّﺖﺍﮮ ﻣﺎﺣﯽ ﻧﻘﺶ ﺑﺎﻃﻞ ﻣﻦ – ﺍﮮ ﻓﺎﺗﺢ ﺧﯿﺒﺮ ﺩﻝ ﻣﻦﺍﮮ ﺳﺮ ﺧﻂ ﻭﺟﻮﺏ ﻭ ﺍﻣﮑﺎﮞ – ﺗﻔﺴﯿﺮ ﺗﻮﺳﻮﺭﮦٴ ﮨﺎﮮ ﻗﺮﺍﮞ(ﺁﭖ ﺫﺍﺕ ﺍﺣﺪﯾﺖ ﻭ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺷﺎﮨﺮﺍﮦ ﻣﺴﺘﻘﯿﻢ … Continue reading امیرالمومنین علی ابن ابی طالب کی شان میں علامہ اقبال کا کلام

پاکستان کےقومی پرچم کی پرچم کشائی مولانا شبیر احمد عثمانی نے نہیں بلکہ قائد اعظم نے خود کی تھی – ڈاکٹر صفدر محمود

ایک وضاحتی کالم – ڈاکٹر صفدر محمود میں نے یہ بات متعدد بار لکھی ہے کہ تحقیق میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا۔ میں صرف یہ لکھتا ہی نہیں بلکہ اِس پر خلوص نیت سے یقین بھی رکھتا ہوں۔ سچ یہ ہے کہ میں فقط ایک طالب علم ہوں۔ محقق، دانشور، روحانی یا عالم و فاضل ہونے کا نہ اہل ہوں اور نہ ہی اِس حسنِ ظن میں مبتلا ہوں۔ میں نے اکثر محققین، عالم و فاضل لکھاریوں اور شہرت یافتہ دانشوروں کو علم و تحقیق کی روشن خیالی میں عقلِ کل اور حرفِ آخر بنتے دیکھا ہے اور اب … Continue reading پاکستان کےقومی پرچم کی پرچم کشائی مولانا شبیر احمد عثمانی نے نہیں بلکہ قائد اعظم نے خود کی تھی – ڈاکٹر صفدر محمود

حضرت ابو طالب نے رسول الله اور حضرت خدیجہ کا نکاح پڑھوایا

حضرت ابو طالب حنیف تھے جن کا توحید اور نبوت پر مکمل ایمان تھا، آپ نے ہی رسول الله اور حضرت خدیجہ کا نکاح پڑھوایا – قطب آن لائن نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بلال قطب اور دیگر شرکا نے واضح کیا کہ حضرت ابوطالب توحید و نبوت کی حقیقت کو پہچانتے تھے- بدقسمتی سے نواصب اور ملوک کی جانب سے گھڑی گئی روایت کی بنیاد پر کچھ بدقسمت لوگ حضرت ابو طالب کے ایمان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں جو ایک تاریخی بددیانتی ہے Continue reading حضرت ابو طالب نے رسول الله اور حضرت خدیجہ کا نکاح پڑھوایا

ایک سردار جی کے لطیفے نےتصوف کا ایک اہم پیغام واضح کر دیا – مستنصر حسین تارڑ

لطیفہ کچھ یوں ھے کہ ایک سردار جی نہایت اھتمام سے چائے پی رھے تھے۔ وہ ایک گھونٹ بھرنے کے بعد چائے کو ایک چمچے سے خُوب ھلاتے ، چمچہ چائے میں پھیر کر ایک گھونٹ بھرتے اور پھر مسکرانے لگتے۔ وہ یہ عمل بار بار دُھراتے رھے۔ ھر گھونٹ کے بعد چائے کو چمچے سے ھِلاتے ، ایک اور گھونٹ بھرتے اور مُسکرانے لگتے۔ نزدیک بیٹھے ایک صاحب نے پُوچھا کہ ، ”سردار جی آپ ھر بار چائے کو چمچے سے ھِلا کر گھونٹ بھرنے کے بعد مُسکراتے کیوں ھیں؟“ تو سردار جی نے کہا کہ ، ”ایک بات … Continue reading ایک سردار جی کے لطیفے نےتصوف کا ایک اہم پیغام واضح کر دیا – مستنصر حسین تارڑ

قرآن شریف کی تلاوت کیسے کی جائے؟ امام احمد بن حنبل کی نصیحت

امام احمد بن حنبل علیہ رحمہ نے سنا کہ ان کے شاگردوں میں سے ایک شاگرد ساری رات عبادت میں گزارتا ہے اور پورے قران شریف کو اپنے قیام میں پڑھ لیتا ہے۔ امام صاحب کو بہت تعجب ہوا کہ پورا قران ایک رات میں کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے؟ آپ نے اس شاگرد کو سبق سکھانے کیلئے بلا بھیجا۔شاگرد کے حاضر ہونے پر امام صاحب نے کہا: اے میرے بیٹے، میں نے سنا ہے کہ تو اپنی ایک رات کے قیام میں پورے قران پاک کی تلاوت کر لیتا ہے؟شاگرد نے کہا جی، بالکل ایسا ہی ہے۔ … Continue reading قرآن شریف کی تلاوت کیسے کی جائے؟ امام احمد بن حنبل کی نصیحت

دور ملوکیت کے حدیث اور تاریخ پر اثرات

اگرچہ صحاح ستہ، طبری اور دیگر مستند کتب میں حدیث اور تاریخ کی مستند روایت اور واقعات مرقوم ہیں لیکن چونکہ خلافت راشدہ کے بعد بادشاہت یا ملوکیت کا دور شروع ہوا جس میں بالخصوص اہلبیت اور آل محمد پر نہایت سختیاں روا رکھی گئیں، تو چند ایسی روایات بھی ان مجموعوں میں شامل ہو گئیں جن پر ملوکیت کا گہرا اثر تھا – مقصد حدیث اور تاریخ کی کتب یا ان کی اہمیت کا انکار نہیں، بلکہ یہ واضح کرنا ہے کہ دو تین فیصد کے قریب روایات میں ملوکیت کے اثرات موجود ہیں اور ان کا کڑا جائزہ … Continue reading دور ملوکیت کے حدیث اور تاریخ پر اثرات

ناصبی کی کیا پہچان ہے؟

صحیح احادیث کی روشنی میں مومن اور منافق کو جانچنے کا پیمانہ کیا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ مولا علی اور اہلبیت کی فضیلت کا ذکر آتے ہی بعض افراد تقابل اور تنقید میں مبتلا ہو جاتے ہیں – انجنیئر محمد علی مرزا کا بیان Continue reading ناصبی کی کیا پہچان ہے؟